23/01/2025
۲۲ رجب المرجّب، جلیل القدر صحابیِ رسول ﷺ، کاتبِ وحی، حضرت سیّدنا امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یومِ وصال ہے۔
حضرت عبد الرّحمٰن بن عمیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے متعلّق فرمایا:
اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا وَاهْدِ بِهِ
"یا اللہ! اسے ہدایت دینے والا اور ہدایت یافتہ بنا دے، اور اس کے ذریعے (لوگوں کو) ہدایت دے۔"
[سنن التّرمذي، جلد ۵، صفحہ ۶۴۵، حدیث ۳۸۴۲]
حضرت امام معافی بن عمران موصلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:
مُعَاوِيَةُ صَاحِبُهُ وَصِهْرُهُ وَكَاتِبُهُ وَأَمِينُهُ عَلَى وَحْيِ اللَّهِ
"حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضور ﷺ کے صحابی، سسرالی، رشتہ دار، کاتب، اور وحیِ الٰہی کے امین ہیں۔"
[البداية و النّهاية، جلد ۱۱، صفحہ ۴۵۰ | سبل الهدى و الرّشاد في سيرة خير العباد، جلد ۱۱، صفحہ ۴۴۹]
امیر المؤمنین فی الحدیث حضرت امام عبد اللہ بن مبارک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے سوال کیا گیا کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ افضل ہیں یا حضرت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ؟ تو آپ نے جواباً فرمایا:
الْغُبَارُ الَّذِي دَخَلَ أَنْفَ فَرَسِ مُعَاوِيَةَ أَفْضَلُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ مِائَةِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ
"حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھوڑے کی ناک میں داخل ہونے والا غبار بھی بار گاہِ الٰہی میں عمر بن عبد العزیز سے صد درجہ افضل ہے۔"
[تفسیر روح المعاني (تفسير الألوسي)، جلد ۲۸، صفحہ ۹۴]
تابعی بزرگ حضرت ابراہیم بن میسرہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے مروی ہے، فرماتے ہیں:
مَا رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ ضَرَبَ إِنْسَانًا قَطُّ إِلَّا إِنْسَانًا شَتَمَ مُعَاوِيَةَ ، فَإِنَّهُ ضَرَبَهُ أَسْوَاطًا
"میں نے کبھی حضرت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کسی شخص کو مارتے ہوئے نہیں دیکھا سوائے اس ایک شخص کے جس نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی توہین کی تو آپ نے اسے کوڑے مارے۔"
[البداية و النّهاية، جلد ۱۱، صفحہ ۳۹۶]
حضرت علّامہ شہاب الدّین احمد بن محمّد الخفاجی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:
وَمَنْ یَّکَوْنُ یَطْعُنُ فِی مُعاوِیَة
فَذالِکَ کَلْبٌ مِنْ کِلابِ الْھاوِیَة
"حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی توہین کرنے والا جہنّمی کتّوں میں سے ایک
24/03/2024
20/10/2023
19/09/2023
19/09/2023
19/09/2023
17/10/2018
03/05/2018