08/09/2022
Ishkoman Wakhi Welfare Organization
it's a community based Organization which has been made for to make aware the Nation of Ishkoman in Education, Health and other field
08/09/2022
23/03/2021
Celebration of Pakistan day 23 March 2021.
team ❤
25/10/2020
Congratulations to appointed president and all new cabinets of IWWO Islamabad zone.
We have launched a new zone of IWWO in Islamabad and Rawalpindi.
Cabinet's names and designations
1. President
Jan Baz
2. Vice president
Pending ( for female )
3. General secretary
Amir Khan
4. Join secretary
Pending ( for female)
5. Education chairman
Ahsan Danish
6. Finance secretary
Saqib Arbab
7. Program and meeting arrangement
Hassan Mirza
8. Culture and language chairman
Maqsad Ali
9. Sport chairman
Asif Javed
10. Information secretary
Qaiser Mushtaq
11. Events facilitator
Pending ( for female )
02/02/2020
Well done IWWO tigers👍👍
Tum jeeto ya haaro, haamy tum se piyar hai.
27/01/2020
26 جنوری 2020 آغاخان جم خانہ میں IWWO SZ کی ایک میٹنگ ہوٸی۔
جس میں پچھلے پروگرام
Annual Awards distribution Cermony
کے حوالے سے بات چیت ہوٸی۔ تمام ممبرز نے پروگرام کے حوالے سے اپنے تاثرات اور احساسات کا اظہار کیا۔ جہاں چھوٹی موٹی غلطی، کوتاہی ہو گٸی تھیں اُس کو ختم کرنے کی تجاویز پیش کی گٸیں۔ انشإاللہ اگلا پروگرام اِس سے بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی جاۓ گی۔
اِس کے علاوہ صدر حبیب واخانی اور فاٸنانس سیکریڑری نور محمد نے اِس پروگرام میں جتنے اخراجات ہوۓ ہیں اُس کا ذکر کیا گیا اور ساتھ میں یہ بھی بتایا کہ مخیر Doners نے تنظیم کی مدد کے لیے جو رقم کا اعلان کیا تھا اُس میں سے کتنا جمع ہوا اور کتنا ابھی باقی ہے۔ آخر میں سینٸر ممبر جناب الف خان نے اپنے خوب صورت تجربات اور مشواروں سے نوازتے ہوۓ میٹنگ کا اختام کیا۔
12/01/2020
آج بتاریخ 12 جنوری 2020 کو IWWO SINDH ZONE کا سالانہ تقسیمِ اسناد و اعزازات
Annual Award Distribution Ceremony
کا پروگرام نزاری کمیونٹی ہال حیدری میں منعقد ہوا ۔جس کے مہمانِ خصوصی جناب راجہ محمد کریم (ؐManager foods and beverages Serena Hotel) اور صدرِ محفل کی نشست پر جناب رضوان کریم
Director Project and construction management Aga Khan University
براجمان تھے۔
اس کے علاوہ
Guest Speakers
الواعظ اشرف خان
Head of Department Youth theme ITREB Pakistan
جناب میرزا حسن
academic coordinator for English at SMS Aga Khan School Secondary section Karimabad Karachi and to-be Vice Principal Aga Khan School Garden
نے
Education, Modernization, Balance life اور career counselling جیسے اہم موضوعات پر اسٹو ڈنٹس کی رہنماٸی فرماٸیں۔
اس کے علاوہ
President IWWO, Sindh zone
حبیب واخانی نے تنظیم کی کارکردگی اور Achievments پر presentation دی۔
ان سٹوڈنس کوAwards سے نوازا گیا جنہوں گزشتہ ایک سال کے دوران ماسٹرز اور اہم – فل کی ہوں، سکول یا کالج لیول میں نمایاں نمبرات حاصل لیے ہوئے ہوں اور وہ جنہوں نے sports میں بہترین کارکردگی دکھا ئی ہوں ۔
کچھ سامعین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جنھوں نے تنظیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوۓ حوصلہ افزاٸی کی۔
اس کے علاوہ ہمارے کچھ مخیر بھاٸیوں نے ہمیشہ کی طرح تنظیم کے لیے حسبِ توفیق مالی معاونت Donations فراہم کیے۔ اس کے لیے ہم تنظیم کی طرف سے ایسے تمام بھائی اور بہنوں کا تہہ دل سے مشکور ہیں اور دعا کرتے ہیں ہے کہ اللہ تعالٰٰی اُن کو اجرِ عظیم عطا فرماٸیں۔
ہم ٰIWWO کے تمام ممبروں کا اور دیگر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے بہت ہی کم وقت میں اپنا وقت اور علم کا نزرانہ دے کر اس پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کیا۔ مجموعی طور پر بہت اچھے نظم و ضبط کے ساتھ پروگرام اپنے منطقی انجام کو پہنچا پھر بھی بحثیت انسان اگر کوئی کمی بیشی ہم سے رہ گئی ہوں تو امید ہے کہ آپ درگزر کر لیں گے۔ بارِ دیگر آپ سب کا بہت بہت شکریہ!
