14/09/2026
کاش… میری ماں بھی یہاں ہوتی۔ 💔
ہر ماں کی طرح میری ماں کا بھی ایک خواب تھا؛
"میرا بیٹا بڑا آدمی بنے گا، لوگ اسے سننے کے لیے انتظار کریں گے، اور وہ اسٹیج پر کھڑے ہو کر علم کے موتی بانٹے گا۔"
ہر بار کی طرح اس بار بھی سینکڑوں طلبہ و طالبات میرے سامنے بیٹھے تھے، آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں سننے کے لیے بے تاب تھے، اور میں اسٹیج پر بیٹھا صرف ایک ہی شخص کو ڈھونڈ رہا تھا…
اپنی ماں کو۔
میری پانی کی بوتل سامنے پیک پڑی رہی، مگر میرے حلق کو پیاس سے زیادہ ماں کی کمی نے خشک کر رکھا تھا۔
میرے تمام بچوں سے ایک گزارش ہے:
ماں باپ کے ہوتے ہوئے ان کے لیے وقت نکالنے میں رش کریں۔
ان کے خواب پورے کرنے میں رش کریں۔
ان کی دعائیں لینے میں رش کریں۔
کیونکہ ایک دن آپ بڑے آدمی بن جائیں گے،
آپ کا نام ہوگا، مقام ہوگا، لوگ آپ کو سننے آئیں گے…
مگر شاید وہ ماں وہاں نہیں ہوگی، جس نے کبھی خواب دیکھا تھا کہ میرا بیٹا ایک دن بڑا آدمی بنے گا۔
اور پھر زندگی کی سب سے تکلیف دہ خواہش صرف ایک رہ جائے گی:
"کاش… میری ماں بھی آج یہاں ہوتی۔"
ماں باپ کی قدر ان کے ہوتے ہوئے کریں۔
کچھ خواب پورے ہونے کے بعد بھی انسان ادھورا رہ جاتا ہے۔ ❤️