04/05/2026
ماہانہ محفل گیارویں شریف میں چئیرمین ادارہ احیائے دین محمدی علامہ شیخ محمد راحیل نقشبندی اعظمی صاحب نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مقام توکل و اخلاص کے حوالے سے تربیتی بیان کیا اور قربانی کے جانوروں میں دیکھاوے اور دیگر مکروہ اعمال و انداز سے اجتناب کی تربیت کرتے ہوئے والدین کو اپنی اولاد میں حقیقی دینی شعور پیدا کرنے کی تعلیم دی نیز فنا فی الشیخ سے فنا فی اللہ تک کے مقامات سلوک میں سالک کی کیفیت بیان کرتے ہوئے اللہ کی رضا پر راضی رہنے اور اللہ کی ذات پر توکل و بھروسا کرنے کی تربیت فرمائی.
https://whatsapp.com/channel/0029Vabtltw4tRrzscbiFz2Z
01/04/2026
قبلہ شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شاہتاز صاحب دامت برکاتہم العالیہ سے شرفِ ملاقات حاصل ہوا اور تبلیغِ دین کے حوالے سے حضرت کی قیمتی guidance حاصل کرنے کا موقع ملا۔
حضرت نے نہایت شفقت فرمائی۔ بلاشبہ اس وقت جس اخلاص اور محنت کے ساتھ حضرت Tharparkar اور اندرونِ سندھ میں دینِ اسلام کی خدمت انجام دے رہے ہیں وہ قابلِ تحسین ہے۔
غیر مسلموں تک دینِ اسلام کا message پہنچانا، عقیدہ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے مضبوط دلائل کے ساتھ کام کرنا اور منظم انداز میں اصلاحِ معاشرہ کی کوششیں کرنا یقیناً بڑی دینی خدمت ہے۔
اللہ کے فضل سے غیر مسلموں کی ایک بڑی تعداد حضرت کے ہاتھ پر اسلام قبول کر چکی ہے۔ حضرت خالصتاً اللہ کی رضا کے لیے یہ تمام خدمات انجام دے رہے ہیں اور media publicity سے دور رہتے ہوئے خاموشی کے ساتھ دین کی خدمت میں مصروف ہیں۔
ساتھ ہی دینی رہنمائی کے لیے کتب و رسائل کی صورت میں علمی خدمات بھی جاری ہیں۔
حضرت دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ، عالمی حالات پر گہری نظر رکھنے والے، نہایت عاجزی اور حسنِ اخلاق کے حامل ہیں۔
حضرت نے اپنی تالیف بنام صلیبی جنگیں کل اور آج اور مصباح الدین صاحب کی تالیف تعارف قادیانیت اور مسئلہ ختم نبوت بھی تحفہ میں عنایت فرمائی
اللہ تعالی حضرت کو صحتِ کاملہ اور عمرِ دراز عطا فرمائے اور ان کی تمام دینی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ Ameen
طالب دعا
احقر محمد راحیل نقشبندی اعظمی
مسکن کراچی
12شوال المکرم 1447ھ
01/04/2026
Chairman of Idara Ahya-e-Deen-e-Mohammadi, Allama Sheikh Muhammad Raheel Naqshbandi Azhmi, delivering a تربیتی (training/educational) speech in Surjani Town, Karachi, during the monthly Gyarhvi Sharif gathering, on the topics of اتباع سنت (following the Prophet’s traditions) and مقام محبوبیت (the مقام of being beloved to Allah).
12/01/2026
محفلِ معراجُ النبی ﷺ
بروز اتوار 11 جنوری 2025 ایک بابرکت دینی محفل کا انعقاد ہوا۔
محفل میں
فاضلِ جلیل مفتی فرقان شامی صاحب
صدر ختمِ نبوت فورم کراچی
نے عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ پر تربیت فرمائی اور
شیخِ طریقت علامہ محمد راحیل نقشبندی صاحب
چیئرمین ادارہ احیائے دینِ محمدی
کی دینی، تعلیمی اور اصلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
بعد ازاں
علامہ محمد راحیل نقشبندی صاحب
نے معراجُ النبی ﷺ اور نماز کے موضوع پر تربیتی، اصلاحی اور صدارتی خطاب فرمایا، جس میں واقعۂ معراج کی روحانی عظمت اور نماز کی عملی اہمیت کو مؤثر انداز میں بیان کیا۔
محفل کے اختتام پر
عقیدۂ ختمِ نبوت کورس مکمل کرنے والی خواتین
میں اسناد تقسیم کی گئیں،
جس کے بعد ذکرِ الٰہی اور خصوصی دعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت محفل کو قبول فرمائے اور اس کے ثمرات کو عام فرمائے۔ آمین۔
07/01/2026
محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم
دعوت عام