Learn Holy Quran and Islamic education

Learn Holy Quran and Islamic education

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Learn Holy Quran and Islamic education, Educational consultant, Koringi, Karachi.

22/11/2025

جس دل میں اللّٰہ تعالٰی کی محبت وعظمت ہوتی ہے وہ گناہوں سے بچنے کے معاملے میں صغیرہ اور کبیرہ کی بحث میں نہیں پڑتا !

✍️۔۔۔ بندہ عادل

26/02/2025

کتنی حیرت بلکہ افسوس کی بات ہے کہ آپ تمام مدارس، جامعات، تبلیغی مراکز، خانقاہوں اور دینی مراکز کو چھوڑ کر میڈیا کے رمضان پروگراموں سے دین سیکھیں جہاں فرقہ واریت کو فروغ دیا جاتا ہے، متنازع مسائل اور غیر ضروری باتیں زیرِ بحث لائی جاتی ہیں، دین اور علمائے دین کو بے وقعت دکھایا جاتا ہے اور غیر مستند افراد کو دین سکھانے کے لیے بٹھایا جاتا ہے، اور پھر آپ انھی کی بنیاد پر حق وباطل اور صحیح وغلط کا فیصلہ بھی کریں، تمام علماء کرام کو غلط بھی سمجھیں، علماء سے دور بھی ہوجائیں اور گمراہی کی راہ پر چل پڑیں، یہ بڑے گھاٹے اور خسارے کا سودا ہے! اللّٰہ تعالٰی ہمیں دین کی صحیح سمجھ عطا فرمائے!

✍️۔۔۔

20/02/2025

اسکو شئیر کریں اگر دل گوارا کرے تو

12/02/2025

‼️ *شبِ برأت میں مغفرت سے محروم چند بد نصیب لوگ*

شبِ برأت مغفرت کی عظیم الشان رات ہے، لیکن کچھ بدنصیب ایسے بھی ہیں کہ جو اس عظیم رات بھی بخشش سے محروم ہوجاتے ہیں، معاذ اللہ، ایسے بدنصیبوں کا ذکر مختلف احادیث مبارکہ میں وارد ہے:
▪️کسی مسلمان کے لیے دل میں بغض اور کینہ رکھنے والا۔
▪️رشتہ داری توڑنے والا۔
▪️کسی مسلمان کو ناحق قتل کرنے والا۔
▪️بدکار عورت۔
▪️شرک اور کفر کرنے والا۔
▪️والدین کا نافرمان۔
▪️بعض روایات میں ٹخنے چھپانے والے مرد کا بھی ذکر آتا ہے۔
ان احادیثِ مبارکہ کا درس یہ ہے کہ ان گناہوں سے بچنے کی بھرپور کوشش کی جائے، اور جو لوگ ان گناہوں میں مبتلا ہیں وہ ان سے سچی توبہ کرلیں تاکہ وہ شبِ برأت کو اللہ تعالیٰ کی مغفرت کے حقدار قرار پائیں۔
(شعب الایمان حدیث: 3557،3555،3548، سنن الترمذی حدیث: 739، مسند احمد حدیث: 6642، صحیح ابن حبان حدیث: 5665)

▪️ وضاحت: شبِ برأت کی فضیلت واہمیت سے متعلق روایات ایک دوسرے کے لیے تقویت کا باعث ہوکر مجموعی طور پر قابلِ قبول اور معتبر ہیں، اس لیے انفرادی طور پر بعض روایات کے ضعف کی وجہ سے اس رات کی فضیلت واہمیت کا انکار درست نہیں۔
▪️

