04/04/2026
*پرائویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (پسما) کا ایڈمٹ کارڈ کے عدم اجرا پر اظہار تشویش*
کراچی - پرائویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسیشن (پسما) نے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کی جانب سے ایڈمٹ کارڈ پورٹل پر اب تک جاری نہ کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پسما کے چیئرمین دانش الزماں نے ایک بیان میں کہا کہ اسکول منتظمین اور طلباء چھٹی والے دن بھی اسکول میں موجود ہیں لیکن بورڈ آفس کی جانب سے ایڈمٹ کارڈ اب تک جاری نہ ہو سکے بورڈ انتظامیہ کی جانب سے اب تک سینٹر لسٹ بھی جاری نہیں کی گئی۔
دانش الزماں نے کہا کہ ہم بورڈ انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پورٹل کے مسائل جلد حل کر دیے جائیں گے۔ تاہم، طلباء اور اسکول مالکان میں شدید پریشانی پائی جا رہی ہے۔
پسما کا مطالبہ ہے کہ بورڈ انتظامیہ جلد از جلد ایڈمٹ کارڈ کے مسائل حل کرے۔
ایڈمٹ کارڈ کا اجرا کم از کم دس روز قبل کیا جانا چاہئے تھا تاکہ اس طرح مسائل کو فوری حل کیا جا سکے۔
جاری کردہ
*پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن پسماء*