Pukhtoon Students Federation Fuuast Evening Gulshan Campus

Pukhtoon Students Federation Fuuast Evening Gulshan Campus Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pukhtoon Students Federation Fuuast Evening Gulshan Campus, Education, Federal Urdu University Of Arts Science And Technology Gulshan E Iqbal, Karachi.

"Official Page of
Pukhtoon Students Federation
FUUAST Gulshan Campus Evening Unit –

United for Education, Culture, and Rights
Empowering Students | Building a Stronger Tomorrow

"

بروز جمعرات، 24 ستمبر 2026، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو ایوننگ کے جنرل سیکریٹری اعزاز عالم خان جی نے باچا خان مرکز...
25/09/2026

بروز جمعرات، 24 ستمبر 2026، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو ایوننگ کے جنرل سیکریٹری اعزاز عالم خان جی نے باچا خان مرکز پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے خیبر پختون خوا کہ صوبائی جنرل سیکریٹری حسین شاہ یوسفزئی کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی، جس میں مختلف تنظیمی امور اور طلبہ سے متعلق اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں باچا خان یونیورسٹی کے سابق جنرل سیکریٹری قاسم شاہ، سینئر نائب صدر فضل مولا اور باچا خان یونیورسٹی آرٹس فیکلٹی کے سابق جنرل سیکریٹری حمید حسن بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران تنظیمی معاملات، طلبہ کے مسائل اور مستقبل کے لائحۂ عمل سمیت مختلف اہم امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

اتحاد، تنظیم اور باہمی مشاورت کے ذریعے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

سیکرٹری اطلاعات
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو ایوننگ 🚩🚩

آج بتاریخ 22 ستمبر 2026 بروز منگل، بی بی اے بلاک انچارج ابراہیم جمیل کی جانب سے  بلاک میں تنظیمی اسٹینڈ کا انعقاد کیا گی...
22/09/2026

آج بتاریخ 22 ستمبر 2026 بروز منگل، بی بی اے بلاک انچارج ابراہیم جمیل کی جانب سے بلاک میں تنظیمی اسٹینڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر بلاک انچارج ابراہیم جمیل نے کارکنان سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت، روزانہ کی بنیاد پر کلاسز میں حاضری کو یقینی بنانے اور طلبہ کے تعلیمی معاملات میں سنجیدگی اختیار کرنے پر زور دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اسٹینڈ میں پختون اسٹوڈنٹ فیڈریشن ایوننگ یونٹ کے سینئر نائب صدر راجہ مشر نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیمی نظم و ضبط، باہمی اتحاد، ذمہ داری اور تنظیمی اصولوں کی پابندی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

آخر میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کارکنان تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تنظیمی ذمہ داریوں کو بھی سنجیدگی، نظم و ضبط اور باہمی تعاون کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔

ترجمان
خان افضل

پختون اسٹوڈنٹ فیڈریشن جامع اردو ایوننگ یونٹ 🚩🚩

مبارکبادپختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو ایوننگ یونٹ کی جانب سے پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو مارننگ یونٹ کے نو منت...
18/09/2026

مبارکباد

پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو ایوننگ یونٹ کی جانب سے پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو مارننگ یونٹ کے نو منتخب صدر آصف آغا جنرل سیکرٹری شاہد صافی اور ان کی پوری کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ باچا خان بابا کے فلسفۂ امن، عدم تشدد، اتحاد، تعلیم اور خدمتِ خلق کو اپنا شعار بناتے ہوئے طلبہ کی فلاح و بہبود اور تنظیم کی مضبوطی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

باچا خان بابا کا پیغام محبت، بھائی چارے اور شعور کا پیغام ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ نئی کابینہ انہی اصولوں کی روشنی میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے گی۔

صدر: رحمت اللہ خان
سیکرٹری: اطلاعات خان افضل

پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو ایوننگ یونٹ گلشن اقبال کراچی کیمپس 🚩

آج بتاریخ 14 ستمبر 2026 پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو ایوننگ یونٹ کی کابینہ میٹنگ جنرل سیکرٹری اعزاز عالم خان جی کی ...
14/09/2026

آج بتاریخ 14 ستمبر 2026 پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو ایوننگ یونٹ کی کابینہ میٹنگ جنرل سیکرٹری اعزاز عالم خان جی کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔

اجلاس میں کابینہ کے مختلف امور، تنظیمی سرگرمیوں، آئندہ کے لائحہ عمل اور طلبہ کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں تمام کابینہ ممبران نے شرکت کی اور تنظیمی معاملات کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔

جنرل سیکرٹری اعزاز عالم خان جی نے تمام کابینہ ممبران پر زور دیا کہ وہ اپنی تنظیمی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں، باہمی اتحاد، نظم و ضبط اور تنظیمی اصولوں کو مقدم رکھیں اور طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار مؤثر انداز میں ادا کریں۔

اجلاس کے اختتام پر کابینہ ممبران نے تنظیمی سرگرمیوں کو مزید منظم اور فعال بنانے اور مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو مارننگ یونٹ کے جنرل سیکرٹری شاہد صافی بھی موجود تھے

