Kanwal Darul Huda Academy

Kanwal Darul Huda Academy

Share

Education is the most powerful weapon which you can use to change the world, so stay connect and lea

06/05/2026

تین چیزوں کی دعا جس میں نجات ہے

جب ہم رسولِ کریم ﷺ کی درج ذیل دعا مضبوطی سے تھام لیتے ہیں، جو آپ ﷺ نے حضرت معاذ بن جبلؓ کو سکھائی:

رَبِّ أَعِنِّي عَلَىٰ ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ

پھر ضروری ہے کہ ہم اس دعا کے ہر حصے کو شعور کے ساتھ اپنی زندگی میں شامل کریں۔ اس کا دوسرا حصہ شکر کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہے، کیونکہ شکر اعلیٰ عبادت ہے جس کا تعلق قلب سے ہے۔

شکر احسان مندی کو کہتے ہیں، یعنی اللہ کا احسان مان لینا شکر ہے،* جس میں تمام نعمتوں کو اللہ کی طرف منسوب کرنا شامل ہے۔ اس میں تھوڑی نعمت پر راضی ہونا بھی شامل ہے۔
شکر کرنے کا مطلب ہے کہ:
کسی نعمت کے بارے میں سوچنا اور اس کا اظہار کرنا
اللہ سے ان نعمتوں کے بارے میں بات کرنا
نعمتوں کو گننا اور تذکرہ کرنا
جو چیز پسند نہ آئے اس سے تغافل برتنا
ہر لمحہ الحمد للہ کہنا (الحمد للہ تملأ المیزان)
اپنی تعریف سے بے نیاز ہو جانا، کیونکہ ساری تعریف اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے لیے ہے

شکر گزار بننے میں ایک چیز جو رکاوٹ بن سکتی ہے وہ یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں شکر گزاری اس وقت ہوگی جب حالات اور معاملات ہماری مرضی کے موافق ہوں گے، جبکہ انبیاء کی زندگی کا پیغام اس کے برعکس ہ*۔

نوح علیہ السلام کے لیے اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا:
إِنَّهُ كَانَ عَبْدًا شَكُورًا
حالانکہ انہوں نے ساڑھے نو سو سال تبلیغ کی، جس کے نتیجے میں سو سے کم لوگ ایمان لائے۔ نہ ان کی قوم نے ان کو سراہا، نہ قبول کیا۔
ان کی شکر گزاری اس بات سے ظاہر تھی کہ مشکل حالات کے باوجود انہوں نے اپنی ڈیوٹی آخری وقت تک نبھائی، اور آخری وقت تک بیٹے کو نصیحت کی۔
ابراہیم علیہ السلام کے لیے اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا:
شَاكِرًا لِّأَنْعُمِهِ ۚ اجْتَبَاهُ وَهَدَاهُ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
ابراہیم علیہ السلام کے نہ حالات بہت اچھے تھے، نہ باپ نے بہت سپورٹ کیا، نہ ساری قوم ان کی شیدائی تھی، اور نہ ہی پوری قوم ایمان لائی۔
ان کی قوم نے ان کو آگ میں ڈالنے کی تیاری کی۔ انہیں ہجرت کرنی پڑی۔ کئی سال تک انہیں اولاد نہیں ہوئی۔
کیا انہوں نے شکوہ کیا؟

ہاجرہ علیہا السلام اکیلی اپنے بیٹے کے ساتھ ایسے علاقے میں بھیجی گئیں جہاں نہ پانی تھا، نہ کھانا، اور نہ کوئی انسان بات کرنے کے لیے۔ کیا یہ حالات سازگار تھے؟

انبیاء علیہم السلام کے اندر شکر بدرجہ اتم موجود تھا حالانکہ وہ کئی آزمائشوں سے گزرے اس سے ہمیں یہ سیکھنا ہے کہ اگر حالات ہمارے موافق نہ بھی ہوں تب بھی ہم نے شکر گزار بننا ہے یعنی:
جب مرضی کا کام نہ ہو…
جب اپنی سوچ کے مطابق سروس نہ ملے…جب کسی علاقے میں اکیلے ہوں…
جب ڈانٹ پڑ جائے…
ایسی تمام تمام صورتحال میں بھی شکر کرنا ہے۔

آج ہی اس کی پریکٹس کا آغاز کریں۔
ایک دن میں جائزہ لیں کہ دن میں کتنی مرتبہ الحمد للہ کہا، پھر دل سے الحمد للہ کہنے کے مواقع بڑھائیں۔
والدین اور شوہر کا شکریہ ادا کریں۔

