08/04/2025
🌸فجر کی نماز – کامیاب دن کی پہلی سیڑھی🌸
جب ساری دنیا نیند کی آغوش میں ہوتی ہے، تب اللہ کے محبوب بندے بیدار ہو کر اپنے رب کے سامنے جھک جاتے ہیں۔ فجر کی ٹھنڈی ہوا، خاموش فضا، اور اللہ کی بارگاہ میں پہلی حاضری... یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب رحمتوں کے دروازے کھلتے ہیں، دعائیں قبول ہوتی ہیں اور دل نور سے بھر جاتا ہے۔
فجر کی دو رکعت سنت، دنیا و مافیہا سے بہتر، اور فرض نماز، رب کی حفاظت اور دن بھر کی برکت کا پیغام ہے۔ جو فجر میں جاگتا ہے، وہ غفلت سے بچتا ہے۔ جو رب کے لیے صبح اُٹھتا ہے، رب اُس کے لیے پوری دنیا کو سنوار دیتا ہے۔
آج سے عہد کریں... فجر کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ کیونکہ جو دن فجر سے شروع ہوتا ہے، وہ ہمیشہ کامیابی اور سکون لاتا ہے۔