14/01/2026
رجسٹریشن کروائیں
شعبہ حفظ
حفاظ عربک سسٹم بنین وبنات
شعبہ تجوید للحفاظ صرف بنین
درس نظامی بنین و بنات
تمام شعبہ جات میں داخلہ کےلئے رجسٹریشن کروائیں
رجسٹریشن کروانے کا طریقہ کار
نام
ولدیت
سابقہ درجہ میں فیصد
مطلوبہ درجہ کا نام
لکھ کر واٹس ایپ کریں
13/01/2026
مدارس کا تعلیمی سال اختتام کی جانب گامزن ہے، اور اسی موقع پر اداروں کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ سال کو مزید بہتر، مؤثر اور منظم بنانے کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی تسلسل میں جامعہ مصباح العلوم محمودیہ (مریم مسجد) — حضرت مولانا عبدالقیوم نعمانی صاحب کے ادارے — میں حفاظ ایجوکیشن سسٹم کے تحت پری حفظ اور حفاظ عربی کی کلاسز کا پہلا سال نہایت احسن انداز میں مکمل ہوا۔ مزید یہ کہ ادارے میں کراچی کے مدارس کی سطح پر پہلی مرتبہ ڈیبیٹ سرگرمی کا آغاز بھی کیا گیا، جو ایک مثبت اور قابلِ تحسین قدم ثابت ہوا۔
آئندہ سال کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ناظم اعلیٰ مولانا ابوبکرصدیق نعمانی صاحب، ناظم (بنات) مولانا عثمان نعمانی صاحب اور اساتذہ کرام مولانا عبیدالرحمن چترالی صاحب اور مولانا نورالرحمن صاحب کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی گئی۔
خصوصی اعلان (بنات کے لیے):
الحمدللہ بنات کے لیے 25 روزہ “دورۂ لغۃ العربیۃ” کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو عالمات، فاضلات، عالمیہ سال اوّل اور سال دوم کی طالبات کے لیے ہوگا۔ اس دورے میں رہائشی سہولت کے ساتھ عربی زبان کو فہم، گفتگو اور عملی مشق کے مؤثر انداز میں سکھایا جائے گا۔ ان شاء اللہ اس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ اس تعلیمی و تربیتی کوشش کو قبول فرمائے اور آنے والے سال کو مزید بابرکت بنائے، آمین۔
07/01/2026
سوڈان سے تشریف لائے ہوئے مہمان الشیخ یاسین حجاج دامت فیوضہم نے رئیس الجامعہ حضرت حافظ عبدالقیوم نعمانی دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات کی اوراپنی کتاب پیش کی جامعہ کا دورہ کیا طلباء سے نشست کی اور خوب دعاؤں سے نوازا
Ubaid Khadim
28/12/2025
الحمدللہ تقریری مقابلہ فکر فاروق میں جامعہ کے طالبعلم
محمد مزمل نے تیسری پوزیشن
24/12/2025
آئیں جامعہ کی معلومات کے لئے دئیے لنک کو جوائن کریں👇👇👇👇👇👇👇👇
Jamia Misbah Ul Uloom Mahmoodia
WhatsApp Group Invite
19/12/2025
تقریب و دعاء ختم بخاری شریف 1447۔2025
18 دسمبر 2025/ 26 جمادی الثانی 1447
بروز جمعرات
تصویری جھلکیاں