22/04/2026

کبھی سورۃ الکہف پڑھتے ہوئے اس بات پر غور کیا؟
اصحابِ کہف کے بارے میں آتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ انہیں دائیں اور بائیں کروٹیں دلواتے رہے…
لیکن ساتھ ہی یہ بھی ذکر ہے کہ
ان کا کتا غار کے دہانے پر اپنے اگلے پاؤں پھیلائے بیٹھا تھا۔
یہاں ایک سوال بنتا ہے:
انسانوں کو تو کروٹیں دی جا رہی تھیں…
لیکن کتے کے پلٹنے کا ذکر کیوں نہیں؟
اہلِ علم اس پر ایک سادہ بات کہتے ہیں:
اصحابِ کہف غار کے اندر تھے، ایک ہی حالت میں رہنے سے جسم کو نقصان ہو سکتا تھا، اس لیے انہیں کروٹیں دی گئیں۔
جبکہ کتا غار کے دہانے پر تھا—جہاں ہوا بھی تھی، کھلا ماحول بھی تھا۔
یعنی دونوں کی حالت الگ تھی، اس لیے ذکر بھی الگ انداز میں آیا۔
اصل بات یہ ہے…
قرآن ہمیں صرف واقعات نہیں بتاتا،
وہ ہمیں سوچنا سکھاتا ہے۔
ہم روز پڑھتے ہیں،
لیکن کیا کبھی رک کر غور بھی کرتے ہیں؟

Photos from Kanwal Darul Huda Academy's post 18/04/2026

میں یہ سیریز اس لیے شروع کر رہی ہوں
تاکہ قرآن صرف پڑھا نہ جائے… سمجھا بھی جائے
آہستہ آہستہ، ایک ایک رکوع
اپنی زندگی سے جوڑ کر
اگر آپ واقعی سمجھنا چاہتے ہیں
تو یہ سفر ساتھ چلیں

17/04/2026
24/03/2026

ہم میں سے اکثر نماز پڑھ تو لیتے ہیں… مگر نماز محسوس نہیں کرتے۔

ہم سجدہ کرتے ہیں، مگر جلدی جلدی تین تسبیحات کہہ کر سر اٹھا لیتے ہیں۔
نماز ادا ہو جاتی ہے… مگر دل رب سے جڑ نہیں پاتا۔

اکثر ہماری نماز ایک “آٹو موڈ” پر چل رہی ہوتی ہے—
جسم جھک رہا ہوتا ہے، مگر دل کہیں اور ہوتا ہے۔

ذرا سوچیں…
جب ہم سجدے میں جاتے ہیں تو یہ صرف ایک حرکت نہیں،
یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب بندہ اپنے رب کے سب سے قریب ہوتا ہے۔

مگر ہم کیا کرتے ہیں؟
جلدی سے سجدہ کیا اور فوراً اٹھ گئے…
نہ دل نے بات کی، نہ روح نے سکون پایا۔

کبھی نوافل میں خود کو موقع دیں…
سجدہ تھوڑا لمبا کریں۔
پانچ، سات یا اس سے زیادہ مرتبہ تسبیح پڑھیں…
پھر خاموش ہو کر اپنے رب سے دل کی زبان میں بات کریں۔

اپنے آپ کو محسوس کریں:
میں کہاں ہوں؟
میرا ماتھا کہاں ہے؟
میں کس کے سامنے جھکا ہوا ہوں؟

پھر آہستہ سے دعا کریں:

اے اللہ! مجھے معاف فرما،
مجھ پر رحم فرما،
مجھے ہدایت دے،
مجھے عافیت عطا فرما،
اور مجھے رزق دے—ہر طرح کا رزق۔

(اللّٰهم اغفر لي وارحمني واهدني وعافني وارزقني واجبرني)

یقین کریں…
جب آپ نماز کو محسوس کرنا شروع کریں گے،
تو آپ کو اگلی نماز کا انتظار ہوگا۔

کیونکہ پھر نماز صرف فرض نہیں رہے گی…
بلکہ سکون، لذت اور رب سے ملاقات بن جائے گی۔

25/01/2026

🌸 قرآن سیکھنا سب سے قیمتی علم ہے 🌸
الحمدللہ!
کنول دارالہدیٰ اکیڈمی میں بچوں کو ناظرہ قرآن اور نورانی قاعدہ، جبکہ خواتین کو ترجمہ و تفسیرِ قرآن کی تعلیم دی جاتی ہے۔
میری کوشش ہے کہ ہر بچہ قرآنِ پاک کو صحیح تلفظ اور تجوید کے ساتھ پڑھے، اس کے معانی سمجھے اور اپنی زندگی میں اس پر عمل کرنے والا بنے۔
قرآنِ پاک وہ نور ہے جو دلوں کو سکون اور زندگی کو درست راستہ دکھاتا ہے ✨
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے بھی قرآن سے مضبوط اور خوبصورت تعلق قائم کریں،
تو آج ہی رابطہ کریں 📖💫
کنول دارالہدیٰ اکیڈمی
📞 0302-1586055

