Athar Ali Trainer

Athar Ali Trainer

Share

We provide professional development curses and counseling to teachers, managers, and students

07/06/2026
06/06/2026

🌟 طلبہ کے ساتھ مضبوط تعلقات کیوں ضروری ہیں اور انہیں کیسے مضبوط بنایا جائے؟ 🌟

ایک اچھا استاد صرف پڑھاتا نہیں بلکہ طلبہ کے دلوں میں جگہ بھی بناتا ہے۔ طلبہ کے ساتھ مضبوط تعلقات تعلیمی کامیابی، بہتر رویوں اور مؤثر کمیونیکیشن کی بنیاد ہیں۔

---

📌 یہ تعلقات کیوں ضروری ہیں؟

🧠 بہتر سیکھنے کے لیے
جب طلبہ خود کو محفوظ اور اہم محسوس کرتے ہیں تو وہ زیادہ توجہ دیتے ہیں اور بہتر سیکھتے ہیں۔

🗣️ موثر کمیونیکیشن کے لیے
اعتماد کی فضا میں بچے کھل کر سوال کرتے ہیں اور اپنی بات آسانی سے بیان کرتے ہیں۔

❤️ خود اعتمادی بڑھانے کے لیے
حوصلہ افزائی اور مثبت رویہ بچوں میں اعتماد پیدا کرتا ہے۔

🤝 رویوں کی بہتری کے لیے
جب تعلق مثبت ہو تو کلاس کا ماحول بہتر اور پرامن رہتا ہے۔

---

📌 یہ تعلق کیسے مضبوط کیا جائے؟

😊 خوش اخلاقی اور مسکراہٹ
روزانہ خوش دلی سے بچوں کو ویلکم کریں۔

👂 غور سے سننا (Active Listening)
ہر بچے کی بات کو توجہ سے سنیں اور اہمیت دیں۔

💬 حوصلہ افزائی کریں
غلطی پر ڈانٹنے کے بجائے رہنمائی کریں اور کوشش کی تعریف کریں۔

🤝 ہر بچے کو اہم سمجھیں
ہر طالب علم کے ساتھ برابری اور احترام کا رویہ رکھیں۔

📚 کھلی گفتگو کا ماحول دیں
بچوں کو سوال پوچھنے اور اپنی رائے دینے کا موقع دیں۔

🌱 اعتماد اور تسلسل
جو اصول بنائیں ان پر قائم رہیں اور انصاف کو یقینی بنائیں۔

---

✨ نتیجہ:
جب استاد اور طالب علم کے درمیان اعتماد، محبت اور احترام کا رشتہ مضبوط ہو جاتا ہے تو تعلیم صرف ایک سبق نہیں رہتی بلکہ ایک خوبصورت تجربہ بن جاتی ہے۔

"بچے پہلے استاد کو محسوس کرتے ہیں، پھر سیکھتے ہیں۔"

#تعلیم #استاد #طلبہ #کلاس روم مینجمنٹ

26/05/2026

🌱 Parenting Problem & Solution
❗ Problem:
Children sometimes become very stubborn about one thing and refuse to listen.
In such moments, if parents directly say “No,” it often leads to more crying, anger, or resistance, making the situation harder to handle.
💡 Solution:
Instead of a direct refusal, try to understand the child’s feelings and gently guide them toward the desired behavior. When children feel heard, they are more likely to cooperate.
✨ Example:
If a child insists on buying a toy in the market, instead of saying “No” harshly, you can say:
“Today we are here to buy only important things. If you cooperate nicely, we will plan to see toys next time.”
This approach helps because:
✔ The child feels respected
✔ The situation stays calm
✔ The child learns patience and self-control
✔ The parent-child relationship becomes stronger 💛

10/05/2026

🌱اکثر 5 سے 10 سال کی عمر کے بچے محفل میں، فیملی ڈنر پر، یا دوستوں کے سامنے بولتے چلے جاتے ہیں۔
کبھی گھر کی نجی باتیں بتا دیتے ہیں، کبھی والدین کی گفتگو دہرا دیتے ہیں، اور کبھی ایسی باتیں کر جاتے ہیں جن سے والدین embarrassed محسوس کرتے ہیں۔

زیادہ تر والدین فوراً کہتے ہیں:
“چپ ہو جاؤ!”
“ہر جگہ بولنا ضروری ہے؟”
“لوگ کیا سوچیں گے؟”

لیکن صرف خاموش کروانا تربیت نہیں۔

🌿 اصل مسئلہ کیا ہے؟
اس عمر کے بچے ابھی emotions، social boundaries اور “Public & Private Conversation” کا فرق سیکھ رہے ہوتے ہیں۔
جو بات ان کے ذہن یا جذبات میں آتی ہے، وہ فوراً بول دیتے ہیں۔