✍️۔۔۔

11/02/2025

‼️ *شبِ برأت میں قبرستان جانے کا حکم*

حضور اقدس ﷺ سے زندگی میں صرف ایک بار اس رات قبرستان جانا ثابت ہے، تو اگر قبرستان جانا اس رات کے مستقل اعمال میں سے ہوتا اور سنت یا مستحب ہوتا تو یہ عمل متعدد بار ثابت ہوتا اور اسی طرح حضرات صحابہ کرام سے بھی اس کا معمول ثابت ہوتا، حالاں کہ احادیث سے ایسا کچھ بھی ثابت نہیں، اس لیے اگر کوئی شخص پندرہ شعبان کو زندگی میں ایک بار یا کبھی کبھار حضور اقدس ﷺ کی اتباع کی نیت سے چلا جائے تو یہ درست ہے، لیکن 15 شعبان کی رات قبرستان جانے کو سنت سمجھنا یا اس رات کے اعمال میں سے سمجھنا یا اس کا خصوصی اہتمام کرنا یا اجتماعی صورت میں جانا حتی کہ قبرستان میں چراغاں کرنا، قبروں پر پھول ڈالنا، عرقِ گلاب چھڑکنا یا ان جیسی دیگر بدعات ورسومات سرانجام دینا؛ ان سب باتوں کی دین میں کوئی حقیقت نہیں، بلکہ اپنی طرف سے ایجاد کردہ بدعات ہیں، جن سے اجتناب کرنا نہایت ہی ضروری ہے۔

▪️

08/02/2025

*ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے ‏قران پاک کے 100 مختصر مگر انتہائی موثر پیغامات۔۔۔🌹*


1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 83

2 غصے کو قابو میں رکھو
سورۃ آل عمران ، آیت نمبر 134

3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو،
سورۃ القصص، آیت نمبر 77

4 تکبر نہ کرو،
سورۃ النحل، آیت نمبر 23

🌹*
دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو،
سورۃ النور، آیت نمبر 22

6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو،
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19

7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو،
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19

8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11

9 والدین کی خدمت کیا کرو،
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23

‏10 والدین سے اف تک نہ کرو،
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23

11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو،
سورۃ النور، آیت نمبر 58

12 لین دین کا حساب لکھ لیا کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 282

13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو،
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 36

14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 280

15 سود نہ کھاؤ،
سورۃ البقرة ، آیت نمبر 278

16 رشوت نہ لو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 42

17 وعدہ نہ توڑو،
سورۃ الرعد، آیت نمبر 20

‏18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 42

20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو،
سورۃ ص، آیت نمبر 26

21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 135

22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 8

23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں،
سورۃ النساء، آیت نمبر 7

24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 2

‏25 یتیموں کی حفاظت کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 127

26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 6

27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 10

28 بدگمانی سے بچو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

29 غیبت نہ کرو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

30 جاسوسی نہ کرو،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

31 خیرات کیا کرو،
سورۃ البقرة، آیت نمبر 271

32 غرباء کو کھانا کھلایا کرو
سورة المدثر، آیت نمبر 44

33 ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو،
سورة البقرۃ، آیت نمبر 273

34 فضول خرچی نہ کیا کرو،
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 67

‏35 خیرات کرکے جتلایا نہ کرو،
سورة البقرۃ، آیت 262

36 مہمانوں کی عزت کیا کرو،
سورۃ الذاريات، آیت نمبر 24-27

37 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر44

38 زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو،
سورۃ العنكبوت، آیت نمبر 36

39 لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو،
سورة البقرة، آیت نمبر 114

40 صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں،
سورة البقرة، آیت نمبر 190

41 جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو،
سورة البقرة، آیت نمبر 190

‏42 جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ،
سورة الأنفال، آیت نمبر 15

43 مذہب میں کوئی سختی نہیں،
سورة البقرة، آیت نمبر 256

44 تمام انبیاء پر ایمان لاؤ،
سورۃ النساء، آیت نمبر 150

45 حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو،
سورة البقرة، آیت نمبر، 222

46 بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ،
سورة البقرة، آیت نمبر، 233

47 جنسی بدکاری سے بچو،
سورة الأسراء، آیت نمبر 32

48 حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 247

49 کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو،
سورة البقرة، آیت نمبر 286

50 منافقت سے بچو،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 14-16

‏51 کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو،
سورة آل عمران، آیت نمبر 190

52 عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے،
سورة آل عمران، آیت نمبر 195

53 بعض رشتہ داروں سے شادی حرام ہے،
سورۃ النساء، آیت نمبر 23

54 مرد خاندان کا سربراہ ہے،
سورۃ النساء، آیت نمبر 34

55 بخیل نہ بنو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 37

56 حسد نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 54

57 ایک دوسرے کو قتل نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 29

58 فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو،
سورۃ النساء، آیت نمبر 135

‏59 گناہ اور زیادتی میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2

60 نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2

61 اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 100

62 صحیح راستے پر رہو،
سورۃ الانعام، آیت نمبر 153

63 جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 38

64 گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو،
سورۃ الانفال، آیت نمبر 39