12/01/2026

وہ اللہ کے بندے جب پریشان ہوتے تھے تو دن میں کم از کم ایک ہزار بار استغفار پڑھتے تھے
شیطان کے واروں میں سے ایک وار یہ ہے کہ وہ انسان کو غمگین رکھتا ہے
اس لیے کسی بھی غم پریشانی تکلیف یا مشکل وقت میں اللّٰه سبحانہ وتعالى سے جُڑ جایا کریں ✨

امام ابن تیمیہ رحمہ اللّٰه

Photos from Kanwal Siddique online Academy's post 21/09/2024

ہماری اکیڈمی میں بچوں کو خواتین ناظرہ، حفظ، ترجمہ، تفسیر، عربی گرامر پڑھائے جاتے ہیں ۔
نیز درس نظامی کی طالبات کو ٹیوشن بھی پڑھائی جاتی ہے ۔
رابطے کے لیے 📞 923459745215+

08/09/2024

🌟 آن لائن تفسیر کلاسز میں داخلہ لیں! 🌟

"أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ"
"کیا وہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے؟"
(سورہ محمد: 24)

قرآن مجید کی گہرائیوں میں چھپے معانی کو سمجھنے اور زندگی کے ہر پہلو میں ہدایت حاصل کرنے کے لیے "تفسیر کلاس" میں شامل ہوں!

🌿 کلاس کے اہم نکات:
- قرآن مجید کی تفسیر: ہر آیت کے مفاہیم کا تفصیلی جائزہ
- آن لائن سیکھنے کی سہولت: گھر بیٹھے قرآن سمجھنے کا بہترین موقع
- ماہر اساتذہ: جامع علم اور تفصیل کے ساتھ تدریس

📚 کورسز شامل ہیں
- قرآن پاک کی آیات کا ترجمہ وتفسیر
- مختلف موضوعات پر تفصیل سے گفتگو
- اسلامی اصولوں کی روشنی میں جدید مسائل کا حل

🔗 رجسٹریشن ابھی کریں
+923459745215

⏰ اوقات: آپ کی مرضی کے مطابق

01/09/2024

میں نے پڑھانے کا آغاز 2009 میں کیا ۔ ابتدا میں میں نے عربی گرامر اور تجوید پڑھانا شروع کیا، اور یہ سب بالکل مفت تھا کیونکہ اس وقت فیس کی ضرورت نہیں تھی۔ میں نے طلبہ کو بہترین تعلیم فراہم کی، اور اس پر مجھے بے حد خوشی ہوئی۔

کچھ عرصہ بعد، میں نے آن لائن پڑھانے میں وقفہ لیا اور فزیکل ادارہ قائم کیا جو 2014 کی ابتدا میں وجود میں آیا۔ الحمدللہ، یہ ادارہ بہت مبارک ثابت ہوا، اور اس کے ذریعے بہت سی بچیوں نے تعلیم حاصل کی، جو تاحال جاری ہے۔

2022 میں، میں ایک مددگار ٹیم کا حصہ بنی، اور پھر دوبارہ سے آن لائن پڑھانے کا ارادہ کیا۔ قابل احترام آپی #دعاعنبرین کو دیکھ کر اور ان کی پوسٹس سے متاثر ہو کر، میں نے اپنی تعلیم دینے کی صلاحیت کو دوبارہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ الحمدللہ، اب میں دوبارہ سے آن لائن پڑھا رہی ہوں، لیکن اس بار فیسز کے ساتھ پڑھا رہی ہوں کیونکہ ضرورت تھی ۔
اس سے نہ صرف مجھے اپنے گھر بیٹھے باعزت روزگار حاصل ہوا ہے بلکہ میں اپنے طلبہ کو معیاری تعلیم بھی فراہم کر رہی ہوں۔

ہماری اکیڈمی میں بچوں کو خواتین ناظرہ، حفظ، ترجمہ، تفسیر، عربی گرامر پڑھائے جاتے ہیں ۔
نیز درس نظامی کی طالبات کو ٹیوشن بھی پڑھائی جاتی ہے ۔
رابطے کے لیے 📞 923459745215+

31/08/2024

کیا آپ گھر بیٹھے قرآنی تعلیمات سے روشناس ہونا چاہتے ہیں📝
تو رابطہ کریں۔۔۔۔
یہاں آپ کو سکھایا جائے گا۔۔۔🍁
📚✏️ ناظرہ تجوید کے ساتھ
📚✏️ قرآن پاک تجوید کے ساتھ
📚✏️ دعائیں
📚✏️ مکمل نماز
📚✏️ چہل حدیث
📚✏️ تفسیر قرآن مجید مع ترجمہ
📚✏️ حفظ قرآن پاک مع گردان
📚✏️ وضو اور غسل کے مسائل
📚✏️ مسائل مستورات
📚✏️ لغۃ العربیہ
اور بھی بہت کچھ🌈

🌺 ہفتہ اتوار چھٹی🌺
📚3فری ٹرائل

+92 345 9745215

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Online
Karachi