Karachi University Employees Welfare Association Mulazmeen Ittihaad

Karachi University Employees Welfare Association Mulazmeen Ittihaad The survival of the institution's survival and the rights of employees

25/09/2026
22/09/2026
22/09/2026

شکرالحمد شکرالحمد
85 فیصد اضافی ہاوس سیلنگ کے اطلاق پر ملازمین جامعہ کراچی کو دلی مبارکباد
غاصب سربراہ اور حقوق پسند سربراہ کا۔فرق
جیسا کہ آپ کے علم میں تمام تفصیلات اور دستاویزات مورخہ 19 ستمبر 2026 کو پیش کیئے گئے تھے اور ڈائریکٹر فنانس سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ رئیس الجامعات کی جانب سے خصوصی ہدایات کی روشنی میں ہماری اطلاعات ہیں کہ بیل آؤٹ پیکیج کا کچھ حصہ ادا ہوچکا ہے۔ وزیراعلٰی کے خطہ کی نقل پبلک کی جاچکی ہے.
اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو برائے مہربانی جاری ماہ یعنی ستمبر کی تنخواہ کا حصہ بنایا جائے ۔ اور اگر یہ اطلاع درست نہیں تو تحریری جواب دیا جائے تاکہ مزید رابطہ سازی کی جائے۔
ملازمین جامعہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو کہ شیخ الجامعہ کی خصوصی ہدایت پر اسی ماہ کی تنخواہ میں ہاوس سیلنگ کی مد میں 85 فیصد اضافی رقم لگادی گئی ہے ۔
یہ ہے فرق حقوق پسند شیخ الجامعہ میں اور سابق غاصب سربراہ میں اگر سابق سربراہ ابھی بھی ہوتے اور گرانٹ بھی آجاتی تب اس ادائیگی سے ملازمین محروم رہتے ۔
اس موقع پر ہم سب سے پہلے پروردگار عالم کے شکرگزار ہیں اور اسکے بعد رئیس الجامعات وزیر اعلٰی صوبہ سندھ سید مراد علی شاہ صاحب، صوبائی سیکریٹری یونیورسٹی بورڈ، شیخ الجامعہ اور انکی پوری ٹیم بالخصوص ڈائریکٹر فنانس ، رجسٹرار اور ہر دلعزیز ملازمین دوست ڈی آر جی فرمان رسول صاحب جنہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ملازمین کے دیرینہ معاشی استحصال کا ازالہ فرمایا۔
ہم امید کرتے ہیں جیسے ہی باقی گرانٹ موصول ہوگی گذشتہ ماہ کے بقایاجات کی ادائیگی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
ملازمین جامعہ سے ایک ہی درخواست ہے اپنے اجتماعی حقوق کے حصول کے لئے اسی طرح متحد رہیں انشاءاللہ کبھی کوئی بھی سربراہ یا طاقت آپکے حقوق غضب نہیں کرسکے گا انشاءاللہ
منجانب۔ فرحان خان
صدر ملازمین اتحاد گروپ
جامعہ کراچی
بتاریخ 22 ستمبر 2026

شکر الحمدللہ ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری  و مبارکبادہم صرف تنقید،پر امن احتجاج،مزاحمت، جدوجہد پر ہی نہیں، بلکہ یکجہتی و ت...
19/09/2026