اسی لیے بچوں کو Emotional Vocabulary سکھانا بہت ضروری ہے۔
یعنی بچہ اپنے جذبات کو پہچاننا اور الفاظ میں بیان کرنا سیکھے:

😊 “میں excited ہوں”
😔 “مجھے برا لگا”
😡 “مجھے غصہ آ رہا ہے”
😢 “میں attention چاہ رہا ہوں”

جب بچہ اپنے emotions کو سمجھنا سیکھتا ہے، تو اس کا unnecessary بولنا بھی کم ہونے لگتا ہے۔

✅ والدین کیا کریں؟

1️⃣ Public اور Private گفتگو کا فرق سکھائیں
سادہ مثالوں سے سمجھائیں:

✔ Public Talk:
اسکول، کھیل، hobbies، پسندیدہ چیزیں

✔ Private Talk:
گھر کے جھگڑے، پیسوں کی باتیں، فیملی مسائل، والدین کی ذاتی گفتگو

💡یہ تربیت غصے سے نہیں، پرسکون انداز میں دینی ہوتی ہے۔

2️⃣ بچہ وہی سیکھتا ہے جو وہ دیکھتا ہے
Behavior یاد نہیں کروایا جا سکتا…
Behavior بچے اپنے والدین سے copy کرتے ہیں۔

اگر گھر میں:
❌ دوسروں کی برائی ہوگی
❌ ہر وقت جھگڑا ہوگا
❌ بچوں کے سامنے harsh گفتگو ہوگی

تو بچہ بھی وہی انداز اپنائے گا۔

والدین خود وہ نمونہ بنیں جو وہ بچے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

👂3️⃣ روزانہ بچے کو “سنیں”
اگر بچے کو گھر میں 15–20 منٹ توجہ سے سنا جائے،
تو وہ ہر جگہ attention لینے کی کوشش کم کرتا ہے۔

بچوں کو صرف بولنا نہیں ہوتا…
انہیں “سنا جانا” بھی ہوتا ہے۔

4️⃣ Emotions کی Acting اور Role Play کروائیں 🎭
بچے acting کے ذریعے بہت تیزی سے سیکھتے ہیں۔

😊 خوشی میں کیسے بات کرنی ہے
😡 غصے میں کیا نہیں کہنا
🤫 کون سی بات سب کے سامنے نہیں کرنی

یہ activities بچوں میں emotional control اور social understanding پیدا کرتی ہیں۔

🌟 یاد رکھیں:
خاموش بچہ ہمیشہ تربیت یافتہ نہیں ہوتا…
اور زیادہ بولنے والا بچہ ہمیشہ بدتمیز نہیں ہوتا۔

بچوں کو ڈرانے کے بجائے
انہیں سمجھانا، سننا، اور guide کرنا ضروری ہے۔

اطہر علی

01/02/2026

🌈 سبق میں ورائٹی کیوں ضروری ہے؟
ہم اکثر کلاس روم میں دیکھتے ہیں کہ استاد تمام بچوں کو ایک ہی طریقے سے پڑھا رہا ہوتا ہے۔ روزانہ ایک ہی انداز، ایک ہی سرگرمی، ایک ہی قسم کا کام۔
سوچئے 🤔
اگر کسی کو روز صرف چاول دیے جائیں تو وہ اکتا جائے گا۔
اگر روز روٹی ہی ملے تو دل اُچاٹ ہو جائے گا۔
بالکل اسی طرح
📚 بچہ بھی روز صرف لکھنے، پڑھنے اور سننے پر مجبور ہو تو وہ سبق سے دلچسپی کھو دیتا ہے۔
پھر وہ کام سے بچنے کے بہانے ڈھونڈتا ہے… اور کبھی کبھی واش روم بھی کلاس ورک سے زیادہ دلچسپ لگنے لگتا ہے 😅
🎯 حل کیا ہے؟
بچوں کو ورائٹی دیں!
ورائٹی کا مطلب ہے: ✔ بچوں کی پسند کو اہمیت دینا
✔ ان کے مزاج کو سمجھنا
✔ ان کی عمر کے مطابق سرگرمیاں دینا
🍎 ایک سادہ مثال
اگر ایک بچے کو سیب پسند ہی نہیں
اور آپ اسے روز سیب میں رنگ بھرنے کو کہیں…
تو وہ کبھی شوق سے یہ کام نہیں کرے گا ❌
لیکن اگر آپ مختلف پھلوں کے کٹ آؤٹس لے آئیں اور پوچھیں:
"بیٹا آپ کو کون سا پھل پسند ہے؟"
تو کیا ہوگا؟
✨ وہی کام اب شوق سے ہوگا
✨ بچہ خود انتخاب کرے گا
✨ سبق دلچسپ بن جائے گا
👉 صرف سرگرمی نہیں بدلی
👉 طریقہ بدل گیا — اور یہی ورائٹی ہے
🧒 عمر کے لحاظ سے ورائٹی
👶 3 سے 7 سال کے بچے:
یہ بچے حرکت پسند ہوتے ہیں، انہیں پسند ہے:
🏃‍♂ دوڑنا
🤸‍♀ کودنا
🛣 راستوں سے گزرنا
🎵 ایکشن والی نظمیں
🎲 گیمز اور جسمانی سرگرمیاں
اگر ہم انہیں صرف کاپی اور پنسل تک محدود رکھیں گے تو ہم ان کی فطری ضرورتوں کو نظر انداز کر رہے ہوں گے۔
⭐ یاد رکھیں
✔ ہر بچہ ایک جیسا نہیں ہوتا
✔ ہر عمر کا اندازِ سیکھنا مختلف ہوتا ہے
✔ ہر سبق کو ایک ہی طریقے سے نہیں پڑھایا جا سکتا
🎓 کامیاب استاد وہ ہے
جو سبق نہیں بدلتا…
بلکہ سبق پڑھانے کا طریقہ بدلتا رہتا ہے

