Online Education system

Online Education system Our vision is to spread Allah’s message round the globe by providing our best services.

https://youtu.be/5nTVaSaZB2g
16/07/2026

https://youtu.be/5nTVaSaZB2g

🌿 ایک درخت، ایک امید۔اس ویڈیو میں ہم شجرکاری کی اہمیت اور ہر پاکس...

25/06/2026

اعتراف یا سر کشی

حضرت علی بن ابی طالب کا قول ہے: اس آدمی کے شر سے بچو، جس کے ساتھ تم نے احسان کیا ہے- اسی طرح مشہور شاعر المتنبی کا ایک شعر یہ ہے- اگرتم شریف آدمی کے ساتھ احسان کرو تو تم اس کو اپنا مملوک بنا لو گے، اور اگر تم ذلیل آدمی کے ساتھ احسان کرو تو وه تمہارے مقابلے میں سر کش بن جائے گا:
اذا انت اکرمت الکریم ملکته
وان انت اکرمت اللئیم تمردا

ایسا کیوں هوتا ہے- اس کا سبب اعتراف کا معاملہ ہے- جب آپ ایک آدمی کے ساتھ کوئی سلوک کرے تو اس کے بعد یہ سوال هوتا ہے کہ وه آدمی اس سلوک کو کس خانے میں ڈالے، وه کس کو اس کا کریڈٹ دے-

ایسی صورت حال میں جب آدمی دینے والے کو اس کا کریڈٹ دے تو اس کا مطلب یہ هوتا ہے کہ دینے والا اس سے بڑا ہے اور وه خود اس سے چهوٹا ہے- یہ اپنے مقابلے میں دوسرے کی بڑائی کا اعتراف کرنا ہے- اس قسم کا اعتراف آدمی کی انا (ego) سے ٹکراتا ہے- دوسرے کا اعتراف کرنا خود اپنی نفی کے هم معنی هوتا ہے- اس قسم کا اعتراف کسی انسان کے لیے بلاشبہہ سب سے زیاده مشکل چیز ہے- اس لیے آدمی کسی کے احسان کا اعتراف کرنے کے لیے تیار نہیں هوتا-

یہ بے اعترافی کسی حد پر نہیں رکتی، مزید آگے بڑهہ کر وه سرکشی بن جاتی ہے- آدمی اپنے محسن کا درجہ گهٹانے کی کوشش میں لگ جاتا ہے، تاکہ اس کی بے اعترافی لوگوں کو ایک معقول اور جائز فعل نظر آئے- سرکشی کی یہ قسم دراصل اپنی بے اعترافی کے جواز کے لیے هوتی ہے، خواه شعوری طور پر، یا غیر شعوری طور پر- ایسا آدمی بهول جاتا ہے کہ اعتراف سب سے بڑی نیکی ہے اور بے اعترافی سب سے بڑی برائی- اعتراف شریف آدمی کی پہچان ہے، اور بے اعترافی ذلیل آدمی کی پہچان-

الرسالہ، مئی 2008

04/07/2024
17/08/2021

بہت دیر نہ ہو جائے
یہ دو ہستیوں کا قصہ ہے۔ ایک صاحبِ کمال ۔ ۔ ۔ بے عیب، بے مثل، لازوال اور بے نظیر ہے۔ دوسرا غفلت کا شکار، تعصبات کا قیدی، جذبات کا غلام اور خواہش کا اسیر ہے۔

ایک رب اعلیٰ ہے۔ ہر تعریف کا مستحق۔ ہر حمد کا سزا وار۔ جو بھولتا نہیں ۔ ۔ ۔ اس غلام کو بھی جو اسے بھول جائے۔ وہ اپنے بندوں کی آہ کو سنتا اور ان کی مشکلات دور کرتا ہے۔ کس قدر اعلیٰ ہے وہ مالک جو اپنے غلام کی پکار پر لبیک کہہ کر ہر دشمن کے مقابلے میں اس کی سپر بن جاتا ہے۔

دوسرا بندہ اسفل ہے۔ بے ہنر، بے وسیلہ، بے ثمر، مگر اعتماد کا عالم یہ ہے کہ خالق دو جہاں کا انکار کرتا ہے۔ مانتا ہے تو شریک ٹھہراتا ہے۔ کوئی اورنہ ملے تو نفس کی غلامی شروع کر دیتا ہے۔

