02/04/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم
تیز آندھی اور موسلا دھار بارش کے وقت ہمیں گھبرانے کے بجائے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔ یہ قدرت کی نشانیاں ہیں جو ہمیں آپ کی قدرت و عظمت یاد دلاتی ہیں۔
حضور نبی کریم ﷺ بارش کے وقت دعا فرمایا کرتے تھے:
اللّٰهُمَّ صَيِّبًا نَافِعًا
(اے اللہ! اسے نفع بخش بارش بنا دے)
حوالہ: صحیح بخاری
اور تیز ہوا کے وقت یہ دعا فرماتے:
اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا فِيهَا وَخَيْرَ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ
(اے میرے پیارے اللہ پاک! میں آپ سے اس کی بھلائی اور اس میں موجود خیر مانگتا ہوں، اور اس کے شر سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں)
حوالہ: صحیح مسلم
اللہ تعالیٰ اس آندھی اور بارش کو سراسر رحمت بنا دے، ہر قسم کی آفت، نقصان اور پریشانی سے محفوظ فرمائے۔
آمین یارب العالمین
#آندھی #طوفان #تیزہوا #کراچی #پاکستان #ڈ