65 مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 3

‏66 شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90

67 جوا نہ کھیلو،
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90

68 ہیرا پھیری نہ کرو،
سورۃ الاحزاب، آیت نمبر 70

69 چغلی نہ کھاؤ،
سورۃ الھمزۃ، آیت نمبر 1

70 کھاؤ اور پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو،
سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31

71 نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو،
سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31

72 آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو،
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 6

73 طہارت قائم رکھو،
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 108

74 اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو،
سورۃ الحجر، آیت نمبر 56

‏75 اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے،
سورۃ النساء، آیت نمبر 17

76 لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ،
سورۃ النحل، آیت نمبر 125

77 کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا،
سورۃ فاطر، آیت نمبر 18

78 غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو،
سورۃ النحل، آیت نمبر 31

79 جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس پر گفتگو نہ کرو،
سورۃ النحل، آیت نمبر 36

‏80 کسی کی ٹوہ میں نہ رہا کرو (تجسس نہ کرو)،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

81 اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو،
سورۃ النور، آیت نمبر 27

82 اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے،
سورۃ یونس، آیت نمبر 103

83 زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو،
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 63

84 اپنے حصے کا کام کرو۔ اللہ، اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنین تمہارا کام دیکھیں گے۔
سورة توبہ، آیت نمبر 105

85 اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو،
سورۃ الکہف، آیت نمبر 110

‏86 ہم جنس پرستی میں نہ پڑو،
سورۃ النمل، آیت نمبر 55

‏87 حق (سچ) کا ساتھ دو، غلط (جھوٹ) سے پرہیز کرو،
سورۃ توبہ، آیت نمبر 119

88 زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو،
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 37

89 عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں،
سورۃ النور، آیت نمبر 31

90 اللّٰه شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے،
سورۃ النساء، آیت نمبر 48

91 اللّٰه کی رحمت سے مایوس نہ ہو،
سورۃ زمر، آیت نمبر 53

92 برائی کو اچھائی سے ختم کرو،
سورۃ حم سجدۃ، آیت نمبر 34

93 فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو،
سورۃ الشوری، آیت نمبر 38

‏94 تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے،
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 13

95 اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے۔
سورۃ الحدید، آیت نمبر 27

96 اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے،
سورۃ المجادلۃ، آیت نمبر 11

97 غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ،
سورۃ الممتحنۃ، آیت نمبر 8

98 خود کو لالچ سے بچاؤ،
سورۃ النساء، آیت نمبر 32

99 اللہ سے معافی مانگو وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے ،
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 199

100 جو دست سوال دراز کرے اسے نہ جھڑکو بلکہ حسب توفیق کچھ دے دو،
سورۃ الضحی، آیت نمبر 10

*اسے لازمی پڑھیں اور دیکھیں کہاں کہاں اصلاح کی ضرورت ہے۔۔۔ اور ان چیزوں کو اپنے اندر لانے کی استعداد پیدا کرنے کے لیئے تبلیغ میں ضرور وقت لگائیں اور ہمیں بھی اپنے دعاؤں میں یاد رکھیں ۔۔۔جزاکم اللہ۔۔۔

06/02/2025

‼️ *تبلیغی اجتماع میں شرکت کے فوائد*

کراچی تبلیغی اجتماع 13 فروری 2025 بروزِ جمعرات سے شروع ہونے والا ہے ان شاء اللہ۔ اللہ تعالٰی عافیت کے ساتھ اجتماع منعقد فرمائے، اس کے تمام نیک مقاصد کی تکمیل فرمائے اور اس کو ہر قسم کے شر اور فتنے سے بچائے۔
اس اہم اور مفید اجتماع میں شرکت کرنے کے فوائد سے متعلق چند سال قبل یہ تحریر لکھی تھی جو کہ اسی مناسبت سے گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عام کی جارہی ہے تاکہ مفید ثابت ہو۔