ایک العزیز و الرحیم ہے کہ جسم کو پالتا اور روح کو ہدایت کی غذا دیتا ہے۔ فرشتوں کو بھیجتا، کتابوں کو اتارتا اور انبیا کو مبعوث کرتا کہ غلام کل اس کے حضور رسوا نہ ہوں۔

دوسرا وہ کم سواد ہے جو خدا کے دین کی نصرت کرنے کے بجائے اپنے تعصبات کے لیے لڑتا ہے۔ سچائی کا انکار کرتا ہے۔ ایمان کا منکر ہوتا ہے اور اخلاق کو پامال کرتا ہے۔ یہ الزام لگاتا، طعنے دیتا، جھوٹ پھیلاتا اور بہتان تراشتا ہے۔ ساتھ میں دعویٰ ایمان بھی کرتا ہے۔

ان دو ہستیوں میں تیرا کیا مقام ہے؟ تو خدا بن نہیں سکتا۔ مجرم بن کر بچ نہیں سکتا۔ بس تو بندہ بن جا۔ نفس کی غلامی سے نکل۔ تعصب کے جال کو کاٹ۔ فرقہ کی زنجیر کھول۔ نفرت کی قینچی کو چھوڑ۔ عبدیت کا جام پی اور توبہ کرلے۔ خدا کے غلاموں کے ساتھ حمد کر۔ وہ نہ ملیں تو سورج کے ساتھ، چاند کے ساتھ، کائنات کے ساتھ مل کر خدا کی حمد کر۔ ۔ ۔ کہ بہت جلد مجرموں کی جڑ کاٹ دی جائے گی۔ حمد کرنے والوں کو حیات ابدی کے چشمہ سے سیراب کردیا جائے گا۔
اٹھ اب دیر نہ کر۔ گندگی کو چھوڑ۔ ۔ ۔ زندگی کو لے۔ کہیں بہت دیر نہ ہوجائے۔
By Abu Yahya (Dr. Rehan Ahmed Yousafi)

18/09/2020

Our vision is to spread Allah’s message round the globe by providing our best services. online education system has established itself as a brand that provides Quran learning services online. The services entail all the areas of the Quran learning such as listening, reading, reciting, memorization...

18/09/2020

*40 short Ahadeeth*

=================
💠 *ﺍِﻧّﻤﺎ ﺍﻻَﻋْﻤَﺎﻝُ ﺑِﺎﻟﻨّﯿَّﺎﺕ*
ﺍﻋﻤﺎﻝ ﮐﺎ ﺩﺍﺭﻭﻣﺪﺍﺭ ﻧﯿﺘﻮﮞ ﭘﺮ ﮬﮯ .
*The reward of deeds depends on intentions*

