online QURAN teacher

online QURAN teacher

Share

I am proficient in teaching the Quran online

13/10/2025

مصر میں شادیاں کیسی ہوتی ہیں۔۔۔۔۔

کل بروز جمعرات قاہرہ مصر میں ایک ساتھی کے نکاح میں جانا ہوا، دولہا اور دلہن دونوں ازہری تھے، تین بجے شادی ہال میں پہنچنا تھا؛ کیوں کہ شادی ہال تین سے چار بجے تک کے لئے ہی بک کیا گیا تھا، مگر ہم 3:29 پر پہنچے، دیکھا تو ابھی نکاح شروع نہیں ہوا تھا، پھر 3:35 پر نکاح شروع ہوا، 3:50 تک نکاح ختم، اور 3:55 پر پانچ کھجواریں، ایک سموسہ، اور ایک کولڈرنک کھائے پئے، اور 4:10 پر دلہن کو لے کر گھر واپس ہو گئے...مع السلامہ۔۔۔
جو بات میں کہنا چاہتا ہوں آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے، لیکن پھر بھی کچھ باتیں وضاحت کے طور پر رکھتا ہوں۔۔۔
اس میں غور کرنے والی باتیں یہ ہیں کہ نا تو دلہن نے کوئی زیور پہن رکھا تھا، نا ہی بیس سے پچیس پکوان تھے، نا دولہے یا دولہن کی والدہ، چاچی، پھوپھی، نانی وغیرہ نے کسی تحفہ کی مانگ کی کہ ہمیں بھی سونے کی انگوٹھی اور زیور چاہئیں۔۔۔اگر دیکھا جائے تو تقریبا اس آسان سی شادی میں 15 سے 20 لاکھ روپے بچ گئے۔۔۔اور جو مقصد اصلی ہے وہ پورا ہو گیا، ہمارے یہاں پر ہزار قسم کی فالتو کی رسمیں، بے جا خرچے، رشتہ داروں کے نخرے، باراتیوں کے نخرے وغیرہ، یہ ساری چیزیں اتنی زیادہ ہو جاتی ہیں کہ پتہ ہی نہیں چلتا ہے نئے رشتہ کی بنیاد رکھی جا رہی ہے یا پرانے رشتہ بچائے جا رہے ہیں۔۔۔

میں یہ نہیں کہتا کہ مصر میں شادیاں مہنگی نہیں ہوتیں، میں یہاں ایسی شادیوں میں بھی گیا ہوں جس کے ولیمہ میں ڈھائی سے تین ہزار لوگ شامل ہوئے، مگر مصر میں سستی اور آسان شادیاں اتنی آسان ہیں کہ اگر کوئی کرنا چاہے تو اسے زیادہ سوچنا نہیں پڑے گا، رشتہ دار وغیرہ تک برا نہیں مانتے۔

شادیوں میں آسانی ہونی چاہئے، اور بیسوں قسم کے کھانوں کی جگہ ایک دو تین ہی قسم کے کھانے ہوں، زیادہ زیور نا ہوں، اور بے جا خرچوں سے بچتے ہوئے صرف "قبول" پر دھیان دینا چاہئے۔۔۔۔
(فیض العزیز الازہری)

26/09/2025
16/09/2025

آئیے! ایک ایسے بھائی کی روشنی بنیں، جس کی آنکھیں نہیں دیکھ سکتیں۔ آپ کا تھوڑا سا تعاون، اس کی زندگی میں امید کی ایک نئی
کرن بن سکتا ہے
حافظ محمد اسحاق جو کہ احمد پور شرقیہ کا رہائشی ہے بیچارہ دونوں آنکھوں سے نابینا ہے اسکا کوئی روزگار نہیں اسکی فیملی بھی ہے اگر کوئی وہاں کے حضرات میری پوسٹ پڑھ رہے ہیں آپ سے اپیل ہے کے اسکی مدد ماہانہ راشن کے طور کر سکتے ہیں یا نقدی کی صورت میں بھی یہ شخص حافظ قرآن بھی ہے مدرسے میں پڑھاتا تھا لیکن اب مدرسے والوں نے چھٹی کرا دی ہ بیچارہ پریشان ہے
اسکا نمبر نیچے موجود ہے

03087836116
03052448994

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

کراچی یونیورسٹی
Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00