خصوصی مشاورتی نشست برائے خطباء کرام
خصوصی بیان : پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شاہتاز صاحب
زیر نگرانی : حاجی ریحان احمد ورک صاحب
بمقام : شمس العلوم جامعہ رضویہ ٹرسٹ ST-04, بلاک N نارتھ ناظم آباد ، کراچی
Shams-Ul-Uloom Jamia Rizvia Trust
Shams-Ul-Uloom Jamia Rizvia University" is a prominent religious institution affiliated with the Ahle Sunnat wal Jamaat. It was founded in 1976
11/07/2026
🌿 الحمد للہ رب العالمین 🌿
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بزمِ حنفی شمسی کا باقاعدہ آغاز
یہ بزم علم، عمل، اخلاص، حسنِ اخلاق، باہمی تعاون اور خدمتِ دین کے فروغ کے لیے ایک مبارک کاوش ہے۔ اس کا مقصد طلباء کرام کی دینی، اخلاقی اور فکری تربیت، ان میں مطالعہ، تحقیق، باہمی تعاون، نظم و ضبط اور دعوت و خدمتِ دین کا جذبہ پیدا کرنا ہے، تاکہ وہ مستقبل میں باکردار، باعمل اور باصلاحیت علماءِ کرام بن کر دینِ اسلام اور اہلِ سنت و جماعت کی بہترین خدمت انجام دے سکیں۔
((((( بزمِ حنفی شمسی کی انفرادی کاوش )))))
طلباء کرام کو اپنے اسباق کے متن ( ھدایہ ، کافیہ ، ھدایۃ النحو ، شرح جامی ، دروس البلاغہ و دیگر ) پر مؤثر تقریر، بیان اور تدریس کی عملی مشق کروا کر ان میں اعتماد، تحقیق اور اظہارِ بیان کی صلاحیت پیدا کی جاتی ہے۔
اس کا مقصد ایسے باصلاحیت، باعمل اور باکردار علماء و مدرسین تیار کرنا ہے جو مستقبل میں دینِ اسلام کی مؤثر انداز میں خدمت انجام دے سکیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بزم کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اس میں شامل تمام اساتذہ کرام، طلباء کرام اور معاونین کو اخلاص، استقامت اور برکت سے نوازے، اس بزم کو علم و عمل کا گہوارہ بنائے، اور اسے امتِ مسلمہ کے لیے خیر وبرکت کا مؤثر ذریعہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔
✍️
علم کا پرچم رہے، اخلاص کا ہو کارواں
بزمِ حنفی شمسی سے روشن رہے ہر انجمن
1448ھ | 2026ء
منجانب:
شعبۂ نشر و اشاعت
شمس العلوم جامعہ رضویہ (ٹرسٹ)
#1448ھ #2026ء #اہلسنت
25/06/2026
🌹 10 محرم الحرام 🌹
یومِ شہادت نواسۂ رسول ﷺ، امامِ عالی مقام، حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو سلام
سلطانِ کربلا کو ہمارا سلام ہو
جانانِ مصطفیٰ ﷺ کو ہمارا سلام ہو
اللہ تعالیٰ ہمیں سیرتِ امام حسینؓ سے حق، صبر، استقامت اور دینِ اسلام کی خاطر قربانی کا درس حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
شمس العلوم جامعہ رضویہ ٹرسٹ کے متعلق معلومات و دیگر سرگرمیوں سے باخبر رہنے کے لیے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں
https://whatsapp.com/channel
/0029Vb3Q8POIiRoyw8ImJO3p
24/06/2026
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
تمام احباب نوٹ فرما لیں۔
17/06/2026
🌹 یومِ شہادت امیرالمؤمنین، خلیفۂ ثانی، مرادِ رسول ﷺ، دامادِ حیدرِ کرار، ابو حفص ، 22 ہزار مربع میل پر حکومت کرنے والے اسلام کے عظیم سپہ سالار 🌹
عدل و انصاف کے وہ روشن چراغ جن کی سیرت آج بھی امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ حق و باطل میں فرق قائم کرنے والے، اسلام کی شان و شوکت کو دوام بخشنے والے فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ان کی سیرت سے عدل، دیانت اور تقویٰ اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤍
16/06/2026
❣️ سال نو ہجری 1448 مبارک ❣️
16/06/2026
❣️ مجرب آزمودہ اعمال میں سے ایک عمل ❣️
#یکم
#محرم
#اسلامک
14/06/2026
الحمد للہ رب العالمین
الحاج چودھری ریحان احمد ورک صاحب
صدر و پرنسپل شمس العلوم جامعہ رضویہ ٹرسٹ
کو فریضۂ حج کی عظیم سعادت حاصل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کے حج، عبادات، دعاؤں اور تمام نیک اعمال کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کی زندگی کو خیر و برکت، صحت و عافیت اور دین و دنیا کی کامیابیوں سے مالا مال فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
💐 حج مبارک 💐
منجانب:
اراکینِ کمیٹی، اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام
شمس العلوم جامعہ رضویہ ٹرسٹ
#حج2026
#دعا
#مبارکباد
🕋🤲🌹
12/06/2026
🌹 جمعۃ المبارک کے بیان سے اخذ شدہ کچھ خلاصہ
موضوع: سیرتِ فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ
بیان : ( مفتی محمد صابر سعیدی امام و خطیب جامع مسجد سرور و ھیڈ آف ایڈمن شمس العلوم جامعہ رضویہ ٹرسٹ)
ابتداء:
نام : عمر بن خطاب
لقب : فاروق اعظم
کنیت : ابو حفص
فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کون ہیں؟
🔹 وہ جنہیں بارگاہِ نبوت ﷺ سے "فاروق اعظم" کا لقب عطا ہوا۔
🔹 مرادِ رسول و سسر رسول ﷺ، امیر المؤمنین، خلیفۂ ثانی، داماد حیدر کرار رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ اور اسلام کے عظیم سپہ سالار
🔹 وہ جنہوں نے علانیہ اسلام قبول فرمایا اور علانیہ ہجرت فرما کر کفارِ مکہ کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔
🔹 وہ جن کے ایمان لانے پر مکہ کی گلیوں اور بیت اللہ کے صحن میں "اللہ اکبر" کی صدائیں گونجیں اور کفارِ مکہ خوف سے لرز اٹھے۔
🔹 وہ جن کے دورِ خلافت میں تقریباً بائیس لاکھ مربع میل تک اسلامی سلطنت پھیل گئی اور عدل و انصاف کا ایسا نظام قائم ہوا جس کی مثال تاریخ میں کم ملتی ہے۔
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر اعتراض کرنے والوں کے لیے
قرآنِ کریم ہمیں بتاتا ہے کہ جو شخص دینِ حق کا مخالف ہو، اللہ تعالیٰ اسے اپنے قرب اور مقبولیت سے محروم فرما دیتا ہے۔ جیسا کہ حضرت نوح علیہ السلام نے جب دعا فرمائی اپنے بیٹے کے لیے ﴿وَنَادَىٰ نُوحٌ رَّبَّهُ فَقَالَ رَبِّ إِنَّ ابْنِي مِنْ أَهْلِي﴾ تو اللہ رب العزت نے ان کے بیٹے کے بارے میں ارشاد فرمایا:
"قَالَ يَا نُوحُ إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِكَ"
اسی طرح حضرت لوط علیہ السلام کی زوجہ مخالفتِ دین کی وجہ سے عذابِ الٰہی کا شکار ہوئیں۔
اب نقطہء نظر یہ کہ اگر سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ دینِ اسلام و اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مخالف ہوتے تو اللہ تعالیٰ انہیں ایمان جیسی عظیم دولت سے کبھی سرفراز نہ فرماتا اور نا ہی نبی کریمﷺ ان کے لیے دعا فرماتے، نہ ہی وہ اسلام کی عزت و سربلندی کا ذریعہ بنتے حالانکہ رسولِ اکرم ﷺ نے ان کے حق میں خصوصی دعا فرمائی ( اللَّهُمَّ أَعِزَّ الْإِسْلَامَ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
إِنَّ اللَّهَ جَعَلَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ)اور اللہ تعالیٰ نے اس دعا کو قبول فرما کر انہیں اسلام کا عظیم ستون بنا دیا۔
فاروقی نظامِ عدل اور ہمارا طرزِ فکر
آج کے دور میں لوگ سیاسی جماعتوں، سیاسی شخصیات اور مختلف نظریات کے اس قدر گرویدہ ہو جاتے ہیں کہ ان کے لیے اپنی جان، مال اور وقت سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ پھر وقت گزرنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ جن شخصیات کو وہ اپنا نجات دہندہ سمجھ رہے تھے، وہ کسی اور طاقت کے تیار کردہ منصوبے کا حصہ تھیں یا کسی مخصوص مفاد کے لیے قوم پر مسلط کی گئی تھیں۔ تب لوگ افسوس اور پشیمانی کا اظہار کرتے ہیں۔
اسی طرح بہت سے لوگ اہلِ مغرب کے طرزِ زندگی، تہذیب اور نظام پر فخر کرتے ہیں اور اسے کامیابی کا معیار سمجھتے ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ انصاف، احتساب، عوامی حقوق، قانون کی بالادستی اور حکمرانوں کی جواب دہی جیسے جن اصولوں پر آج مغربی ممالک اپنی ترقی کا دعویٰ کرتے ہیں، ان کی عملی مثال ہمیں چودہ سو سال پہلے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی اور طرزِ حکمرانی میں ملتی ہے۔
*افسوس!* جن فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نظامِ عدل سے دنیا سبق سیکھ رہی ہے، ہم خود ان کی تعلیمات اور ان کے سنہری اصولوں سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم شخصیات اور نظریات کی اندھی تقلید کے بجائے سیرتِ فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مطالعہ کریں، ان کے عدل، دیانت، امانت، خوفِ خدا اور خدمتِ خلق کے جذبے کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ط
اللہ تعالیٰ ہمیں سیرتِ فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حقیقی محبت اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
10/06/2026
مرحوم حاجی رحیم بخش صاحب (والدِ گرامی استاذ القراء قاری محمد اکمل سعیدی صاحب، مدرس شعبۂ تجوید شمس العلوم جامعہ رضویہ ٹرسٹ) کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ نشست کے چند عکس بند مناظر۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ کریم لواحقین بالخصوص قاری محمد اکمل سعیدی صاحب کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
تمام احباب سے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی اہتمام کی گزارش کی جاتی ہے۔ 🤲🏻
#مرحومین
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Karachi
74700