Female Quran Tutor

Female Quran Tutor

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Female Quran Tutor, Education, ..., Karachi.

Female Quran Tutor | Online Quran Classes for Women & Kids | Tajweed | Hifz | Noorani Qaida | 1-on-1 Sessions | Urdu & English | Free Trial | Trusted & Qualified

06/03/2026

ہر کسی کی نعمتیں بھی الگ ہیں اور ہر کسی کی آزمائش بھی۔ ہر کسی کی کہانی الگ ہے، تو سبق بھی الگ ہیں۔ اس لیے کبھی کسی اور کو دیکھ کر یہ مت سوچیں کہ آپ محروم ہیں؛ آپ پر بھی آپ کے رب کی بہت عطا ہے۔ ❤️ 💯

21/02/2026

معجزوں کے دروازے تو ہمیشہ تمہارے لیے کھلے ہیں، کیا کبھی تم نے تہجد میں مانگ کر دیکھا ہے؟ تہجد خود ایک معجزہ ہے، اور اگر یہ عبادت تمہیں نصیب ہو جائے تو یقین کرو وہ سب کچھ بھی تمہیں نصیب ہو جائے گا جس کی تمہیں چاہت ہے۔ تب تمہیں یہ بھی یقین ہو جائے گا کہ واقعی معجزے ہوتے ہیں! ❤️ 💯

20/02/2026

لوگ اس رمضان میں بہت کچھ مانگیں گے یا رب 🤲✨
میری دعا ہے کہ کسی غریب کا دستر خوان خالی نہ ہو 🍽️🥖
یا اللہ سب کے گھروں میں برکت عطا فرما 🤍🌙

11/02/2026

زندگی اُس وقت پُرسکون ہو جاتی ہے جب انسان ہر دکھ، ہر تکلیف، اور ہر آزمائش پر اللہ کے لیے صبر کرتا ہے۔ ❤️ 💯

04/02/2026

04/02/2026
03/02/2026

*شبِ براءت کی برکات اور شرعی احکام*

اس مبارک رات اور آنے والے دن کے حوالے سے شرعی احکام جان لیجیے!

*شبِ براءت کی فضیلت*
شبِ براءت آج مغرب کا وقت ہوتے ہی شروع ہو جاتی ہے۔ اس رات اللہ تعالیٰ کی رحمتیں، برکتیں اور نعمتیں نازل ہوتی ہیں۔ بے شمار لوگوں کی مغفرت کر دی جاتی ہے، دعائیں قبول ہوتی ہیں، اور بہت سے افراد جہنم سے نجات پاتے ہیں۔

*کل (15 شعبان) کے روزے کا حکم*
15 شعبان کا روزہ بعض احادیث اور ایامِ بیض کی رعایت کرتے ہوئے مستحب ہے۔ اگر کوئی یہ روزہ رکھے تو بہتر و افضل ہے، اور اگر نہ رکھے یا رہ جائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔

*مزید شرعی معلومات*
ہمارے معاشرے میں شبِ براءت اور 15 شعبان سے متعلق کئی غیر مستند روایات پھیلی ہوئی ہیں، جیسے کہ خاص طور پر میٹھا بنانا، آتش بازی کرنا، جماعت سے نمازیں پڑھنا، یا کسی مخصوص انداز میں نوافل ادا کرنا۔ یہ سب بدعات اور غیر ضروری رسومات میں شمار ہوتی ہیں، جن سے بچنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔

*خلاصہ کلام*
آج مغرب سے کل صبح تک نوافل، تلاوتِ قرآن، ذکر و اذکار، اور صدقہ و خیرات میں وقت گزاریں۔ اگر چاہیں تو کل کا روزہ رکھ سکتے ہیں، لیکن اس کے علاوہ کسی اور عمل کو لازم سمجھنا شرعی طور پر درست نہیں۔

*

03/02/2026

*سنو!*
میری دعا ہے کہ اللہ تمہیں ایسا صبر عطا کرے کہ تمہارا دل ہر حال میں مطمئن رہے۔ اللہ تمہیں اتنی طاقت دے کہ کوئی بھی تمہیں توڑ نہ سکے۔ اللہ تمہیں اپنے اتنے قریب کر لے کہ تمہیں کسی اور کی ضرورت نہ پڑے۔ اللہ تمہیں اپنی محبت سے ایسا بھر دے کہ تم کسی اور کی محبت کے لیے نہ ترسو۔ اللہ تمہیں دنیا کی اتنی سمجھ دے کہ تم اس کے ہر فیصلے پر راضی ہو جاؤ۔ اللہ تمہیں اتنا نوازے کہ تم کسی کے محتاج نہ رہو۔ اللہ تمہیں اپنی یاد میں اتنا مشغول کر دے کہ تمہیں کسی اور کی یاد نہ ستائے۔ اللہ تمہیں اپنے قرب کا ایسا سکون دے جو دنیا کی ہر چیز سے بہتر ہو۔
*آمین، یا ربّ العالمین!*🤲 ❤️

02/02/2026

*اے اللہ!*
ہم تیری عبادت کرتے ہیں اور تیری ہی مدد کی درخواست کرتے ہیں۔ ہمیں صحیح سمجھ عطا فرما تاکہ ہم تیری ہدایت کے مطابق زندگی گزار سکیں۔ ہمیں گناہوں سے بچا کر ہمارے دلوں کی اصلاح فرما۔ اے ہمارے رب، روزِ قیامت ہمیں اپنے عذاب سے محفوظ رکھنا، اور اپنی رحمت سے ہمارے سارے گناہ معاف کر دینا۔
*آمین، یا ربّ العالمین!*🤲 ❤️

01/02/2026

*اے اللہ!*
جو شخص یہ پوسٹ پڑھ رہا ہے، اس کی زندگی میں اپنی رحمت سے ایسی خوشیاں بھر دے جو کبھی ختم نہ ہوں، اس کے ہر خواب کو حقیقت میں بدل دے، ہر مایوسی کو امید سے بدل دے، اور اسے ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھ۔
*آمین، یا ربّ العالمین!*🤲 ❤️

31/01/2026

تم دعا کرتے کرتے قبولیت کے کتنا قریب پہنچ چکے ہو یہ تم نہیں جانتے، اب اگر مایوس ہو کر بیٹھ جاو گے تو کیا فائدہ ہوگا اتنا دور آنے کا۔ ❤️

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


...
Karachi
75010