10/08/2026
ماں باپ کو معاف کر دیں۔ اگر انہوں نے آپکو آئیڈیل بچپن نہیں دیا وہ آسائشیں نہیں دیں جو آپ چاہتے تھے یا آزادی نہیں دی جو آپکو چاہئے۔ وہ آپکو اپنی ہڈیوں کا کیلشیم تک دے چکے وہ اپنا خون اور آنسو دے چکے آپ کو بڑا کرتے کرتے وہ جھریوں زدہ ہو گئے۔ انکے کندھے جھک گئے۔ وقت آگیا ہے ہم اپنے ماں باپ سے شکوے کرنا چھوڑ دیں۔ انکے ساتھ راضی ہو جائیں۔ آپکو شکوے شکایتیں اور ایسی باتیں ہوں گی جو بیان نہیں کر سکتے۔ والدین کی چوائس سے آپ نے مشکلات اٹھائیں ہیں اپنے دل کو ٹٹولنا ہے وہ کیا چیز ہے جو آپکو ماں باپ کے خلاف کر رہی ہے جب تک اس کو باہر نہیں نکالیں گے وہ ختم نہیں ہوگی کب تک اسکا بوجھ اٹھائیں گے؟ اپنے ماں باپ اور دوسرے انسانوں کو الزام دینا ترک کر دیں