29/05/2025
Jaun Elia | Best Qataat of Jaun | Sharm Dahshat Jijhak pareshani
https://youtu.be/WSbQdBqgyHo
جون ایلیا
مر چکا ہے دل مگر زندہ ہوں میں
زہر جیسی کچھ دوائیں چاہییں
پوچھتی ہیں آپ، آپ اچھے تو ہیں
جی میں اچھا ہوں، دعائیں چاہییں
میری عقل و ہوش کی سب حالتیں
تم نے سانچے میں جنوں کے ڈھال دیں
کرلیا تھا میں نے عہد ترک عشق تم نے
پھر بانہیں گلے میں ڈال دیں
یوں تو اپنے قاصدان دل کے پاس
جانے کس کس کے لئے پیغام ہیں
پر لکھئے ہیں میں نے جو اوروں کے نام
میرے وہ خط بھی تمہارے نام ہیں
یہ تیرے خط تیری خوشبو یہ تیرے خواب و خیال
متاع جان ہیں تیرے قول و قسم کی طرح
گذشتہ سال انہیں میں نے گن كے رکھا تھا
کسی غریب کی جوڑی ہوئی رقم کی طرح
کتنے ظالم ہیں جو یہ کہتے ہیں
توڑ لو پھول ، پھول چھوڑو مت
باغباں ہم تو اِس خیال کہ ہیں
دیکھ لو پھول ، پھول توڑو مت ہے
ہے محبت حیات کی لذت
ورنہ کچھ لذتِ حیات نہیں
کیا اجازت ہے؟ ایک بات کہوں؟
وہ، مگر، خیر کوئی بات نہیں
!
میرے اور اس کے درمیاں اب تو
صرف اک روبرو کا رشتہ ہے
ہائے وہ رشتہ ہائے خاموشی
اب فقط جستجو کا رشتہ ہے
میری عقل و ہوش کی سب حالتیں
تم نے سانچے میں جنوں کے ڈھال دیں
کرلیا تھا میں نے عہد ترک عشق تم نے
پھر بانہیں گلے میں ڈال دیں
یوں تو اپنے قاصدان دل کے پاس
جانے کس کس کے لئے پیغام ہیں
پر لکھئے ہیں میں نے جو اوروں کے نام
میرے وہ خط بھی تمہارے نام ہیں
یہ تیرے خط تیری خوشبو یہ تیرے خواب و خیال
متاع جان ہیں تیرے قول و قسم کی طرح
گذشتہ سال انہیں میں نے گن كے رکھا تھا
کسی غریب کی جوڑی ہوئی رقم کی طرح
کتنے ظالم ہیں جو یہ کہتے ہیں
توڑ لو پھول ، پھول چھوڑو مت
باغباں ہم تو اِس خیال کہ ہیں
دیکھ لو پھول ، پھول توڑو مت ہے
ہے محبت حیات کی لذت
ورنہ کچھ لذتِ حیات نہیں
کیا اجازت ہے؟ ایک بات کہوں؟
وہ، مگر، خیر کوئی بات نہیں
!
یرے اور اس کے درمیاں اب تو
صرف اک روبرو کا رشتہ ہے
ہائے وہ رشتہ ہائے خاموشی
اب فقط جستجو کا رشتہ ہے