Sargiab student's organization

Sargiab student's organization

Share

Swo

23/05/2026

Many many congratulations, General Secretary swo sir Khadim Noori , on your wedding. We pray that Allah blesses you and your family with everlasting happiness and grants you success in every step of life. Ameen.

ایس ڈبلیو او تنظیم کے جنرل سیکرٹری جناب خادم حسین صاحب کو شادی کے اس پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللّٰہ تعالیٰ اس نئے سفرِ حیات کو آپ دونوں کے لیے محبت، خوشیوں، سکون اور بے شمار رحمتوں کا ذریعہ بنائے۔
اللّٰہ پاک آپ کی ازدواجی زندگی میں ہمیشہ اتفاق، برکت اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین

منجانب: سرگیب ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ خپلو
Sargiab student's organization
Sargiab Welfare Organization

Photos from Sargiab Welfare Organization's post 25/04/2026

آج مورخہ 24 اپریل بروز جمعہ سرگیب کے سرکردہ گان کی زیرِ قیادت اہلیانِ سرگیب کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں تین اہم ایشوز پر تفصیلی مشاورت کے بعد کثرتِ رائے سے فیصلے منظور کیے گئے۔
فیصلہ نمبر 1:
قبرستان کی خرچہ جات کے لیے گھر گھر جا کر حسبِ توفیق چندہ جمع کیا جائے گا۔ اس مہم کی نگرانی بابو نذیر صاحب کریں گے۔
فیصلہ نمبر 2:
راولپنڈی سرگیب ہاؤس کے دونوں سیٹ مکمل کیے جائیں گے، جس کے لیے تمام محلہ داروں کی کل آمدنی کا 20٪ بطور چندہ جمع کیا جائے گا۔
فیصلہ نمبر 3:
محلے میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے زکوٰۃ اور فطرانہ وغیرہ کو بھی راولپنڈی ہاؤس کے پروجیکٹ میں شامل کیا جائے گا تاکہ تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جا سکے۔
منجانب: اہلیانِ سرگیب و سرکردہ گان سرگیب
Sargiab student's organization
Sargiab Welfare Organization

20/03/2026

✨ عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو! ✨

اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی کو خوشیوں، محبتوں اور کامیابیوں سے بھر دے۔
یہ عید آپ کے لیے نئی امیدیں، نئی مسکراہٹیں اور ڈھیروں خوشیاں لے کر آئے۔ 🌙💫

اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں بانٹیں، دلوں کو جوڑیں اور اس خوبصورت دن کو محبت کے ساتھ منائیں۔

منجانب: سرگیب ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ خپلو
Sargiab student's organization
Sargiab Welfare Organization

14/03/2026

ان شاءاللہ ❤️
ہمت مرداں مدد خدا 💪

گزشتہ کئی سالوں سے سرگیب ویلفیئر آرگنائزیشن انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے بلا معاوضہ اور اپنی مدد آپ کے تحت خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
اسی خدمتِ خلق کے جذبے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے مریضوں اور ضرورت مند افراد کی بروقت مدد کے لیے مستقبل میں ایک ایمبولینس خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لہٰذا تمام فاؤنڈیشنز NGO's اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالیں اور سرگیب ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ تعاون کریں، تاکہ بیمار اور ضرورت مند افراد کو بروقت طبی سہولت فراہم کی جا سکے۔

منجانب سرگیب ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ خپلو

ہماری تنظیم کا بنک اکاؤنٹ نیچے دیئے گئے ہیں۔
👇👇
Sargiab student's organization
Sargiab Welfare Organization
NYF SUFISM Sargiab Welfare Organization

ان شاءاللہ ❤️
ہمت مرداں مدد خدا 💪

گزشتہ کئی سالوں سے سرگیب ویلفیئر آرگنائزیشن انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے بلا معاوضہ اور اپنی مدد آپ کے تحت خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
اسی خدمتِ خلق کے جذبے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے مریضوں اور ضرورت مند افراد کی بروقت مدد کے لیے مستقبل میں ایک ایمبولینس خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لہٰذا تمام فاؤنڈیشنز NGO's اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالیں اور سرگیب ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ تعاون کریں، تاکہ بیمار اور ضرورت مند افراد کو بروقت طبی سہولت فراہم کی جا سکے۔

منجانب سرگیب ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ خپلو

ہماری تنظیم کا بنک اکاؤنٹ نیچے دیئے گئے ہیں۔
👇👇
Sargiab student's organization
Sargiab Welfare Organization
NYF SUFISM SARGIAB

12/03/2026

اسلام وعلیکم
سرگیب ہاؤس علی پور کا تعمیراتی کام الحمدللہ تقریباً اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ اب اس ہاؤس میں پانی کی بنیادی ضرورت پوری کرنے کے لیے بورنگ کروانا ناگزیر ہے، جس کے لیے تقریباً 250,000 سے 300,000 روپے کے اخراجات متوقع ہیں۔
لہٰذا آپ تمام مخیر حضرات سے پُرخلوص اپیل کی جاتی ہے کہ اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی استطاعت کے مطابق تعاون فرمائیں۔
آپ کا دیا ہوا ہر حصہ صدقۂ جاریہ بنے گا، ان شاء اللہ۔
ایزی پیسہ اکاؤنٹ:
03476371511
03444160813
Sargiab student's organization
Sargiab Welfare Organization Sargiab Welfare Organization