آیک جملے میں

بوریت → بے چینی → نظم و ضبط کے مسائل
جبکہ:
سرگرمیوں میں تنوع → دلچسپی → مثبت رویہ

اطہر علی

13/01/2026

📌 ایک سنہری اصول ہر استاد کے لیے
فارغ وقت = بدتمیزی (Misbehavior Time)
ہمیشہ یہ بات یاد رکھیں:
اگر آپ نے بچے کو فارغ چھوڑ دیا، تو گویا آپ نے خود بدتمیزی کو دعوت دے دی۔
بالکل ایسے ہی جیسے آپ کسی بیل کو کہیں: آؤ مجھے مارو!
اسی لیے کبھی بھی بچے کو فارغ نہ چھوڑیں۔
❓ مسئلہ کہاں پیدا ہوتا ہے؟
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ:
استاد بورڈ پر لکھ رہا ہوتا ہے
کاپی چیک کر رہا ہوتا ہے
یا ایک بچے کو پڑھا رہا ہوتا ہے
اور باقی بچے؟
آوازیں نکالنا
ساتھیوں کو تنگ کرنا
کاغذ کے جہاز اڑانا
لڑائی یا شور
یہ سب فارغ وقت کی پیداوار ہے۔
✅ حل کیا ہے؟
بچے کو ہر لمحہ استاد کے ساتھ جوڑے رکھنا
✏️ 1. جان بوجھ کر غلطی کریں
بورڈ پر کچھ spellings یا جملے جان بوجھ کر غلط لکھیں اور بچوں سے پوچھیں:
"بیٹا! ذرا غور کرو، کہیں مجھ سے غلطی تو نہیں ہو گئی؟"
جیسے ہی بچہ غور کرے گا، وہ:
مصروف ہو جائے گا
سوچنے لگے گا
بدتمیزی ختم ہو جائے گی
✨ یہی استاد کی جیت ہے۔
📖 2. ایک بچہ پڑھے، باقی سب مصروف
جب ایک بچہ پڑھ رہا ہو:
باقی بچوں سے کہیں:
مشکل لفظ بورڈ پر لکھو
کتاب میں اس لفظ پر دائرہ بناؤ
غور سے سنو کہاں غلطی ہو رہی ہے
👉 نتیجہ: سب بچے مصروف
🎵 3. پڑھائی کو گانا بنا دیں
چھوٹے بچے نظمیں پسند کرتے ہیں
بڑے بچے بھی گنگنانا پسند کرتے ہیں
کبھی:
پہاڑے گا کر سنائیں
فارمولے گانے میں بدل دیں
پھر دیکھیں: 🎉 کلاس میں مزہ بھی آئے گا اور نظم بھی رہے گی۔
❓ 4. سوالات کی بارش کریں
دورانِ سبق:
زبردست سوالات پوچھیں
بچے سوچنے لگیں گے
سوچ = مصروفیت
🧠 سوال پوچھا → بچہ مصروف
👏 5. Clapping اور Countdown
تالیاں بجا کر Countdown شروع کریں:
10… 9… 8… 7…
بچوں میں:
تیزی
جوش
مقابلے کا جذبہ پیدا ہوگا
🏆 6. چھوٹے مقابلے
Team A vs Team B
جیتنے والی ٹیم کا نام
خوبصورت انداز میں
سجا کر
بورڈ پر لکھیں
👉 بچے فوراً انگیج ہو جاتے ہیں۔
🤝 7. Think – Pair – Share
تین بچوں کا گروپ بنائیں
چھوٹا سا ٹاسک دیں
مثلاً:
"یہ پہاڑا گروپ میں بنا کر ایک دوسرے کو سناؤ"
📚 سیکھنا بھی، مصروفیت بھی۔
🌟 8. ایکٹو اور اچھے بچوں کو استعمال کریں
کلاس میں:
جو بچے ایکٹو ہیں
اور پڑھائی میں اچھے ہیں
انہیں کہیں:
دوسروں کی مدد کریں
✨ وہ بھی مصروف
✨ آپ کا کام بھی آسان
🤫 9. کم بولیں، زیادہ اشارے استعمال کریں
Action signals بنائیں
پرنٹ کروائیں، لیمینیٹ کریں
مثلاً:
خاموشی کا اشارہ
Reading time کا اشارہ
5 منٹ باقی کا اشارہ
📌 بغیر بولے کلاس کنٹرول — کتنا شاندار!
🧠 آخری فارمولا (سنہری اصول)
✍️ یاد رکھیں اور لکھ لیں:
Idle Time = Misbehavior Time
جہاں بچے کو فارغ چھوڑا،
وہیں استاد کی مشکلات شروع!
اگر کامیاب استاد بننا ہے تو
👉 بچے کو ہر لمحہ مصروف رکھیں۔

