Aaqil Smile

Aaqil Smile لو بجٹ دانشور

21/12/2025
Like and Share Your support means A lot
12/11/2025

Like and Share
Your support means A lot

26/08/2025

ان بچوں کا کیا ہوگا

جھوٹ بکے بازاروں میں، پھر سچوں کا کیا ہوگا
جن کا ابا بگڑا ہو ، ان بچوں کا کیا ہوگا

جن کی اما ہی کھانے میں پیزے برگر کھاتی ہوگی
گھر کے سودے میں جا کر میگی ناڈل لاتی ہوگی

وہ جو ابا کو دن بھر ، فون سے چمٹا دیکھیں گے
جو جو اچھا سیکھیں گے ، اس کا الٹا دیکھیں گے

میں یہ سوچ کہ روتا ہوں ، ان بچوں کا کیا ہوگا

25/08/2025

جھوٹ بکے بازاروں میں
پھر سچوں کا کیا ہوگا
جن کا ابا "تو" ہوگا
ان بچوں کا کیا ہوگا

20/01/2025

دو چار وار سہہ لئے مروتا میں نے
دشمن کی اسکے دوستوں میں عزت رہے

04/02/2024

کھا گئے سیاحت کو پہلے دہشت گردی سے
اور تجارت کے بھی قابل نہیں چھوڑا
یارب ظالموں نے اب شہر کراچی کو
باران رحمت کے بھی قابل نہیں چھوڑا
(محمد عاقل اسماعیل)

28/01/2024

گو آج لوگوں میں سر پھرے ہونگے
ہمارے بعد ہمارے ہی تذکرے ہونگے

22/01/2024

غم میرے ہم نشین رہتے ہیں
درد دل میں مکین رہتے ہیں

جب سے اسے رازداں بنا لیا
زخم سارے نمکین رہتے ہیں

یہاں کوئی کسی کی نہیں سنتا
یہاں سارے ہی ذہین رہتے ہیں

سنا ہے ان اونچے مکانوں میں
جو ہیں صادق امین رہتے ہیں

واعظ ہمیشہ سے سننے والوں کی
پہلی صف میں ناقدین رہتے ہیں

محمد عاقل اسماعیل

06/10/2023

حیرت سے میرا دوست یہ کہنے لگا مجھے
تیری زندگی میں بھائی یہ کیسا سرور ہے
اتنے امن سے بیوی رہتی ہے تیری کیونکر
کوئی تو تجھ میں خوبی ایسی ضرور ہے

میں نے کہا کہ رب کی، مجھ پر عطا ہے خاص
نہ کوئی ناز اس پر ، اور نہ غرور ہے
پڑھتا ہوں یہ وضیفہ ہر دس منٹ کے بعد
" میں ہی غلط ہوں بیگم میرا قصور ہے ! "

محمد عاقل اسماعیل

14/08/2023

Anthem: Pakistan Hamara Hay
Presented By: Hira Media & AlKahaf
Lyrics: Aaqil Smile

10/08/2023

لاکھ پردوں میں چھپا لیں آخرکار کھلتے ہیں
آج نہیں تو کل سہی ، کردار کھلتے ہیں

عزت کی یہ پگڑیاں سدا سر پر نہیں رہتیں
سب قصیدے ایک دن سرِ بازار کھلتے ہیں

یہ نامی فاسق اور فاجر بھلے معلوم ہوتے ہیں
دنیا دنگ رہ جاتی ہے جب نیکوکار کھلتے ہیں

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aaqil Smile posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category