IWWO SIND ZONE
09/01/2020
میرے عزیز بہن بھاٸیو!
السلامُ علیکم!
آپ تمام کو مطلع کرتے ہوۓ مسرت محسوس ہوتی ہے کہ IWWO 2007 سے باقاعدہ اور مسلسل اپنی خدمات انجام دیتی آرہی ہے۔ یہ تنظیم وقت کی ضرورت اور تقاضوں کے تحت وجود میں لاٸی گئی تھی۔ یہ تنظیم بلا امتیاز و تفاوُت رنگ نسل، لسان و ملت سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت میں یقین رکھتی ہے۔ iwwo اپنے داٸرے میں رہتے ہوٸی ایمت لوکل کی جماعت جو گاٶں سے شہر کی جانب، خاص طور پے تعلیم، روزگار اور صحت کے سلسلے میں آتی ہے، اُن کی مدد و خدمت کرنا اپنا عین فریضہ سمجھتی ہے ۔ اس سلسلے میں نٸے سٹوڈنس کو admission اور اُن کے شعبے Feild کے مطابق رہنماٸی کرنا، شدید بیمار Cretical Pateint کی تیمارداری اور رہنمائی کرنا، فیملی اور اسٹوڈنٹس کے لئے مختلف پروگرامز منعقد کرنا وغیرہ قابل ذکر اقدامات ہیں۔ اِس کے علاوہ بھی جہاں ہماری ضرورت محسوس ہوتی ہے ہم اپنا فرض نبھانے کی بھرپور کوشش کرتے رہتے ہیں۔
اِس خوب صورت روایت کو برقرار رکھتے ہوۓ
IWWO SINDHI ZONE
نے بتاریخ 12 جنوری 2020 بروزے اتوار بوقت 11:30 بجے بمقامِ
Nizari Community Hal Hydari
میں سالانہ تقسیمِ اَسناد
Annual Award Distribution Cermony
کا ایک پروگرام انعقاد کیا ہے، جس میں آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ سعادت و فخر ہو گا۔
اِس کے علاو تنظیم چونکہ سٹوڈنس پر مشتعمل ہے اس لیے آپ سے بساط کے مطابق Donation
کی خواستگار ہیں۔ اُمید ہے اِس کارِ خیر میں آپ اپنا حصہ ڈال کر ہمارے حوصلہ افزاٸی کریں گے۔ اور جس نے پہلے بھی ہماری مدد و معاونت کی ہے اِس کے لیے ہم بے حد ممنون و شکر گزار ہیں۔
شکریہ کے ساتھ
IWWO team Sindhe Zone
05/01/2020
آج 05 جنوری کو آغاخان جِم خانہ
Agha Khan gym Khana
میں IWWO Sind Zone کے کابینہ Cabinets مع تمام ممبرز کی ایک میٹنگ رکھی گٸی تھی جس کی کچھ جھلکیاں ملاحظہ ہوں۔ اِس میں کابینہ اور ممبرز نے آٸندہ ہفتے میں منعقد ہونے والا سالانہ تقسیمِ اَسناد
Annual Award Cermony
کے حوالے سے اپنے نقطہ ہاۓ نظر اور زرین خیالات کا تبادلہ کیا جس کا خلاصہ یہ کہ 12 جنوری 2020 کو نزاری کمیونٹی ہال حیدری میں یہ پروگرام انعقاد کیا جاۓ گا۔ جس کی مذید حکمت عملی سے آپ کو آگاہ کرتے رہیں گے۔ ہم اپنی طرف سے تمام ممبرز کا اور اُن حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا یا کر رہے ہیں۔ اور جن سے مذید توقعات ہیں اُن سے بھی ہم پُراُمید ہیں کہ وہ بھی اپنی استعطاعت اور بساط کے مطابق اپنے حصے کا دیا جلا کر احسان مندی اور شکریے کا موقع بخش دیں گے۔ بہت شکریہ!