12/01/2026

📚 بچے بات کیوں نہیں سنتے؟ مسئلہ بچوں میں نہیں، طریقۂ تدریس میں ہے!
ہمارے تعلیمی اداروں میں اکثر اساتذہ یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ
👉 بچے بات نہیں سنتے
یہ مسئلہ خاص طور پر پرائمری کلاسز میں بہت عام ہے، بلکہ پاکستان کے تعلیمی نظام کا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔
لیکن ذرا رک کر سوچیں 🤔
کیا واقعی بچے نہیں سنتے؟
یا ہم جو سنا رہے ہیں وہ سننے کے قابل ہی نہیں ہوتا؟
اکثر ہم اساتذہ بچوں سے کہلوانے کے بجائے خود بتانا شروع کر دیتے ہیں۔
ہم بولتے رہتے ہیں، بچے خاموش ہو جاتے ہیں، اور پھر آہستہ آہستہ ان کی دلچسپی ختم ہو جاتی ہے۔
✨ حل کیا ہے؟
👉 سوالوں کے ذریعے تدریس (Question-Based Teaching)
جب آپ سوال پوچھتے ہیں:
استاد کم بولتا ہے
بچے زیادہ بولتے ہیں
اور کلاس خود بخود متحرک ہو جاتی ہے
بچے اس لیے سننے لگتے ہیں کیونکہ اب
🎤 وہ خود بول رہے ہوتے ہیں اور استاد سن رہا ہوتا ہے۔
🧪 مثال (سائنس – Water Cycle):
سبق شروع کرنے کے بجائے بس یہ سوال کریں:
❓ بچو! بارش کیسے ہوتی ہے؟
بس!
آپ نے بچوں کے دماغ میں سوچنے کا بٹن آن کر دیا۔
جوابات آئیں گے، بچے بات کریں گے، استاد بورڈ پر لکھے گا — اور سبق خود بن جائے گا۔
🔤 مثال (Sound / Phonics):
❓ کون سا جانور “با” کی آواز نکالتا ہے؟
❓ کن ناموں میں “با” کی آواز آتی ہے؟
بچے فوراً engage ہو جائیں گے 💡
🧠 یاد رکھیں:
کمال جواب میں نہیں،
🌟 کمال سوال میں ہے۔
سبق کے آغاز، دوران اور آخر میں
✔️ اچھے سوالات تیار کریں
✔️ بچوں کو گروپس میں سوچنے دیں
✔️ انہیں بولنے اور لکھنے کا موقع دیں
یقین مانیں،
🏫 آپ کی کلاس روم خود بخود آپ کے کنٹرول میں آ جائے گی۔

11/02/2025

The great teacher prophet Muhammad SAWW.

Teaching Pedagogies of prophet Muhammad SAWW ⭐

محمد (صلی اللّٰہ علیہ وسلم) کا طریقہ تدریس ⭐

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Karachi
021

Opening Hours

Monday 11:00 - 19:00
Tuesday 11:00 - 19:00
Wednesday 11:00 - 19:00
Thursday 11:00 - 19:00
Friday 11:00 - 19:00
Saturday 11:00 - 19:00
Sunday 08:00 - 14:00