The City Of Knowledge Academy
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The City Of Knowledge Academy, Education, Silver Town Korangi 1 1/2, Karachi.
"Educating minds, empowering futures."
🏫 Morning School:
Playgroup–Matric
📘 Evening Coaching:
IX,X,XI,XII
🔬 Pre-Med
⚙️ Pre-Eng
💻 Com-Sci
📊 Commerce
📍 Korangi, Karachi
📞 0342-2913660
✉️ [email protected]
Celebrating the love that shapes our future 💕
Today our students honored the mothers and mother figures who inspire, guide, and support them every day.
Thank you for being our children’s first teachers and our school’s strongest partners.
Happy Mother’s Day from the CITY OF KNOWLEDGE ACADEMY
مزدور کی عظمت کو سلام – سٹی آف نالج اکیڈمی سیکنڈری اسکول کے طلبہ کا شعری خراجِ تحسین! 🛠️🎙️
Post #04
یومِ مزدور کے موقع پر سٹی آف نالج اکیڈمی سیکنڈری اسکول (CKA) کے باصلاحیت طلبہ و طالبات کی جانب سے ایک خاص پیشکش۔ ان خوبصورت اشعار کے ذریعے ہمارے طلبہ نے وطنِ عزیز کے معماروں کی محنت، مشقت اور ان کی عظمت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ یہ ویڈیوز محنت کی اہمیت پر ہمارے بچوں کے پختہ یقین کی عکاسی کرتی ہیں۔ آئیے! ان ننھے ستاروں کی حوصلہ افزائی کریں اور محنت کشوں کے حقوق کی آواز بنیں۔
ہم پرورشِ لوح و قلم کرتے رہیں گے!
تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں
ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات
علامہ اقبال
سو جاتے ہیں فٹ پاتھ پہ اخبار بچھا کر
مزدور کبھی نیند کی گولی نہیں کھاتے
منور رانا
کچل کچل کے نہ فٹ پاتھ کو چلو اتنا
یہاں پہ رات کو مزدور خواب دیکھتے ہیں
احمد سلمان
شہر میں مزدور جیسا در بدر کوئی نہیں
جس نے سب کے گھر بنائے اوس کا گھر کوئی نہیں
نامعلوم
تعمیر و ترقی والے ہیں کہیے بھی تو ان کو کیا کہیے
جو شیش محل میں بیٹھے ہوئے مزدور کی باتیں کرتے ہیں
عبید الرحمان
میں نے انورؔ اس لیے باندھی کلائی پر گھڑی
وقت پوچھیں گے کئی مزدور بھی رستے کے بیچ
انور مسعود
پسینہ میری محنت کا مرے ماتھے پہ روشن تھا
چمک لعل و جواہر کی مری ٹھوکر پہ رکھی تھی
ناظر صدیقی
اب ان کی خواب گاہوں میں کوئی آواز مت کرنا
بہت تھک ہار کر فٹ پاتھ پر مزدور سوئے ہیں
نفس انبالوی
بلاتے ہیں ہمیں محنت کشوں کے ہاتھ کے چھالے
چلو محتاج کے منہ میں نوالہ رکھ دیا جائے
رضا مورانوی
دولت کا فلک توڑ کے عالم کی جبیں پر
مزدور کی قسمت کے ستارے نکل آئے
نشور واحدی
خون مزدور کا ملتا جو نہ تعمیروں میں
نہ حویلی نہ محل اور نہ کوئی گھر ہوتا
حیدر علی جعفری
ہم ہیں مزدور ہمیں کون سہارا دے گا
ہم تو مٹ کر بھی سہارا نہیں مانگا کرتے
راہی شہابی
سروں پہ اوڑھ کے مزدور دھوپ کی چادر
خود اپنے سر پہ اسے سائباں سمجھنے لگے
شارب مورانوی
انہی حیرت زدہ آنکھوں سے دیکھے ہیں وہ آنسو بھی
جو اکثر دھوپ میں محنت کی پیشانی سے ڈھلتے ہیں
جمیلؔ مظہری
اب تک مرے اعصاب پہ محنت ہے مسلط
اب تک مرے کانوں میں مشینوں کی صدا ہے
تنویر سپرا
اس لیے سب سے الگ ہے مری خوشبو عامیؔ
مشک مزدور پسینے میں لیے پھرتا ہوں
عمران عامی
CKA is ready to welcome our senior students in the FAREWELL PARTY and UMA SCHOLARS CERTIFICATE DISTRIBUTION CEREMONY 🌹✌️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Address
Karachi
74900