21/05/2026
ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن ہمیشہ اسکولوں کے ساتھ تعاون کرتا آیا ہے تحفظات کے حل کے لیے پرامید ہیں
— انور علی بھٹی
پہلے سے قائم اسکولوں پر کوئی قدغن نہیں، انہیں قانونی دائرے میں لا کر رجسٹرڈ کیا جائے گا
— رافیہ جاوید ملاح
پریس ریلیز
ڈائریکٹریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کی جانب سے جاری سرکلر پر تحفظات کے پیش نظر چیئرمین پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن انور علی بھٹی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر رافیہ جاوید ملاح سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران میڈم رافیہ جاوید ملاح نے واضح کیا کہ پہلے سے چلنے والے اسکولوں کو پریشان نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ان پر کوئی پابندی عائد کی جا رہی ہے، بلکہ انہیں قانون کے مطابق رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے اسکولوں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ پہلے این او سی حاصل کریں اور اپنی رجسٹریشن کے ڈاکومنٹس فائل کریں باقاعدہ این او سی / رجسٹریشن کے بعد ہی اپنے ادارے شروع کریں۔
اس موقع پر انور علی بھٹی نے کہا کہ ایسوسی ایشن اپنے ممبر اسکولوں کو رجسٹریشن کے عمل میں مکمل معاونت فراہم کرے گی تاکہ تمام ادارے جلد از جلد قانونی تقاضے پورے کر سکیں۔
19/05/2026
پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انور علی بھٹی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ملیر کے گڈاپ و تیسر ٹاؤن کے ممبر اسکولز ،مدارس کے پرنسپلز اونر نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں مختلف مسائل کے حل کےلیے مشاورت کی گئی اور عید کے بعد پپسا کا جنرل باڈی اجلاس گڈاپ میں طلب کر لیا گیا
18/05/2026
*پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن چئیرمین انورعلی بھٹی۔ صدر سندھ اختیار مرکھانی۔ کراچی . سینئر وائس چیئرمین محمد انور اور دیگر عہدیداران کی ملاقات* ۔
16/05/2026
*پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر اختیار مرکھانی کے کراچی میں بھتیجے کی تقریب میں چئئرمین پپسا انور بھٹی سید فرید اختر سوھو ذکریا دایو کی شرکت*
14/05/2026
پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ساؤتھ اور لیاری ٹاؤن کی اجلاس زیرِ صدارت چیئرمین پپسکا محترم جناب انور علی بھٹی الکریم اسکول موسیٰ لین میں منعقد ہوئی۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ممبر سازی مہم کے آغاز، موسم گرما کی تعطیلات، کراچی میں جاری پولیو مہم اور ہفتہ وار دو چھٹیاں ایجنڈے کا حصہ رہیں۔
13/05/2026
دی اسمارٹ گرامر اسکول، ہاکس بے ڈسٹرکٹ کیماڑی کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محترم جناب انور علی بھٹی کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت۔
12/05/2026
ڈویژنل صدر محمد اسحاق خان، جنرل سیکریٹری ارشاد احمد خان اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر محمد یاسین گجر پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے تنظیمی امور، انتظامی عہدوں اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر مشاورت کرتے ہوئے۔
اس موقع پر طے کیا گیا کہ ان شاءاللہ آئندہ ایک ہفتے کے اندر تمام تحصیل سطح کی نئی تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