💠 *ﺍَﻟﺼّﯿَﺎﻡُ ﺟُﻨّﺔٌ*
ﺭﻭﺯﮦ ﮈﮬﺎﻝ ﮬﮯ
*Fasting is a Shield*
💠 *ﺍِﻥّ ﺍﻟﺪِّﯾﻦَ ﯾُﺴْﺮ*
ﺑﯿﺸﮏ ﺩﯾﻦ ﺁﺳﺎﻥ ﮬﮯ
*Religion is easy*
💠 *ﺍَﻟﺪِّﯾﻦُ ﺍﻟﻨَّﺼِﻴﺤَﺔُ*
ﺩﯾﻦ ﺧﯿﺮﺧﻮﺍﮬﯽ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﮬﮯ
*The DEEN is advice* or
*Religion is selfless sincerity*
💠 *ﺍَﻟﻌَﯿﻦُ ﺣَﻖٌّ*
ﻧﻈﺮِ ﺑﺪ ﺣﻖ ﮬﮯ
*The evil eye is real*
💠 *ﻃَﻠَﺐُ ﺍﻟﻌِﻠﻢِ ﻓَﺮِﻳﻀَﺔٌ ﻋﻠﯽٰ ﮐُﻞِّ ﻣُﺴﻠِﻢٍ*
ﻋﻠﻢ ﺩﯾﻦ ﮐﺎ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻧﺎ ﮬﺮ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﭘﺮ ﻓﺮﺽ ﮬﮯ
*Seeking knowledge is obligation up on every muslim*
💠 *ﺧَﯿﺮُ ﺍﻟﺤَﺪِﯾﺚِ ﮐِﺘَﺎﺏُ ﺍﻟﻠّٰﮧِ*
ﺑﮭﺘﺮﯾﻦ ﺑﺎﺕ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﮐﯽ ﮐﺘﺎﺏ ﮬﮯ
*The best speech is the Book of Allah*
💠 *ﻭَ ﺧَﯿﺮُ ﺍﻟﮭَﺪﯼِ ﮬَﺪﯼُ ﻣُﺤَّﻤﺪٍ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ*
ﺍﻭﺭ ﺑﮭﺘﺮﯾﻦ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﻣﺤﻤﺪ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﮬﮯ
*The best guidance is the guidance of Muhammed (Sallal lahu Alaihi wa Sallam)*
💠 *ﺍَﻟﺤَﯿَﺎﺀُ ﻣِﻦَ ﺍﻻِﯾﻤﺎﻥِ*
ﺣﯿﺎ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﮬﮯ
*The modesty (shyness) is part of Iman*
💠 *ﺍَﻟﻌَﺠﻠَﺔُ ﻣِﻦَ ﺍﻟﺸَّﻴﻄَﺎﻥ*
ﺟﻠﺪ ﺑﺎﺯﯼ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﮐﺎ ﮐﺎﻡ ﮬﮯ
*Haste is from Shaitan*
💠 *ﺍَﻟﺒِﺮُّ ﺣُﺴﻦُ ﺍﻟﺨُﻠﻖِ*
ﻧﯿﮑﯽ ﺍﭼﮭّﮯ ﺍﺧﻼﻕ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﮬﮯ
*Righteousness is good character*
💠 *ﺍَﻟﻄّﮭﻮﺭ ﺷَﻄﺮُ* ﺍﻻِﯾﻤَﺎﻥِ
ﭘﺎﮐﯽ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮐﺎ ﺣﺼﮧ ﮬﮯ
*Purification (Cleanliness) is half of faith*
💠 *ﻣَﻦ ﺻَﻤَﺖَ ﻧَﺠَﺎ*
ﺟﻮ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﺭﮬﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻧﺠﺎﺕ ﭘﺎئی
*Whoever is silent he is saved*
💠 *ﻻ ﺗَﺴُﺒُّﻮﺍ ﺍﻻﻣﻮَﺍﺕ*
ﻭﻓﺎﺕ ﭘﺎﺋﮯ ﮬﻮﺋﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺑُﺮﺍﺉ ﻣﺖ ﮐﺮﻭ
*Don't abuse the dead*
💠 *ﻻَ ﺗَﺴﺌَﻠُﻮﻥَ ﺍﻟﻨَّﺎﺱَ ﺷَﯿﺌﺎً*
ﺗﻢ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﭼﯿﺰ ﮐﺎ ﺳﻮﺍﻝ ﻣﺖ ﮐﺮﻭ
*Don't ask people anything(Don't beg for anything)*
💠 *ﺳَﻢِّ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﻭَ ﮐُﻞ ﺑِﯿَﻤِﯿﻨِﮏ*
ﺍﻟﻠّٰﮧ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﻟﻮ ﺍﻭﺭ ﺩﺍﺋﯿﮟ ﮬﺎﺗﮫ ﺳﮯ ﮐﮭﺎﺅ
*Mention Allah's name and eat with right hand*
💠 *ﮐُﻞ ﻣِﻤَّﺎ ﯾَﻠِﯿﮏ*
ﺍﭘﻨﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﮐﮭﺎﺅ
*Eat from what is near you*
💠 *ﻻَ ﯾَﺸﺮِﺑَﻦَّ ﺍَﺣَﺪٌ ﻣِﻨﮑُﻢ ﻗَﺎﺋِﻤﺎً*
ﺗﻢ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺉ ﺷﺨﺺ ﮐﮭﮍﮮ ﮬﻮﮐﺮ ﮬﺮﮔﺰ ﻧﮧ ﭘﯿﺌﮯ
*None of you should drink while standing*
💠 *ﺍَﻟﺴِّﻮَﺍﮎُ ﻣَﻄﻬَﺮﺓٌ ﻟِﻠﻔَﻢ ﻭِ ﻣَﺮﺿَﺎﺓٌ ﻟِﻠﺮّﺏِّ*
ﻣﺴﻮﺍﮎ ﮐﺮﻧﺎ ﻣﻨﮫ ﮐﯽ ﺻﻔﺎﺉ ﺍﻭﺭ ﺭﺏ ﮐﯽ ﺧﻮﺷﻨﻮﺩﯼ ﮐﺎ ﺳﺒﺐ ﮬﮯ
*Siwak or miswak cleanses the mouth and pleases Allah*
