26/08/2026
جامعہ حقانیہ و بلال جامع مسجد کے لیے ایمبولینس کا تحفہ 🚑
اہلِ علاقہ کی ضرورت اور خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت جامعہ حقانیہ و بلال جامع مسجد کے لیے ایمبولینس سروس دوبارہ بحال کر دی گئی۔
یہ قابلِ قدر خدمت ادارے کے بانی و مؤسس حاجی عبدالقیوم نور اللہ مرقدہ کے فرزند، جنرل سیکریٹری جامعہ حقانیہ و بلال جامع مسجد کمیٹی حاجی عزیز الرحمن دیشانی صاحب، نامور کاروباری شخصیت حاجی محمد افضل صاحب اور صدر کمیٹی جناب عطاءاللہ شاہ صاحب کی جانب سے انجام دی گئی، جبکہ اس نیک عمل کو مخیر حضرات کے تعاون سے پایۂ تکمیل تک پہنچایا گیا۔
بعد ازاں جامعہ حقانیہ کے مہتمم و خطیبِ بلال جامع مسجد مفتی فیض الحق صاحب کے ذریعے ایمبولینس سروس کا باقاعدہ افتتاح عمل میں لایا گیا۔
ہم ان تمام حضرات کے تہہ دل سے مشکور ہیں جو ہر وقت ادارے کی ضروریات کے لیے فکرمند رہتے ہیں اور مہمانانِ رسولِ اقدس ﷺ کی خدمت میں کوئی کمی نہیں آنے دیتے۔
اللہ تعالیٰ اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اسے اہلِ علاقہ کے لیے نفع بخش بنائے اور ہمارے اسلاف و اجداد کی مغفرت کا ذریعہ بنائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