Imaani Islah

Imaani Islah

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Imaani Islah, Religious school, A-2767 Phase 2 Gulshan e Hadeed, Karachi.

05/05/2026
Photos from Imaani Islah's post 30/12/2025

جامعہ باب الرحمت میں
تکمیل قرآن مجید و ختم بخاری شریف
ان شاءاللہ
مؤرخہ 3 جنوری 2026 بروز ہفتہ
بعد نماز عصر تا بعد نماز عشاء

28/12/2025

کراچی میں جاری چار روزہ سالانہ کراچی اجتماع اختتام پذیر، پروردگار اس اجتماع کی برکت سے شہر پر خصوصی کرم فرمائے ۔

25/12/2025

کراچی اجتماع 2025 کے اعمال اور بیانات کی ترتیب

25/12/2025

شیخ الاسلام مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب کا جرأت مندانہ فیصلہ

مفتی محمد تقی العثمانی صاحب عمر کے جس حصے میں ہیں، عالمِ اسلام میں جس حیثیت کے حامل ہیں اور مالی طور پر جس قدر آسودہ ہیں، اس کے بعد بظاہر یہ آسان تھا کہ خاموشی اختیار کر کے باقی ماندہ زندگی سکون سے گزار دیتے۔ مگر انہوں نے ایک مشکل اور بڑا فیصلہ کیا۔

انہوں نے ملک بھر میں موجود مختلف مکاتبِ فکر، مسالک اور فرقوں کے نمایاں علماء اور مولانا فضل الرحمان صاحب کو ایک چھت تلے جمع کیا۔ شیخ شجاع الدین سے لے کر ابتسام الہٰی ظہیر، مفتی منیب الرحمان سے لے کر شاہ اویس نورانی، صاحبزادہ ابو الخیر زبیر سے لے کر شیعہ علماء تک کم و بیش سب کو دعوت دی گئی، مجلس میں گفتگو کا موقع دیا گیا، دس نکات پیش کیے گئے اور ایک متفقہ اعلامیہ بھی جاری ہوا۔

مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے جہاں پاکستان میں مسلح جدوجہد کو غیر شرعی قرار دیا، وہیں نفاذِ شریعت کے مطالبے کے ساتھ صدرِ مملکت اور فیلڈ مارشل کو دیے گئے استثنیٰ کو اسلامی تعلیمات سے صریح متصادم قرار دیا۔ مدارس کی رجسٹریشن، وفاقی شرعی عدالت میں میرٹ پر علماء ججوں کی تقرری، ٹرانس جینڈر معاملات اور پاک افغان جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور بھی اس مجلس کے اہم نکات تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے بھی ہمیشہ کی طرح کھل کر بات کی، پاک افغان قضیے میں جنگ کی مخالفت اور مذاکرات کی وکالت کی، اور پاکستانی فوج کو غزہ بھیجنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امن کے نام پر پیش کیے جانے والے منصوبوں کے مقاصد دراصل قبضے کی توسیع ہوتے ہیں۔

اگرچہ مفتی محمد تقی عثمانی صاحب پر سوشل میڈیا پر تنقید ہوتی رہتی ہے، مگر ایسے جرأت آمیز بیانات پر بھی بعض لوگ نکتہ چینی اور سازشیں تلاش کرتے نظر آئیں گے۔ مفتی منیب الرحمان نے بھی استثنیٰ کے معاملے پر دبنگ مؤقف اختیار کیا اور دینی معاملات میں ہمیشہ کھل کر بات کی۔

اس مجلس میں شریک تمام علماء مبارکباد کے مستحق ہیں کہ اس مشکل دور میں، جب طاقتور کی خوشنودی بہت سوں کا وطیرہ بن چکی ہے، انہوں نے ایسی مجلس میں شرکت اور حق بات کہنے کا فیصلہ کیا جو دنیاوی اعتبار سے خسارے مگر آخرت کے لیے بہت نفع کا سودا ہے۔
کلمۂ حق بہت بڑی بات ہے — جو کہے، اس کا ساتھ دیں، رنگ، نسل، فرقے، جنس اور مذہب کی تفریق کے بغیر۔

***iTaqiUsmani

15/12/2025

*اعلان نماز جنازہ*

_حضرت جی مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی رحمہ اللہ_

*کی نماز جنازہ ان شاءاللہ کل 15 دسمبر بروز پیر 02:00 بجے دن جامعہ معھد الفقیر الاسلامی جھنگ میں ادا کی جائے گی*

*_اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن _*

07/03/2024

Shukriya M***i Tariq Masood Shahab aur Iqrar ul Hassan | shuf shuf wali sarkar be naqab

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

A-2767 Phase 2 Gulshan E Hadeed
Karachi
75010