Madrasah Bait ul Tarbiyah مدرسہ بیت التربیہ

Madrasah Bait ul Tarbiyah  مدرسہ بیت التربیہ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Madrasah Bait ul Tarbiyah مدرسہ بیت التربیہ, School, R-252 Railway Soceity, Gulistan-e-Jauhar, Block 16, Near Zakaria Masjid, Karachi.

ماشاءاللہ، عبد الماجد ولد عثمان اور عبد اللہ ولد عثمان کو اور ان کے والدین کو حفظ قرآن کریم بہت بہت مبارک ہو ۔ اللہ تعال...
23/08/2026

ماشاءاللہ،
عبد الماجد ولد عثمان اور عبد اللہ ولد عثمان کو اور ان کے والدین کو حفظ قرآن کریم بہت بہت مبارک ہو ۔

اللہ تعالٰی ہم سب کے بچوں کو حفظ قرآن کریم کی سعادت نصیب فرمائے آمین ۔

آج کی دعا 🌙یاد بھی کریں،ترجمہ سمجھ کر اللہ تعالیٰ سے مانگیں،اور گھر والوں کو بھی سکھائیں۔آج ہی اسے یاد کرکے اس پر عمل کر...
22/08/2026

آج کی دعا 🌙
یاد بھی کریں،
ترجمہ سمجھ کر اللہ تعالیٰ سے مانگیں،
اور گھر والوں کو بھی سکھائیں۔
آج ہی اسے یاد کرکے اس پر عمل کریں۔
اللہ ہمیں اپنی دعاؤں کی حقیقت سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

_____________________________
u tarbiya Academy
memorization school
#
***i Abdulmoiz

مدرسہ بیت التربیہ
بچے اور بچیوں کی دینی تعلیم کا مستند اور معیاری ادارہ ۔

22 اگست   2026 بمطابق 08 ربیع الاول 1448 ہجری:_____________________________  u tarbiya Academy    memorization school   ...
22/08/2026

22 اگست 2026 بمطابق 08 ربیع الاول 1448 ہجری:
_____________________________
u tarbiya Academy
memorization school
# مدرسہ بیت التربیہ
بچے اور بچیوں کی دینی تعلیم کا مستند اور معیاری ادارہ ۔

22/08/2026

🌿 آج کی ہفتہ وار تربیتی نشست

📚 عنوان: ربیع الاول کا اصل پیغام — اتباعِ سنت کا اہتمام

الحمدللہ! آج کی تربیتی نشست میں مفتی صاحب نے ربیع الاول کے مہینے کے حوالے سے اتباعِ سنت کی اہمیت پر مفید اور اصلاحی گفتگو فرمائی۔

🔹 اہم نکات:

• ربیع الاول ہمیں نبی کریم ﷺ کی سیرت و سنت کو یاد کرنے اور اپنی زندگی میں نافذ کرنے کا پیغام دیتا ہے۔

• اصل مقصد صرف محافل اور نعتوں تک محدود رہنا نہیں، بلکہ یہ دیکھنا ہے کہ ہماری زندگی میں سنت کے مطابق کتنی تبدیلی آئی؟

• نبی کریم ﷺ کی بعثت کا مقصد اللہ تعالیٰ کے دین کی دعوت اور انسانیت کی رہنمائی تھا۔

• ہمیں اپنی زندگی میں ظاہری اور باطنی دونوں سنتوں کا اہتمام کرنا چاہیے۔

• روزمرہ کی آسان سنتیں اپنائیں: کھانے سے پہلے بسم اللہ، کھانے کے بعد الحمدللہ، مسجد میں داخلے اور نکلنے کی سنتوں کا اہتمام وغیرہ۔

• باطنی سنتوں میں غیبت، حسد، بدگمانی، دھوکہ اور دوسروں کو تکلیف دینے سے بچنا اور بڑوں کا ادب کرنا شامل ہے۔

• پریشانی اور مشکل کے وقت اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا، نماز اور دعا کا اہتمام کرنا بھی نبی کریم ﷺ کی سنت ہے۔

📖 مطالعے کی ترغیب:
طلبہ کو سنت کی زندگی اپنانے کے لیے مفید کتب کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دی گئی۔
📖 مطالعے کے لیے مفید کتب:

• پیارے نبی کی پیاری سنتیں — حضرت والا عارف باللہ مولانا حکیم محمد اختر صاحب قدس اللہ سرہ
• اسوۂ رسول اکرم ﷺ — حضرت عارف باللہ ڈاکٹر محمد عبدالحی عارفی قدس سرہ

📝 امتحانات کی تیاری:
امتحانات میں تقریباً تین دن باقی ہیں، لہٰذا طلبہ گھر پر بھرپور تیاری کریں، تمام پاروں کا اچھی طرح Revision کریں اور امتحان کی تیاری میں محنت و توجہ کے ساتھ لگ جائیں۔

🤲 دعا:
اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی تمام سنتوں پر عمل کرنے اور اپنی زندگی کو سنت کے مطابق بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

