06/12/2025
کراچی کے اسپتالوں میں وائرل انفیکشنز سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں میں نزلہ اور کھانسی شدت اختیار کرنے سے نمونیا کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دوسری جانب سندھ کے متعدد شہروں میں ڈینگی کے کیسز بھی سامنے آرہے ہیں، حیدرآباد میں ڈینگی سے 7 سال کی بچی انتقال کر گئی جس کے بعد ر واں برس صوبے میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ محکمۂ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی کے مزید 173 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