04/09/2023
Mad'rsa Rauza Tul Khaleel
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mad'rsa Rauza Tul Khaleel, Education, مکان نمبر 5، گلی نمبر4،سروے نمبر 86. , گولڈن ٹاؤن۔, Karachi.
04/09/2023
05/08/2023
ہم خود بھی قرآن کریم سیکھ، پڑھ اور حفظ کر کے شہزادے کی طرح اپنے والدین کی راحت کا انتظام کرسکتے ہیں۔
مدرسہ روضۃ الخلیل اس سلسلے میں اپنی خدمات پیش کرتا ہے، جہاں آپ کے بچے اور بچیوں کو تجوید کے ساتھ قرآن کریم پڑھانے کا انتظام ہے۔
05/08/2023
یہ ٹرک ڈرائیور ٹرک کے نیچے بیٹھ کر قرآن کی تلاوت کر رہا ہے ۔۔ خدا کی یاد اور قرآن کریم کی تلاوت بہت بڑی دولت ہے۔
جو تیری یاد میں بیٹھیں ہر اک سے بے غرض ہو کر
تو اپنا بوریا بھی پھر ہمیں تختِ سلیماں تھا
بہت خاص ہوتی ہیں وہ زبانیں جو قرآن کی تلاوت کرتی ہیں💖
بہت خاص ہوتی ہیں وہ جوانیاں جو قرآن سیکھنے میں گزرتی ہیں
بہت خاص ہوتی ہیں وہ آنکھیں جو قرآن سنتے ہوئے آنسو بہاتی ہیں
بہت خاص ہوتے ہیں وہ لوگ جو قرآن کے احکام مطابق ڈھلنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں❤️
ہر مسلمان پر قران کریم کے تین بڑے حقوق ہیں (۱) صحیح تلفظ اور تجوید کے ساتھ پڑھنا، (۲) قران کریم کو سمجھنا (۳) اور اس پر عمل کرنا۔
کیا ہم ان تین حقوق کو ادا کرتے ہیں؟ سوچیے ضرور!
اور آج سے کوشش بھی کیجیے۔
ایک گفٹ جو میرے پیارے نبی نے بتایا، اور یہ بھی فرمایا کہ اس سے بہتر کوئی اور گفٹ نہیں ہوسکتا۔
اگر ہو سکے تو ابھی سے پیک کر لینا دوست!
فرمایا:
کوئی ایسی اعلی و افضل چیز نہیں ہے جس کے ساتھ تم اللہ کی طرف لوٹو گے سوائے اُس چیز کے جو اُس کی ذات سے نکلی ہے یعنی قرآن۔(مستدرک حاکم)
یہ سب سے بڑا گفٹ ہے اور سب سے بڑی اچیومنٹ
اس گفٹ کو تلاوت، تدبر ، عمل اور تبلیغ کےچار پھولوں سے پیک کر لو اور قیامت کے دن پیش کرنا۔
قبول کیے جاؤ گے ، نوازے جاؤ گے، بخشے جاؤ گے، شفاعت کیے جاؤ گے ، سر پر چمکدار تاج سے سجائے جاؤ گے اور جنت کے درجات اسی کے ذریعے چڑھتے چلے جاؤ گے۔
قرآن کی کیسی کیسی برکتیں
ہمارے حفظ کے استاد ہیں قاری عبد العزیز صاحب. پچاس سال سے زیادہ سے قرآن ( حفظ وناظرہ) کی تعلیم دے رہے ہیں. بلامبالغہ کئی ہزار بچوں کو پڑھاچکے ہیں اور سیکڑوں کو حفظ کراچکے ہیں. ان کی خاص بات یہ ہے کہ انھوں نے یہ سارا عرصہ چھوٹے چھوٹے دیہاتوں اور گاؤں میں گزارا ہے اور وہاں کے بچوں کے لئے آگے بڑھنے کے راستے ہموار کیا ہے. مجھ جیسے کئی طلبہ انھی ہی کی خاص محنت کا نتیجہ ہیں.
اب ضعیف ہوچکے ہیں. رمضان سے تین چار روز قبل ملاقات ہوئی تو پتہ چلا کہ سانس کی بھی کچھ تکلیف شروع ہوگئی ہے. زیادہ بات کرلیں تو سانس پھولنے لگتا ہے. لیکن انھوں نے یہ عجیب وغریب بات بتائی کہ یہ اسی وقت ہوتا ہے جب عام گفتگو ہورہی ہو. قرآن پڑھاتے ہوئے اگر پورا دن بھی بولتا رہوں تو یہ پریشانی پیش نہیں آتی. ابھی بھی وہ اپنے گھر میں ایک مکتب چلارہے ہیں اور بچوں کو محض اپنے شوق سے تعلیم دے رہے ہیں.
ہے نہ یہ قرآن کی برکت کہ جس نے اپنی پوری زندگی قرآن کی خدمت میں بسر کردی ہے،قرآن نے آخرت سے پہلے دنیا میں ہی اسے اپنے انعامات دکھانے شروع کردیے ہیں. لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے سانس کی دقت؛ لیکن قرآن پڑھاتے ہوئے کئی کئی گھنٹے بولنے پر بھی ایسی کوئی دقت نہیں.
Fareed Habeeb Nadwi
02/02/2023
ذوق تلاوت قرآن کریم۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Karachi
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |
| Sunday | 09:00 - 17:00 |