04/04/2026
Mirha's Toy Zone
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mirha's Toy Zone, Karachi.
learningtoys #kidstime #sensorytoys #bacchaparty
#toystore #toylovers #funlearning #earlylearning #creativeplay #montessoritoys #imaginativeplay #educationalfun #finemotorskills #childdevelopment #SLPtools #lahoretoys #kidstoys #toysinlahore
04/04/2026
25/06/2025
وہ لمحہ خاموش تھا… لیکن دلوں کو ہلا دینے والا۔
جون 2022 کی ایک روشن دوپہر بوداپیسٹ کے ورلڈ چیمپئن شپ سوئمنگ پول میں ہزاروں آنکھیں ایک ہی منظر پر جمی تھیں
انیتا الواریز ایک باصلاحیت امریکی آرٹسٹک سوئمر جو میکسیکن نژاد تھیں پانی میں اپنے فن کی ایسی تصویر بنا رہی تھیں جس نے سب کا دل جیت لیا۔ حرکات ایسی کہ جیسے پانی بھی اُن کی پکار پر رقص کر رہا ہو۔
مگر اُس شاندار پرفارمنس کے اختتام پر…
وہ منظر جو سامنے آیا، وہ خوبصورتی نہیں خاموشی تھی۔
انیتا پانی کے نیچے جا چکی تھیں… اور اب وہ واپس نہیں آ رہیں تھیں۔
وہ بے ہوش ہو چکی تھیں اُن کا جسم آہستہ آہستہ تہہ کی طرف جا رہا تھا…
اور افسوس کی بات یہ کہ کسی کو پتا ہی نہ چلا۔
تماشائی تالیاں بجا رہے تھے ججز اسکور کارڈز دیکھ رہے تھے ہر طرف شور تھا…
مگر انیتا… ڈوب رہی تھیں۔
سوائے ایک شخص کے…
آندریا فوانتس انیتا کی کوچ ایک سابقہ اولمپئن ایک عورت جس نے انیتا کو نہ صرف ایک ایتھلیٹ کے طور پر بلکہ ایک انسان کے طور پر پہچانا تھا۔
ان کی آنکھوں نے وہ دیکھ لیا جو ہزاروں آنکھیں نہ دیکھ سکیں
کہ یہ خاموشی خطرے کی علامت ہے۔
ان کا دل چیخ اٹھا کچھ ٹھیک نہیں ہے!
انہوں نے نہ پل بھر کا سوچا نہ کسی اصول یا پابندی کی پروا کی۔
پورے کپڑوں میں جوتے پہنے ہوئے وہ تالاب میں کود گئیں۔
انہوں نے گہرائی میں غوطہ لگایا انیتا کو بازوؤں میں لیا اور پانی کی سطح تک لے آئیں۔
سانسوں کی وہ جنگ جس کا آغاز انیتا کے جسم نے کیا تھا اب آندریا کے دل نے جیت لی۔
انہوں نے انیتا کی جان بچا لی۔
یہ کہانی ایک مقابلے کی نہیں ایک انسانیت کی جیت کی ہے۔
یہ اس بات کی دلیل ہے کہ کبھی کبھار زندگی ہمیں ایسے مقام پر لا کھڑا کرتی ہےجہاں دنیا ہمیں دیکھ تو رہی ہوتی ہے لیکن محسوس نہیں کر رہی ہوتی۔
جہاں ہم مسکراتے چہروں کے پیچھے ٹوٹ رہے ہوتے ہیں مگر کسی کو پروا نہیں ہوتی
مگر وہ ایک شخص… اگر ہماری زندگی میں موجود ہو جو ہماری خاموشیوں کو پڑھ سکے ہماری آنکھوں میں تیرتے درد کو پہچان سکے
تو وہ ہمیں بچا سکتا ہے۔
یہ کہانی صرف انیتا اور آندریا کی نہیں…
یہ ہم سب کی کہانی ہے۔
کیا آپ کی زندگی میں کوئی ایسا ہے… جو آپ کے اندر کے طوفان کو محسوس کر سکے؟
اور سب سے اہم سوال:
کیا آپ کسی کے لیے وہ شخص بن سکتے ہیں؟
کیا آپ کسی کے درد کو اس کے ہونٹوں کی خاموشی سے سمجھ سکتے ہیں؟
کیا آپ اتنے قریب ہیں کسی کے کہ جب وہ ٹوٹنے لگے تو آپ جھجک کے بغیر چھلانگ لگا سکیں؟
کیا آپ صرف تماشائی ہیں؟ یا… محسوس کرنے والے؟
یہ دنیا دکھاوے سے بھری ہے چہروں پر مسکراہٹیں مگر دل میں زخم۔
ہمیں ضرورت ہے ایسے لوگوں کی جو صرف دیکھیں نہیں،
بلکہ دل سے محسوس کریں۔
جو پہچان لیں کہ کب کوئی تھک گیا ہے کب کوئی ہار ماننے والا ہے
اور بنا آواز دیے صرف محبت کے جذبے سے آگے بڑھیں…
اور کسی کو ڈوبنے سے بچا لیں۔
آئیے ہم سب وعدہ کریں
کہ ہم صرف تالیاں بجانے والے تماشائی نہیں بنیں گے
بلکہ کسی کی زندگی میں وہ آندریا فوانتس بنیں گے
جو صحیح وقت پر بغیر پوچھے…
چھلانگ لگا سکے۔
تحریر: ماہر نفسیات سعدیہ
13جون 2025
BBQ sets for kids
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Telephone
Address
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |
| Sunday | 09:00 - 17:00 |