💠 *ﺍَﻟﺴَّﻼﻡُ ﻗَﺒﻞَ ﺍﻟﮑَﻼﻡِ*
ﺳﻼﻡ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮬﮯ
*Before speaking Salam should be said*
💠 *ﺍَﻓﺸُﻮﺍ ﺍﻟﺴَﻼﻡَ ﺑَﯿﻨَﮑُﻢ*
ﺁﭘﺲ ﻣﯿﮟ ﺳﻼﻡ ﮐﺎ ﺭﻭﺍﺝ ﺩﻭ
*Exchange greetings of peace(salam)*
💠 *ﻛُﻞُّ ﻣَﻌﺮُﻭﻑٍ ﺻَﺪﻗَﺔ*
ﮬﺮ ﻧﯿﮏ ﮐﺎﻡ ﺻﺪﻗﮧ ﮬﮯ
*Every good deed is charity*
💠 *ﺍِﻥَّ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﺭَﻓِﯿﻖٌ ﯾُﺤِﺐُّ ﺍﻟﺮَّﻓِﯿﻖ*
ﺑﯿﺸﮏ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻣﮭﺮﺑﺎﻥ ﮬﮯ ﻣﮭﺮﺑﺎﻧﯽ ﮐﻮ ﭘﺴﻨﺪ ﮐﺮﺗﺎ ﮬﮯ
*Surely Allah is most merciful to those who show mercy*
💠 *ﻻ ﺗُﻘﺒَﻞُ ﺻَﻠﻮٰﺓٌ ﺑِﻐَﻴﺮِﻃﻬُﻮﺭ*
ﮐﻮﺉ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﺎﮐﯽ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﻗﺒﻮﻝ ﻧﮭﯿﮟ ﮐﯽ ﺟﺎﺗﯽ
*Salat will not be accepted without purification*
💠 *ﺍَﺣَﺐُّ ﺍﻟﺒِﻼﺩِ ﺍِﻟﯽٰ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﻣَﺴَﺎﺟِﺪُﮬَﺎ*
ﺑﮭﺘﺮﯾﻦ ﺟﮕﮭﯿﮟ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﮐﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﻣﺴﺠﺪﯾﮟ ﮬﯿﮟ
*The most beloved places to Allah are the Mosques*
💠 *ﺍَﺑﻐَﺾُ ﺍﻟﺒِﻼﺩِ ﺍِﻟﯽ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﺍَﺳﻮَﺍﻗُﮭَﺎ*
ﺑﺪﺗﺮﯾﻦ ﺟﮕﮭﯿﮟ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﮐﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﮬﯿﮟ
*The most hated places to Allah are the markets*
💠 *ﺗُﺤﻔَﺔُ ﺍﻟﻤُﻮﻣِﻦِ ﺍﻟﻤَﻮﺕ*
ﻣﻮﺕ ﻣﻮﻣﻦ ﮐﺎ ﺗﺤﻔﮧ ﮬﮯ
*The gift to a Believer is death*
💠 *ﺍَﻧﺰَﻟُﻮﺍ ﺍﻟﻨَّﺎﺱَ ﻣَﻨَﺎﺯِﻟَﮭُﻢ*
ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻣﺮﺗﺒﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﺎﺭﻭ ﯾﻌﻨﯽ ﮬﺮ ﺍﯾﮏ ﮐﺎ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﻧﮕﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﻮ ﺍﻭﺭ ﺣﺴﺐ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﻣﻌﺎﻣﻠﮧ ﮐﺮﻭ
*Treat people according to their position and status (in the society)*
💠 *ﻻ ﯾَﺮﺣَﻢ ﺍﻟﻠّٰﮧُ ﻣَﻦ ﻻ ﯾَﺮﺣَﻢ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ*
ﺍﻟﻠّٰﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﭘﺮ ﻣﮭﺮﺑﺎﻧﯽ ﻧﮭﯿﮟ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﺟﻮ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﭘﺮ ﻣﮭﺮﺑﺎﻧﯽ ﻧﮭﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ
*Allah will not be merciful to those who are not merciful to people*
💠 *ﻻ ﻳَﺪﺧُﻞُ ﺍﻟﺠَﻨَّﺔ ﻗﺎﻃِﻊٌ*
ﻗﻄﻊ ﺗﻌﻠﻖ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺟﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﻧﮭﯿﮟ ﺟﺎﺋﮯﮔﺎ
*One who severs(cuts off) his family ties will not enter Paradise*
💠 *ﻻ ﯾَﺤِﻞُّ ﻟِﻤُﺴﻠِﻢٍ ﺍَﻥ ﯾُﺮَﻭِّﻉَ ﻣُﺴﻠِﻤﺎُ*
ﮐﺴﯽ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺟﺎﺋﺰ ﻧﮭﯿﮟ ﮬﮯ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﮐﻮ ﮈﺭﺍﻭﮮ