جزاکم اللہ خیراً
از: مدرسہ بیت التربیہ

21/08/2026
*📢 خطرے کو بھانپ لیجیے، اس سے پہلے کہ افسوس کرتے رہ جائیں!* والدین! ذرا رک کر سوچیے:▪️ آپ کا بچہ کن لڑکوں اور لوگوں کے س...
21/08/2026

*📢 خطرے کو بھانپ لیجیے، اس سے پہلے کہ افسوس کرتے رہ جائیں!*

والدین! ذرا رک کر سوچیے:

▪️ آپ کا بچہ کن لڑکوں اور لوگوں کے ساتھ وقت گزارتا ہے؟
▪️ اسے موبائل، گھڑی، پیسے یا مہنگی چیزیں کہاں سے ملتی ہیں؟
▪️ اس کے اخراجات کون اٹھا رہا ہے اور کیوں؟
▪️ اسے بائیک، پکنک یا ہوٹل کی دعوت کون دے رہا ہے؟
▪️ وہ اپنی عمر سے بڑے افراد کے ساتھ اتنا وقت کیوں گزارتا ہے؟

*یہ سوالات بدگمانی کے لیے نہیں، اپنی اولاد کی حفاظت کے لیے ہیں۔*

ہم میں سے بہت سے والدین سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی یہ سوچ کر خاموش رہتے ہیں کہ شاید کوئی بات نہیں ہوگی۔ *لیکن ہر بار ایسا حسنِ ظن درست ثابت نہیں ہوتا۔* معاشرے میں بڑھتے ہوئے اخلاقی زوال کے دور میں ایسی غفلت ہماری اولاد کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

آپ کی اولاد آپ کا سرمایہ ہے۔ اسے صرف سہولتیں دینا کافی نہیں، اس کی صحبت، مصروفیات، دوستوں اور معاملات پر محبت اور حکمت کے ساتھ نظر رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

اپنے بچوں سے قریب ہوں، ان سے بات کریں، ان کے دوستوں کو جانیں، ان کی ضروریات اور سرگرمیوں کو سمجھیں اور جہاں کوئی غیر معمولی بات محسوس ہو، وہاں *خاموش رہنے کے بجائے بروقت توجہ دیں۔*

🌱 آج کی تھوڑی سی توجہ، کل کے بڑے پچھتاوے سے بچا سکتی ہے۔

اللہ تعالیٰ ہماری اولاد کو ہر ظاہری و باطنی فتنے سے محفوظ فرمائے، انہیں نیک صحبت عطا فرمائے اور ہمیں ان کی بہترین تربیت کرنے والا والدین بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲

اطفال البرہان 🌿

20/08/2026

حافظِ قرآن کا مقام

قرآنِ کریم وہ عظیم کتاب ہے:

جس پر نازل ہوئی، وہ تمام انبیاء و رسل کے سردار، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ ہیں۔

جس فرشتے کے ذریعے نازل ہوئی، وہ فرشتوں کے سردار، حضرت جبرئیل علیہ السلام ہیں۔

جس مہینے میں نازل ہوئی، وہ مہینوں کا سردار، ماہِ رمضان ہے۔

جس رات میں نازل ہوئی، وہ راتوں کی سردار، لیلۃ القدر ہے۔

تو ذرا سوچئے…

جس سینے میں یہ قرآن محفوظ ہو،
جس دل میں یہ کلامِ الٰہی بسا ہو،
جس زبان پر اس کی تلاوت جاری ہو
اس حافظِ قرآن کا مقام کتنا بلند ہوگا!

یہ صرف حفظِ قرآن نہیں،
یہ اللہ کی کتاب کو اپنے سینے میں امانت بنانا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن کریم کا پکا حافظ، مضبوط عامل اور سچا خادم بنائے، اور قیامت کے دن قرآن کو ہمارے حق میں حجت بنائے۔
آمین یا رب العالمین۔

جو شخص فجر کے وقت اللہ کے لیے بستر چھوڑنا سیکھ لیتا ہے، وہ زندگی کے دوسرے معاملات میں بھی اپنی خواہشات کو اللہ کے حکم کے...
20/08/2026

جو شخص فجر کے وقت اللہ کے لیے بستر چھوڑنا سیکھ لیتا ہے، وہ زندگی کے دوسرے معاملات میں بھی اپنی خواہشات کو اللہ کے حکم کے تابع کرنا سیکھ لیتا ہے۔

یہ والدین کی اولین ذمہ داری ہے کہ فجر کی پابندی کو معمول بنائیں اور اپنے گھروں میں پانچ وقت نماز کا اہتمام کریں۔
نماز کی پابندی ہی ایمان کی حفاظت اور صالح زندگی کی بنیاد ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہماری اولاد کو نماز کی پابندی نصیب فرمائے، دنیا و آخرت میں سرخرو فرمائے۔ آمین۔

20/08/2026

"بلبلِ حرم کی دلنشیں آواز — شیخ سعود الشریم 🤍"

Address

R-252 Railway Soceity, Gulistan-e-Jauhar, Block 16, Near Zakaria Masjid
Karachi
75290

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923318088214

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madrasah Bait ul Tarbiyah مدرسہ بیت التربیہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category