Tanzeem e Asataza

Tanzeem e Asataza

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tanzeem e Asataza, Education, tanzeem mannzil lahore, Karachi.

18/10/2025
20/09/2023

قصص الانبیاء
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ رب العالمین نے جب انسان کی تخلیق کا منصوبہ بنایا تو اس نے فرشتوں کے سامنے اس منصوبہ کو پیش کرتے ہوئے فرمایا :
انى جاعل فى الارض خليفه
"میں زمین میں ایک خلیفہ بنانے والا ہوں ۔ "
خلیفہ کسے کہتے ہیں ؟
خلیفہ ۔۔۔؟ نائبِ الہی ۔۔۔اسسٹنٹ، آقاکے احکام کو نافذ کرنے والا۔
خلافت کا مقام ۔۔۔۔۔۔ فی الارض
خلیفہ کا نصب العین کیا ہو گا؟
"اللہ کی رضا کے لئے اللہ کی زمین پر اللہ کی حاکمیت قائم کرنا "
انسانی زندگی کے دو پہلو
1۔انفرادی زندگی
2۔اجتماعی زندگی ۔ خلیفہ کے کرنے کے کام
1۔ بندگیء رب (انفرادی زندگی)
2۔ معاشرے کی اصلاح اور اسلامی تہذیب و تمدن کا احیا (اجتماعی زندگی)
3. دنیاوی زندگی کا انتظام و انصرام ( administration )
یعنی دنیا کے سیاسی اور معاشی نظام کو اللہ کی منشا کے مطابق ڈھالنا (اللہ کی رٹ قائم کرنا)
4۔ تسخیرِ کائنات ۔۔۔ قدرت کے چھپے خزانے تلاش کر کے انہیں انسانیت کی فلاح کے لئے استعمال کرنا
ولقد مکنکم فی الارض وجعلنا لکم فیھا معایش ۔قلیلا ما تشکرون
"ہم نے تمہیں زمین میں اختیارات کے ساتھ بسایا اور تمہارے لئے یہاں سامانِ زیست فراہم کیا مگر تم لوگ کم ہی شکر گذار ہوتے ہو "
اللہ نے آدم کی تخلیق کے بعد فرشتوں کو حکم دیا کہ اسے سجدہ کو ۔ سب سجدے میں گر گئے مگر ابلیس نے سجدہ نہ کیا اور اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں پڑ گیا اور کہنے لگا میں اس سے بہتر ہوں ۔ تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا اور اسے مٹی سے۔
آیت نمبر 24
"فرمایا اتر جاؤ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو تمہارے لئے ایک خاص مدت تک زمین ہی میں جائے قرار(مستقر) اور سامانِ زیست (متاع) ہے ۔ وہیں تم کو جینا ہے وہیں مرنا ہے اور اسی میں سے تم کو آخِرکار نکالا جائے گا"
(آیت نمبر 11 تا 17 سورہ الاعراف)
ابلیس نے درخواست کی:
انظرنی الی یوم یبعثون
مجھے اس دن تک مہلت دے جب یہ سب دوبارہ اٹھائے جائیں
مہلت مانگی
1۔ مجھے قیامت تک کا وقت دیا جائے
2.۔کام کرنے کا موقع دیا جائے چنانچہ اسے
مہلت دے دی گئی مگر ساتھ ہی فرما دیا (بنی اسرائیل آیت61)
ان عبادی لیس لک علیھم سلطن
"میرے بندون پر تجھے کوئی اقتدار حاصل نہیں ہو گا "
اقتدار:۔۔۔۔ جبر کی قوت ،زبردستی کوئی کام کروا لینا ، (خواہ وہ کرنا چاہے یانہ)
شیطان صرف اتنا ہی مجاز ہوگاکہ
1۔جھوٹی امیدیں دلائے
2۔ غلط فہمیوں میں ڈالے
3۔ بدی اور گمراہی کو خوشنما بنا کر دکھائے
4۔لذتوں اور فائدوں کے سبز باغ دکھا کر غلط راستوں کی طرف دعوت دے
انسان اور شیطان کے درمیان پہلا معرکہ جنت میں پیش آیا ۔
اس تجربے سے دونوں کی راہیں واضع ہو گئیں
1۔ شیطان کی راہ یہ ہے کہ بندگئی رب سے منہ موڑا جائے اور خدا کے مقابلے میں سرکشی اختیار کی جائے
2۔ انسان کی راہ یہ ہے کہ شیطانی چالوں کو سمجھ کر چوکنا رہے اور مزاحمت کرے
2۔ اگر خطاہو جائے تو فوراً رجوع الی اللہ کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔

04/04/2023

**عائشہ یاسمین کونظام تعلیم کی اصلاح اور نظریہ پاکستان سے دلی لگاؤ تھا- نڈرمجاہدہ نےاپنی پوری زندگی تعلیمی و تربیتی خدمات کے لئے وقف کر دی تھی-*ساجدہ ظفر

لاہور (پ-ر)تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ کی صدر محترمہ ساجدہ ظفر نے جماعت اسلامی کے شعبہ تعلیم کی نگران عائشہ یاسمین کے انتقال پر اپنےِ تعزیتی بیان میں کہا کہ عائشہ یاسمین نے اپنی زندگی دین اسلام کی اشاعت , نظریہ پاکستان کے تحفظ اور تعلیمی و تربیتی خدمات کے لئے وقف کر دی تھی ۔وہ ایک بے لوث ماہر تعلیم کی حیثیت سے آخری وقت تک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہیں- وہ پاکستانی نظام تعلیم کی اصلاح و تربیت کے لئے ایک تابندہ ستارہ تھیں- وہ صالحیت اور صلاحیت سے مزین ایک قیمتی سرمایہ تھیں۔ وہ نرم دل ،سچی داعی دین اور اچھے اخلاق کی حامل خاتون تھیں-
محترمہ ساجدہ ظفر نے عائشہ یاسمین کے اہل خانہ و سوگواران کے نام تعزیتی پیغام میں کہا کہ تعلیم کے میدان میں اصلاحی و تربیتی خدمات انجام دینے والوں میں عائشہ یاسمین کا مقام بہت بلند تھا - ان کی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا -اللہ تعالی عائشہ یاسمین کے حسنات کو ان کی مغفرت کا ذریعہ بنا دے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
علاوہ ازیں اس سانحہ ارتحال پر تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ کی صوبائ صدور اور سیکرٹریز نے بھی عائشہ یاسمین کی وفات پر تعزیت و بلندی درجات کی دعاکی ہے #

Photos from Tanzeem e Asataza's post 01/02/2023
Photos from Syed Moin Abbas Madani's post 02/01/2023
01/01/2023

دعا

Registration for an Educational Seminar Organized by Higher Education Forum 09/09/2022

📣Registration for Seminar Organized by Higher Education Forum🎉
*Higher Education Forum is organizing an online Seminar for female teachers by Title "Globalization & Women Empowerment".

Topic: "ISTEHKAM-E-PAKISTAN"

*Programmers:
Prof. Dr Afsheen Arif
"ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے"
Dr Amina Murad
"گنوادی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی"
Prof. Dr. Rao-Jaleel
"استحکام پاکستان بذریعہ اِصلاحِ نِظامِ تعلیم"

Date: Saturday 10th September 2022.

Time
PKT 3:30pm
KSA 1:30pm.

Live on Zoom Link:
Meeting ID: 925 167 ---------------
Meeting ID/Zoom link & Passcode will share in Group or send as personal message to Registered participants.
👉Registration Form link:

Registration for an Educational Seminar Organized by Higher Education Forum *Higher Education Forum is organizing an online Educational Seminar for female teachers & students by Title *"ISTEHKAM-E-PAKISTAN"*. Topic: "ISTEHKAM-E-PAKISTAN" *Programmers: Prof. Dr Afsheen Arif "ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے" Dr Amina Murad "گنوادی ہم نے ...

29/05/2022

28 مئی یوم تکبیر

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Tanzeem Mannzil Lahore
Karachi