💠 *ﻻ ﺗَﺤﻘِﺮَﻥَّ ﺷَﯿﺌﺎً ﻣِّﻦَ ﺍﻟﻤَﻌﺮُﻭﻑ*
ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﻧﯿﮑﯽ ﮐﻮ ﺣﻘﯿﺮ ﻧﮧ ﺳﻤﺠﮭﻮ
*Do not regard any good deed as insignificant*
💠 *ﺑَﻠِّﻐُﻮﺍ ﻋَﻨِّﯽ ﻭَﻟَﻮﺁﯾﮧ*
ﭘﮩﻨﭽﺎﺅ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺍﮔﺮ ﭼﮧ ﺍﯾﮏ ﺁﯾﺖ ﮬﻮ
*Convey from me even if it is one verse*
💠 *ﻻ ﺍِﯾﻤَﺎﻥَ ﻟِﻤَﻦ ﻻ ﺍَﻣَﺎﻧَﺔَ ﻟَﻪ*
ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﺎ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻧﮭﯿﮟ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﺎﻧﺖ ﻧﮧ ﮬﻮ
💠 *ﻣَﻦ ﻟَﻢ ﯾَﺸﮑُﺮِ ﺍﻟﻨَّﺎﺱَ ﻟَﻢ ﯾَﺸﮑُﺮ ﺍﻟﻠّٰﮧ*
ﺟﻮ ﺷﺨﺺ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﺎ ﺷﮑﺮ ﮔﺰﺍﺭ ﻧﮭﯿﮟ ﮬﻮﺗﺎ ﻭﮦ ﺍﻟﻠّٰﮧ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﺷﮑﺮ ﮔﺰﺍﺭ ﻧﮭﯿﮟ ﮬﻮﺗﺎ
*He who does not thank the people is not thankful to Allah*
💠 *ﺯﯾِّﻨُﻮﺍ ﺍﻟﻘُﺮﺁﻥَ ﺑِﺎَﺻﻮَﺍﺗِﮑُﻢ*
ﻗﺮﺁﻥ ﭘﺎﮎ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺁﻭﺍﺯﻭﮞ ﺳﮯ ﻣُﺰﯾﻦ ﮐﺮﻭ
*Adorn the Quran with your voices(meaning recite Quran in your beautiful voices)*
💠 *ﺧَﯿﺮُﮐُﻢ ﻣَﻦ ﺗَﻌَﻠَّﻢَ ﺍﻟﻘُﺮﺁﻥ ﻭ ﻋَﻠَّﻤَﮧ*
ﺗﻢ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﺘﺮﯾﻦ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﮬﮯ ﺟﺲ ﻧﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﺳﯿﮑﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺳﮑﮭﺎﯾﺎ
*The best of you are those who learn the Quran and teach it*
جزاک اللہ خیرا.