انفارمیشن سیکرٹری: خان افضل

پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو ایوننگ یونٹ گلشن اقبال کراچی کیمپس 🚩

28/08/2026

پی ایس ایف کے حوالے سے اے این پی کے چار روزہ اجلاسوں میں اہم فیصلہ

عوامی نیشنل پارٹی کی تھنک ٹینک، مرکزی کابینہ، مرکزی ورکنگ کمیٹی اور مرکزی کونسل کے چار روزہ اجلاسوں میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن (پی ایس ایف) کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں تمام صوبائی یونٹس کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے صوبوں کے معروضی حالات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایف کی تنظیمِ نو اور فعالیت کے لیے جلد از جلد پانچ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کریں۔

جو صوبائی یونٹس اپنی صوبائی تنظیم کو بحال کرنا چاہتے ہیں، انہیں اس حوالے سے بھی اختیار حاصل ہوگا۔

تمام صوبائی یونٹس میں آرگنائزنگ کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل مکمل ہونے کے بعد مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی اور مرکزی آرگنائزنگ کمیٹیوں کے اراکین کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 28 سال مقرر ہوگی۔

|

27/08/2026

رات اندھیری ہو تو کیا
صبح کا وعدہ باقی ہے
سرخ پرچم کے سائے میں
جذبۂ حق ابھی باقی ہے۔
PSF🚩❣️

تشدد کمزور کا ہتھیار ہے  بہادر ہمیشہ امن کا راستہ اختیار کرتا ہے۔باچاخان بابا
26/08/2026

تشدد کمزور کا ہتھیار ہے بہادر ہمیشہ امن کا راستہ اختیار کرتا ہے۔باچاخان بابا

آج پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو ایوننگ یونٹ کی کابینہ میٹنگ صدر رحمت اللہ خان خوشحال کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔اجلا...
24/08/2026

آج پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو ایوننگ یونٹ کی کابینہ میٹنگ صدر رحمت اللہ خان خوشحال کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔

اجلاس میں تنظیمی امور، آئندہ کی سرگرمیوں، کابینہ کی کارکردگی اور طلبہ کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ صدر رحمت اللہ خان خوشحال نے تمام کابینہ ممبران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تنظیمی و طلبہ سرگرمیوں کو بھرپور انداز میں جاری رکھیں اور تنظیم کے منشور و مقاصد کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری اعزاز عالم خان اور دیگر کابینہ ممبران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔

صدر رحمت اللہ خان خوشحال نے کابینہ ممبران پر زور دیا کہ آپس میں اتحاد، نظم و ضبط، باہمی احترام اور تنظیمی اصولوں کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط اتحاد، باہمی تعاون اور منظم جدوجہد ہی ایک فعال اور کامیاب تنظیم کی بنیاد ہے۔

اجلاس کے اختتام پر تمام کابینہ ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے طلبہ کے مسائل کے حل اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

انفارمیشن سیکرٹری : خان افضل

پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو ایوننگ یونٹ گلشن اقبال کراچی کیمپس🚩

24/08/2026

مذمتی بیان
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو ایوننگ یونٹ سرحد یونیورسٹی میں پیش آنے والے مبینہ واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے، جہاں اطلاعات کے مطابق ایک آرمی افسر اور یونیورسٹی طلبہ کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے دوران طلبہ کو مبینہ طور پر تھپڑ مارے گئے، جبکہ بعد ازاں پستول سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ تعلیمی ادارے طلبہ کے لیے خوف کی نہیں بلکہ تعلیم، مکالمے، برداشت اور محفوظ ماحول کی جگہ ہیں۔ کسی بھی یونیورسٹی میں طلبہ کے ساتھ بدسلوکی، دھونس، تشدد یا اسلحے کی نمائش کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو ایوننگ یونٹ مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعے کی شفاف، غیر جانب دار اور فوری تحقیقات کی جائیں، تمام فریقین کا مؤقف سنا جائے اور اگر کسی فرد کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی ثابت ہوتی ہے تو اس کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔
ہم طلبہ کو بھی پرامن، جمہوری اور آئینی طریقے سے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی تلقین کرتے ہیں۔ یونیورسٹیوں میں طاقت اور اسلحے کی نہیں، دلیل، قانون، برداشت اور تعلیم کی حکمرانی ہونی چاہیے۔

صدر رحمت اللہ خان خوشحال
انفارمیشن سیکرٹری : خان افضل

پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن
جامعہ اردو ایوننگ یونٹ کراچی 🚩

21/08/2026

PSF 🚩 Evening Cabinet 2026-27
Gulshan Campus Karachi

Address

Federal Urdu University Of Arts Science And Technology Gulshan E Iqbal
Karachi
1500

Opening Hours

Monday 09:00 - 22:00
Tuesday 09:00 - 22:00
Wednesday 09:00 - 22:00
Thursday 09:00 - 22:00
Friday 09:00 - 22:00

Telephone

+923492021684

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pukhtoon Students Federation Fuuast Evening Gulshan Campus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Pukhtoon Students Federation Fuuast Evening Gulshan Campus:

Shortcuts

Share

Category