تمنا درد دل کی ہو تو کر خدمت فقیروں کی
نہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں میں
Annual award distribution ceremony of IWWO coming soon
29/12/2019
آج بتاریخِ 29 دسمبر 2019 کو IWWO کی جانب سے اُن سٹوڈنس کو جو گلگت کے بالاٸی علاقے ایمت لوکل سے شہرِ کراچی Boarding School Malir میں زیرِ تعلیم ہیں اُن کے لیے ایک Educational Tour کا اہتمام کیا گیا۔
یہ تعمیراتی اور علمی سیر و سیاحت Iwwo Sind Cabinats اور دیگر دوست احباب کی گفت و شُنید کے بعد یہ طے ہوا کہ اُن کے لیے Pakistan Air Force Musuem مفید اور کارآمد ثابت ہو گا۔
اس علمی ٹُور کو کامیاب بنانے میں ہماری تنظیم کے صدر حبیب واخانی کی قیادت میں اُن کے تمام Cabinats نے پوری مدد اور اپنا تعاون فراہم کیا۔
اِس کے علاوہ ہمارے سینیٸر، فعال اور سابقہ صدر برکت علی بامی
(MPhil in education from Agha Khan University Institution for educational development Karachi
سجاد علی
BTech from Indus university Karachi working as a construction supervisor at AKU
اور ہمارے قابلِ احترام بڑے بھاٸی فرمان باۓ
نے اپنی نہایت مصروفیات سے وقت نکال کر ہمارے کارون میں شامل ہو کر سٹوڈنس کو حوصلہ بخشا۔
اِس Tour کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ہم پردیس اور کم عمر سٹوڈنس کو یہ احساس دلاۓ کہ اگر خدانخواستہ آپ کو کسی مسلے مساٸل کا سامنا ہے تو ہم اس تنظیم کی توسط سے اپنی بساط کے مطابق آپ کی مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔اِس کے علاوہ اٰن کے اندر چھپی ہوٸی خداداد صلاحیت کو نکھارنا تھا۔ ایک ہی کام میں یکسانیت کی وجہ سے انسان اکتاہٹ محسوس کرتا ہے۔ اس لیے اُس کے مزاج اور طبعیت کو خوش گوار اور تازہ رکھنے کے لیے بچوں کو ایسی تاریخی اور علمی جگہوں پہ لے جانا ناگزیز ہے۔ چونکہ جن چیزوں کے بارے میں انھوں نے پڑھا تھا یا سنا تھا اُن کو اپنی نظروں سے دیکھنا ان کے لیے یقیناً باعثِ مسرت ہوگی۔
سب سے پہلے ہم نے اُن کو میوزیم کے تمام احاطے کا سیر کروایا۔ یہ سلسلہ دوپہر 1 بجے سے تقیریباً 3 بجے تک رہا۔ اُس کے بعد ہم نے تمام اسٹوڈنس کو سرسبز کھلے میدان میں ایک جگہ جمع کیا اور اُن کو اپنی معصومانہ تاثرإت، احساسات ،تجربات اور خوداداد صلاحیتوں کو بیان کرنے کا موقع بخش دیا۔ اس میں سب سے پہلے صدر سمیت تمام کابینہ نے اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا۔ اس کے بعد سابقہ صدر اور فعال ممبر برکت علی بامی اور محترم سجاد علی نے بڑے تفصیل اور خوب صورت انداز میں بچوں کو حوصلہ اور احساس ہمدردی دلاتے ہوۓ اپنے بچپن سے تاحال کی تمام صورتِ حال اور تجربات بڑے پُرتاثیر انداز میں بیان کیا۔ جس سے بچوں کی ہمت اور حوصلہ بڑھ گیا۔