شکر الحمدللہ
ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری و مبارکباد
ہم صرف تنقید،پر امن احتجاج،مزاحمت، جدوجہد پر ہی نہیں، بلکہ یکجہتی و تعمیر پر بھی یقین رکھتے ہیں
عزیز رفقاء و ملازمین جامعہ کراچی السلام علیکم
آپ کے علم میں ہے کہ ملازمین اتحاد گروپ جامعہ کراچی نے مورخہ 20 جولائی 2026 بحوالہ خط نمبر(463)کورئیس الجامعات وزیر اعلیٰ صوبہ سندھ کو ایک خط تحریر کیا تھا جس میں مادر علمی جامعہ کراچی کو درپیش دو بڑے مسائل کے حل اور تدارک کے لئے درخواست کی گئی تھی،
نمبر (۱) فوری ہنگامی مالی معاونت برائے معاشی بحالی جامعہ کراچی یعنی بیل آؤٹ پیکج کا مطالبہ کیا تھا
نمبر (۲) گذشتہ سات سال سے جامعہ میں جاری کرپشن، بدانتظامی، اقرباء پروری، زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ یا قبضہ کے حوالے سے
سابقہ غاصب شیخ الجامعہ اور ان کی پوری ٹیم کے محاسبہ کے لئے آڈٹ کرانے کی درخواست کی تھی۔
ملاحظہ کے لئے خط کی نقل بمع دستاویزات پیش خدمت ہے
الحمدوللہ اس خط کے دو یوم کے بعد ہی رئیس الجامعات وزیر اعلیٰ صوبہ سندھ نے اپنا تاریخی اور اصولی فیصلہ کرتے ہوئے سیکریٹری یونیورسٹی
بورڈ کو واضح ہدایت فرمائی کہ سات سال کا آڈٹ کرایا جائے اور ساتھ ہی بیل آؤٹ پیکج کی ادائیگی کی جائے
ملاحظہ کے لئے خط کی نقل بمع دستاویزات پیش خدمت ہے۔
واضح رہے کہ ہم پہلے بھی تمام واٹس ایپ گروپ اور سوشل میڈیا پر یہ تمام خطوط مشتہر کرچکے ہیں۔
اس خط کے موصول ہونے کے ایک ہفتے بعد یعنی 30جولائی 2026 حوالہ نمبر (464) کو ملازمین اتحاد نے ایک خط بنام سیکریٹری یونیورسٹی بورڈ کی خدمت میں ارسال کیا جس میں رئیس الجامعات کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے استدعا کی گئی کہ برائے مہربانی جلد از جلد رئیس الجامعات کے احکامات و ہدایات کی روشنی میں عملی اقدامات کیئے جائیں۔
ملاحظہ کے لئے خط کی نقل بمع دستاویزات پیش خدمت ہے
واضح رہے کہ اس خط کو مشتہر نہیں کیا گیا تھا، جواب کا انتظار تھا۔
اس کے بعد ملازمین اتحاد گروپ نے مورخہ 31 اگست 2026کو شیخ الجامعہ صاحب سے ملاقات کی گئی اور دوران ملاقات انہیں تمام تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے رئیس الجامعات کا خط پیش کیا گیا جبکہ سیکریٹری بورڈ کو تحریر کیا گیا موصولہ خط بھی پیش کیا گیا اور ان سے درخواست کی کہ برائے مہربانی آپ اپنی جانب سے ان درخواستوں پر جلد از جلد عملدرآمد کرانے کی کوشش فرمائیں جس پر شیخ الجامعہ صاحب نے وعدہ فرمایا اور یقین دہانی کرائی۔
(ملاحظہ کے لئے موصولہ خط کی نقل پیش خدمت ہے اس خط کو ہم نے مصلحت کے تحت مشتہر نہیں کیا تھا)۔
ہمیں اپنے ذرائع سے یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ بیل آؤٹ پیکج کی پہلی قسط کی ادائیگی گذشتہ دنوں جامعہ کراچی کو موصول ہوچکی ہے
اگر یہ اطلاع درست ہے تو ہم ڈائریکٹر فنانس صاحب سے پرزور درخواست کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس ماہ میں ہی اضافی شدہ رقم کو ہاؤس سیلنگ کا حصہ بناتے ہوئے ادائیگی کو یقینی بنایا جائے
اور اگر یہ اطلاع درست نہیں تو تحریری طور پر ہمیں جواب دیا جائے تاکہ ہم سیکریٹری یونیورسٹی بورڈ اور رئیس الجامعات وزیر اعلیٰ صوبہ سندھ سے رابطہ و ملاقات کر کے دوبارہ درخواست کریں اور ادائیگی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اس موقع پر ہم دل کی گہرائیوں سے شیخ الجامعہ صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے جس طرح ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ملازمین کے معاشی استحصالی زخموں کا ازالہ کرنے میں ایک مسیحا کا کردار ادا کیا ہے ملازمین جامعہ کی تاریخ ہمیشہ آپ کے کردار کو سنہری حرفوں میں یاد رکھیں گی۔
منجانب۔۔۔۔۔سید وقار علی۔
سیکریٹری نشرواشاعت
ملازمین اتحاد گروپ جامعہ کراچی۔بتاریخ 19 ستمبر 2026

نوٹ ملازمین کے ملاحظہ کے لئے پچھلے تمام خطوط و دستاویزات دوبارہ مطالعے کے لئے منسلک کیئے جارہے ہیں تاکہ کوئی ابہام نہ رہے

Address

Karachi University Back Side Of Old Admin Block
Karachi

Telephone

+923138004822

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi University Employees Welfare Association Mulazmeen Ittihaad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Karachi University Employees Welfare Association Mulazmeen Ittihaad:

Shortcuts

Share