⬅️ *ذیل میں تبلیغی اجتماع کے چند فوائد ذکر کیے جاتے ہیں:*
▪بزرگوں کے بیانات سننے سے اعمال واخلاق کی اصلاح کی فکر نصیب ہوجاتی ہے۔
▪دینی تعلیمات پر مشتمل مفید مذاکروں سے متعدد احکام ومسائل سیکھنے کو مل جاتے ہیں۔
▪نمازوں کے اہتمام اور ماحول سے نماز کی پابندی کا جذبہ نصیب ہوجاتا ہے۔
▪نیک اعمال جیسے ذکر وتسبیحات، تلاوت، استغفار، درود شریف، نوافل حتی کہ نمازِ تہجد کی بھی توفیق ہوجاتی ہے۔
▪اپنی جان، مال اور اوقات دین کی راہ میں صَرف کرنے کی کسی درجے میں فضیلت حاصل ہوجاتی ہے۔
▪بہترین دینی ماحوال میسر آتا ہے جو کہ دنیاوی گھمبیر مصروفیات میں بہت بڑی غنیمت ہے۔
▪اپنے گناہوں سے توبہ کی توفیق حاصل ہوجاتی ہے۔
▪️اجتماع کے مبارک ماحول میں کئی گناہوں سے بچنے کی توفیق نصیب ہوجاتی ہے۔
▪اپنی ذات سے لے کر پوری امت کے لیے دعائیں کرنے کا موقع ہاتھ آجاتا ہے۔
▪امتِ مسلمہ بلکہ پوری دنیا کے انسانوں کو اللّٰہ تعالٰی اور اس کے دین سے جوڑنے کی فکر پیدا ہوجاتی ہے۔
▪کسی درجے میں دین کی راہ میں مشقت برداشت کرنے کے فضائل نصیب ہوجاتے ہیں۔
▪عظیم الشان اجتماع سے دین کی رونق نظر آجاتی ہے جو کہ اس الحاد اور دین بیزاری کے دور میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔
▪اجتماع کی برکات وانوارات سے مستفید ہونے کا موقع میسر آجاتا ہے۔
▪بے دینی کے اس عمومی ماحول اور رواج میں دین کو کسی درجے میں ایک اجتماعی قوت نصیب ہوجاتی ہے۔
▪تبلیغی جماعت میں کچھ وقت لگانے کی توفیق نصیب ہوجاتی ہے جس کے فوائد بہت سے ہیں۔

ان جیسے متعدد فوائد کے پیشِ نظر ہر مسلمان خود بھی پوری دلجمعی اور خلوصِ نیت کے ساتھ اس اجتماع میں شرکت کرنے کی کوشش کرے اور دوسروں کو بھی دعوت دے۔

