The Elixir Public School

The Elixir Public School Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Elixir Public School, Karachi.

05/09/2026

دی الگرز پبلک اسکول کی جانب سے خصوصی آگاہی پیغام

6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔ 6 ستمبر 1965ء کو پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہماری مسلح افواج اور پوری قوم نے عزم، بہادری اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ یہ دن ہمیں ان عظیم شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کی پروا نہ کی۔

یومِ دفاع ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ قومیں صرف زمین کے ٹکڑے سے نہیں بلکہ اتحاد، قربانی، نظم و ضبط، محنت اور وطن سے محبت سے مضبوط ہوتی ہیں۔

آج کے دن ہم اپنے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم اپنی نئی نسل کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی، امن، تعلیم اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا بھی وطن سے محبت کا ایک اہم تقاضا ہے۔

دی الگرز پبلک اسکول اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ہم اپنے طلبہ میں حب الوطنی، نظم و ضبط، امن، برداشت اور قومی ذمہ داری کا شعور اجاگر کرتے رہیں گے۔

🕊️ شہداءِ وطن کو سلام
🇵🇰 پاکستان ہماری پہچان، ہماری شان اور ہماری ذمہ داری ہے۔

یقین • اتحاد • نظم • قربانی

#6ستمبر

اہم اعلاندی الگزر پبلک اسکولکل سے اسکول حسبِ معمول کھلا رہے گاتمام معزز والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی حاضری یقینی ب...
19/08/2026

اہم اعلان

دی الگزر پبلک اسکول

کل سے اسکول حسبِ معمول کھلا رہے گا

تمام معزز والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی حاضری یقینی بنائیں اور انہیں بروقت اسکول بھیجیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری رہ سکیں۔

شکریہ انتظامیہ دی الگزر پبلک اسکول

اہم اعلان — الگزر پبلک اسکولانتہائی افسوس اور رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ الگزر پبلک اسکول کے پرنسپل انجینئر سر بابر...
16/08/2026

اہم اعلان — الگزر پبلک اسکول

انتہائی افسوس اور رنج کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ الگزر پبلک اسکول کے پرنسپل انجینئر سر بابر خان جدون صاحب کی والدہ محترمہ کا انتقال ہوگیا ہے۔

اس افسوسناک موقع پر الگزر پبلک اسکول تین دن تک بند رہے گا۔ ان تینوں دنوں میں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔

نمازِ جنازہ:
📅 کل، 17 اگست بروز پیر
🕚 صبح 11 بجے، ان شاء اللہ
📍 جامع مسجد قباء، میٹروول بلاک 2

تمام اساتذہ، طلبہ، والدین اور احباب سے نمازِ جنازہ میں شرکت اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انجینئر سر بابر خان جدون صاحب سمیت تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

02/08/2026




دی الگزر پبلک اسکول کے ننھے نونہال واٹر پارک پکنک کے موقع پر بھرپور لطف اندوز ہوئے۔ اس یادگار موقع پر بچوں کی خوشیوں میں...
16/05/2026

دی الگزر پبلک اسکول کے ننھے نونہال واٹر پارک پکنک کے موقع پر بھرپور لطف اندوز ہوئے۔ اس یادگار موقع پر بچوں کی خوشیوں میں شریک، پرنسپل انجینئر سر بابر خان جدون بھی موجود رہے۔۔۔۔
بچوں کے چہروں پر خوشی، اعتماد اور محبت دیکھ کر یہ احساس مزید مضبوط ہوا کہ تعلیم کے ساتھ مثبت تربیت اور خوشگوار سرگرمیاں بھی بچوں کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ 📸

The Elixir Public School

Address

Karachi

Telephone

+923192419248

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Elixir Public School posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share