انھوں نے بتایا کہ ابھی ہم بہت ہی چھوٹے اور کم فہم تھے کہ گھر سے حصولِ تعلیم کے لیے نکال دیا گیا۔ ابھی اپنی ماں کی شفقت، بات کی مدد اور بہن بھاٸیوں کے پیار محبت سے ہماری تشنگی بجھنے ہی پاٸی تھی کہ ہمیں پردیس کی ٹھوکریں کھانے پڑیں۔ اُس وقت تو بڑی مشکل اور دقّت محسوس کیا کرتے تھے لیکن کچھ دوستوں کے مثبت مشوارے اور ہمارے مصمّم اراے نے ہمیں مایوس اور منفی راستے سے بچانے میں معاون ثابت ہوۓ۔ آج اللہ کے فضل و کرم سے ہماری محنت و مشقت اور صبر کا پھل ہمیں ملا ہے۔۔لہذا آپ کی زندگی میں بھی چھوٹی چھوٹی مشکلات آٸیں گی لیکن کبھی گبھرانا نہیں ہے بلکہ قوتِ ارادی کے ساتھ اُس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
اس کے بعد آخر میں ہم نے باری باری میں تمام سٹوڈنس سے اُن کی تاثرات سن لیں۔ انھوں نے بہتریں انداز میں اپنے تجربات ہم سے شیٸر کیا۔اور کچھ نے اپنی صلاحیت اور فن سے بھی ہمیں نوازا گیا۔
مجموعی طور پر ہمارا یہ علمی تعمیراتی سیر و تفریح بہت ہی اچھا اور مثبت ثابت ہوا۔ پہلے کی نسبت بچوں میں بہت سی تبدیلی اور خود اعتمادی دیکھنے کو ملا۔ اُن کی بول چال، فکر اور خیالات میں واضح تبدیلیاں نظر آ رہی تھی۔ اُمید یہ ہے کہ یہ اپنے مستقبل کو روشن کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک اور قوم کی تقدیر کو بھی بدلنے میں بھی اپنا حصہ ادا کریں گے۔ انشااللہ!
اس کے لیے ہم SEDP اور IWWO کے ممنون ہیں کہ وہ پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کے لیے ایسے سنہرے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ جس سے وہ بچے جو کسی مجبوری کے تحت اپنی تعلیمی سلسلہ کو برقرار نہیں رکھ سکتے جو کہ اِس زمانے میں بہت بڑا خسارہ ہے۔
آخر میں عرض یہ ہے کہ کچھ دن بعد ہم نے ایک پروگرام انعقاد کرنے کا اردا کیا ہے۔ جس میں سال 2019 سے سال 2020 تک سکول لیول سے لے کر یونی ورسٹی لیول تک پوزیشین ہولڈر Position Holder اور ماسٹر والوں کو اعزازات Awards سے نوازا جاۓ گا۔ اس کی مقررہ تاریخ سے آپ کو بہت جلد آگاہ کیا جاۓ گا۔ اس کو مذید بہتر بنانے کے لیے دوست احباب ہمیں اپنی قیمتیں راۓ سے نوازیں۔ شکریہ کے ساتھ
*IWWO SIND ZONE*
13/12/2019
جُملہ جماعت کو امام ع کی 83 ویں سالگرہ دل کی اتھاہ گہراٸیوں سے بہت بہت مبارک ہو!
آج سالگرہ مبارک کے حوالے سے Iwwo sindhe zone کے تمام ممبرز اور متعلقات جماعت نے President Habib House Patel Para میں ایک خوشحالی مجلس کا انعقاد کیا۔ جس کی ابتدا کلام پاک سے شروع ہو کر ممبرز اور جماعت کی زریں خیالات پر مُنتج ہوٸی۔
خلاصہ یہ کہ اس مجلس میں میعاری تعلیم Quality Education اور Skills پر بہت زور دیا گیا چونکہ وقت بدل چکا ہے نٸے نٸے تقاضے Demands اور صلاحیت و قابلیت skills کو حاصل کیے بغیر ہم وقت کے ساتھ نہیں چل سکیں گے۔ لہٰذا ہمیں اپنے نونہال بچوں کو صحیح تربیت اور صحیح تعلیم دینے کی اشد ضرورت ہے۔ تاکہ وہ مستقبل میں پیش آنے والے مشکلات Challeges کا دلیرانہ مقابلہ کر سکیں۔
یہ ہماری ایک خوش قسمتی ہے کہ ہماری جماعت ایک لڑی کی طرح امام زمانہ ع کے رُشد و ہدایات سے جڑی ہوٸی ہے اور اپنے مستقبل کے حوالے سے امام ع کے فرامین سے مستعفید ہوتی رہتی ہے۔
مولانا کریم ہم سب کی نیک امیدوں کو پوری فرماٸیں۔ آمین!
*IWWO SIND ZONE*
Click here to claim your Sponsored Listing.