✍️۔۔۔ بندہ محمد عادل

29/01/2025

‼️ *ٹوٹے دلوں کو امید کے مرہم سے جوڑنے والی تحریر*

اللہ تعالیٰ کے فیصلوں کی حکمتیں کون جان سکتا ہے؟ کس کو ہمت ہے کہ وہ ان کے بھید جانے؟ جب تم اپنے رب کو بھولنے لگتے ہو تو وہ تم پر آزمائش نازل کردیتا ہے، پھر تم اپنے رب کو یاد کرنے کی بجائے شکایتیں کرنے لگ جاتے ہو ! جب تم خوشیوں میں مگن ہوکر شکر گزاری بھول جاتے ہو تو وہ تمہیں اپنی طرف متوجہ کرنے کو تم پر مصیبت بھیج دیتا ہے، پھر تم شکوے کرنے لگ جاتے ہو کہ ہمیں خوشیاں راس ہی نہیں آتیں! جب تم کامیابی کے زینے طے کرتے کرتے اپنے محسن رب کو بھولنے لگتے ہو تو وہ تمہیں اپنی طرف راغب کرنے کے لیے کچھ ناکامی میں مبتلا کردیتا ہے، پھر تم بد گمان ہوکر کہتے پھرتے ہو کہ یہ گھاٹے ہمارے ہی نصیب میں کیوں! جب تم مخلوق کے سہارے جیتے جیتے اُس پیارے رب پر توکل اور اعتماد کھونے لگتے ہو تو وہ تمہیں رب کا اصل سہارا یاد دلانے کو تمہارے کچھ سہارے توڑ دیتا ہے، پھر تم مایوس ہوکر سوچتے رہتے ہو کہ آخر یہ محرومی ہماری ہی قسمت میں کیوں! جب تم مخلوق کے کمزور سہاروں کے طفیل ترقی کی منزلیں طے کرتے چلے جاتے ہو جس میں گر کر ٹوٹنے کا بھی خطرہ ہوتا ہے تو وہ تمہیں مضبوط سہارے عطا کرنے کو تمہارے کمزور سہارے چھین لیتا ہے، پھر تم پریشان ہوکر لبوں پر حرفِ شکایت لاتے ہو کہ جب بھی ہم ترقی کرنے لگتے ہیں تو کچھ نہ کچھ خسارہ ہوہی جاتا ہے!
تمہیں یہ سوچ لینا چاہیے اور تمہیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ تمہارا رب تم پر جو آزمائش نازل کرتا ہے وہ حکمتوں سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس لیے تمہیں ہر حال میں اپنے رب سے اچھی امید رکھنی چاہیے۔
▪️وہ تم پر صحت مند زندگی میں بیماری اس لیے بھی لاتا ہے تاکہ تم صحت کی قدر پہچانو۔
▪️وہ تم پر خوشیوں میں مصیبت اس لیے بھی لاتا ہے تاکہ تم خوشیوں میں حد کو پار نہ کرجاؤ۔
▪️وہ تم پر کامیابیوں میں ناکامی اس لیے بھی لاتا ہے تاکہ تم کامیابیوں کے نشے میں اپنے رب سے غافل نہ ہوجاؤ اور تم میں کوئی اکڑ نہ آجائے۔
▪️وہ تمہارے جینے کے کمزور سہارے اس لیے بھی چھین لیتا ہے تاکہ تم رب کے مضبوط سہاروں پر جینا سیکھو۔
▪️وہ تمہاری امیدیں اس لیے بھی توڑ دیتا ہے تاکہ تم ٹوٹنے اور بکھرنے سے بچ سکو اور اسی رب سے امیدیں قائم رکھو جہاں سے سبھی امیدیں پوری ہوسکتی ہیں۔
▪️وہ تمہیں زیادہ مال ودولت اس لیے بھی نہیں دیتا کہ اس میں تمہارا ہی نقصان ہوگا۔
▪️وہ تمہیں اولاد اس لیے بھی نہیں دیتا کہ ممکن ہے کہ وہ تمہارے لیے دنیا یا آخرت کا خسارہ بن جائے۔
▪️وہ تم پر آزمائشیں اس لیے بھی لاتا ہے تاکہ تمہاری سرکشی دور ہو، تمہاری غفلت ختم ہو اور تمہاری آخرت بہتر ہو۔
رب کے ہر فیصلے میں تمہارا ہی فائدہ ہے اور تمہارا ہی بھلا ہے۔ وہ تمہیں سب کچھ دینے پر بھی قادر ہے لیکن وہ جس کو بھی جو کچھ بھی دیتا ہے تو اپنی کامل حکمت کے تحت ہی دیتا ہے اور وہ جس کو بھی محروم رکھتا ہے تو وہ بھی اپنی کامل حکمت کے تحت ہی محروم رکھتا ہے۔ تمہیں اس کے فیصلوں پر دل وجان مطمئن اور راضی ہوجانا چاہیے۔ تمہیں جو کچھ نہیں ملا تو کیا ضروری ہے کہ اس میں خیر بھی ہو؟ آخر بچہ بھی تو اپنے ماں باپ سے سبھی کچھ مانگ رہا ہوتا ہے، وہ چھری بھی مانگتا ہے، وہ ماچس بھی مانگتا ہے، وہ سوئی بھی مانگتا ہے، وہ پتھر بھی مانگتا ہے، وہ ہر چیز مانگتا ہے، تو کیا ماں باپ اس کو اس کی مانگی ہوئی ہر چیز پکڑا دیتے ہیں؟ نہیں! وہ تو وہی چیز بچے کو دیتے ہیں جس میں اس کا نقصان نہ ہو، اب بچہ یہ بات کیسے سمجھے؟ تو بندہ بھی اپنے رب کے فیصلوں کی حکمت کیسے سمجھے؟ ہاں جو نعمت تمہیں نہیں ملی وہ رب سے مانگ لو، جو جائز اسباب تمہارے بس میں ہیں ان کو اختیار کرلو، پھر وہ عطا کردے تو شکر کرو، وہ عطا نہ کرے تو صبر کرو، اور یہ یقین رکھو کہ اسی میں تمہاری بہتری اور خیر ہوگی۔ بھلا تم رب کے فیصلوں کے بھید کیا جانو؟؟

✍️۔۔۔ بندہ محمد عادل

18/01/2025
Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Koringi
Karachi
74900