13/09/2020

Our vision is to spread Allah’s message round the globe by providing our best services.
online education system has established itself as a brand that provides Quran learning services online. The services entail all the areas of the Quran learning such as listening, reading, reciting, memorization and understanding of the meanings of Quran.
It is an online Quran schools. The Quran
education is carried out be experienced
Quran Tutors who know all the ways of teaching Quran while using the medium of internet. It is due to this quality service that online education system has satisfied students all over the globe.

27/04/2020

کن کن لوگوں کو زکات دینے کی اجازت نہیں ہے جیسے ماں باپ اور..؟
Published on: Oct 9, 2012جواب # 41741
بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 1550-985/L=11/1433

جن لوگوں سے ولاد یا زوجیت کا تعلق ہے ان کو زکاة کی رقم دینا جائز نہیں۔ ولاد میں اوپر ماں، باپ دادا دادی، نانا، نانی اور نیچے میں لڑکا، لڑکی، پوتا، پوتی، نواسہ، نواسی شامل ہیں ان کو زکاة کی رقم دینا جائز نہیں، اسی طرح میاں بیوی باہم ایک دوسرے کو زکاة کی رقم نہیں دے سکتے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

26/04/2020

روزہ اور خواتین
رمضان میں خواتین اپنی فطری وجوہات کی بنا پر کچھ روزے نہیں رکھ پاتیں۔ یہ صورتحال اگر آخری عشرے میں ہوجائے تو شب قدر سے محرومی کا خوف بھی خواتین کو تکلیف میں مبتلا کر دیتا ہے۔ جبکہ کچھ خواتین یہ خیال کرتی ہیں کہ ان دنوں میں روزہ نماز نہیں تو باقی بھی چھٹی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ ان ایام میں روزہ نماز ممنوع ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے قرب کا ہر دروازہ ویسے ہی کھلا ہوتا ہے جیسے عام دنوں میں۔ نماز کی اصل ذکر الٰہی ہے۔ دعا عبادت کی جان ہے۔ قرآن کو ترجمے سے سمجھنا اصل مقصد ہے۔ یہ سارے دروازے ہر حال میں کھلے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ خواتین کے یہ ایام ایک عظیم یادہانی کا موقع ہیں۔ وہ یہ کہ خواتین کی یہ کیفیت اللہ کی طرف سے ہے۔ اس پر کوئی گرفت نہیں۔ مگر ایک دوسری چیز ہے جس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے سخت ترین گرفت بلکہ جہنم کی وعید ہے۔ وہ ہے اخلاقی ناپاکی۔ یہ اخلاقی ناپاکی کیا ہے، دین اسی سوال کا جواب تفصیل سے دیتا ہے۔ یہ اپنے ایمان کو ماحول میں پھیلے ہوئے تعصبات سے آلودہ کرنا ہے۔ یہ اپنی سیرت کو حسد، تکبر، حرص، نفرت، بخل اور ان جیسے دیگر پست جذبات سے داغ دار کرنا ہے۔ دین بالکل واضح ہے کہ جو شخص اس طرح کی اخلاقی ناپاکی اختیار کرے گا وہ جنت میں داخلے سے محروم رہ جائے گا۔

خواتین کو ان دنوں میں یہ دیکھنا چاہیے کہ ان میں کون سی اخلاقی ناپاکی ہے جو وہ دن رات اپنی مرضی سے اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اللہ کو اپنی بندیوں کی جسمانی ناپاکی سے کوئی مسئلہ نہیں مگر ان کی اخلاقی ناپاکی اسے سخت ناپسند ہے۔ کل قیامت کے دن وہ ہر اس عورت کو اپنے قرب سے محروم کر دے گا جو اخلاقی طور پر ناپاک ہوگی۔ جو خاتون اپنی جسمانی ناپاکی کو دیکھ کر اپنی اخلاقی ناپاکی سے نجات پالے، وہ دنیا کی خوش نصیب ترین خاتون ہے کیونکہ کل اس کا رب اسے جنت میں اپنے قدموں میں جگہ دے گا۔

Address

House # 22, IST FLOOR P B S LINE NEAR K P T GROUND TARA CHAND Road KEMARI KARACHI
Karachi
74200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Online Education system posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Online Education system:

Shortcuts

Share

Category