اسلام وعلیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ؛

الحمدللہ سرگیب ہاؤس علی پور سیٹ نمبر 1 کی تعمیرات کا کام اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ اس کی مکمل تکمیل کے لیے درج ذیل اخراجات درکار ہیں:

1️⃣ بورنگ (پانی کنواں) — تقریباً 300,000 روپے
2️⃣ باہر سائیڈ پلاسٹر و چھت چار دیواری، تقریباً 90,000 روپے
3️⃣ دروازے، تقریباً 40,000 روپے
4️⃣ ٹائلز (باتھ روم و کچن) تقریباً 100,000 روپے
5️⃣ بجلی کا سامان، تقریباً 40,000 روپے
6️⃣ پیرس/پلاسٹر چھت، تقریباً 60,000 روپے
7️⃣ چپس ماربل، کارپورچ و سیڑھی، تقریباً 20,000 روپے
8️⃣ کنکشن (بجلی و گیس) تقریباً 60,000 روپے
9️⃣ رنگ و روغن، تقریباً 50,000 روپے
💰 کل درکار رقم: 800,000 روپے

لہٰذا تمام معززین سرگیب اندرون ملک اور بیرون ملک رہنے والوں سے عاجزانہ گزارش ہے کہ اس نیک کام میں اپنا تعاون جاری رکھیں۔
خصوصاً رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اپنی زکوٰۃ، صدقات اور فطرانہ کا بہترین مصرف بنائیں اور اس کارِ خیر میں حصہ ڈالیں۔

منجانب: سرگیب ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ خپلو
Sargiab student's organization
Sargiab Welfare Organization
NYF SUFISM SARGIAB

06/02/2026

اسلام آباد ترلائی کے علاقے امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں ہونے والا بم دھماکہ ایک انتہائی افسوسناک، قابلِ مذمت اور بزدلانہ فعل ہے۔
ہم اس المناک واقعے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ کوئی بھی مذہب اس قسم کے سفاکانہ اور انسانیت سوز حملوں کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔
ملک دشمن عناصر کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ہم امن، بھائی چارے اور یکجہتی کے پیغام کو ہر صورت فروغ دیتے رہیں گے۔
اس دکھ کی گھڑی میں ہم شہداء کے لواحقین اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد مکمل شفا نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

منجانب : سرگیب ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ خپلو
Sargiab student's organization
Sargiab Welfare Organization
NYF SUFISM SARGIAB

Photos from Sargiab Welfare Organization's post 29/01/2026
29/01/2026
26/07/2025

سرگیب ویلفیئر آرگنائزیشن کئی سالوں سے خپلو سرگیب محلے میں تعلیمی اور فلاحی کاموں میں مصروفِ عمل ہے۔ مسافر خانہ، قبرستان، مدارس اور دیگر فلاحی منصوبوں کے ذریعے عوام کی خدمت کی جارہی ہے۔

مزید یہ کہ ہم غریب بچوں اور بچیوں کو اسکالرشپ اور تعلیم کی سہولت فراہم کر رہے ہیں تاکہ مستحق بچے اپنی تعلیم کا خرچ اُٹھا سکیں۔

ساتھ ہی ہم مدارس روڈ کی بحالی، گندم کی عدم فراہمی اور دیگر عوامی مسائل پر بھی عوام کے ساتھ مل کر آواز بلند کر رہے ہیں اور ان مسائل کو حکومت کے نمائندوں تک پہنچا کر اُن کے حل کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔

ان شاء اللہ آئندہ ہم اپنی سرگرمیوں کو خپلو اور بلتستان لیول تک وسعت دیں گے، اور اگر حکومت اور مختلف این جی اوز کی سپورٹ شامل رہی تو ہم ان فلاحی منصوبوں کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔

ہم دل کی گہرائیوں سے اُن تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہماری پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔ خاص طور پر رضوان بھائی، عباس ایڈووکیٹ صاحب، ماسٹر شکر صاحب، دولت بھائی، اعجاز بٹ صاحب اور دیگر تمام احباب جنہوں نے ہمیشہ ہمارے ہر مسئلے میں ساتھ دیا اور تعاون کیا، ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں اور ہمیشہ اُن کی قدر کرتے رہیں گے۔

اس کے ساتھ ہی تمام طلباء جنہوں نے اس تقریب میں انعامات حاصل کیے، اُنہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ آئندہ بھی نمایاں پوزیشنز حاصل کرتے رہیں گے اور ہمارے محلے، علاقے، ملک اور قوم کا نام روشن کریں گے، ان شاء اللہ۔

آخر میں میں صدر SWO اور تمام کابینہ ممبران کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنہوں نے نہ صرف اس تقریب کو کامیاب بنایا بلکہ پچھلے پانچ سالوں سے اپنی محنت اور جدوجہد کے ذریعے تنظیم کی خدمت جاری رکھی ہے۔
خصوصاً انفارمیشن سیکریٹری زاہد بھائی، صدر SWO ناصر علی صاحب، خادم بھائی، جنرل سیکریٹری، فنانس سیکریٹری لیاقت بھائی، شاکر مظفر، برہان مبارک اور عارف بھائی — اللہ پاک آپ سب کو ہمیشہ خوش رکھے، صحت مند رکھے اور آپ کو اپنے مقاصد میں کامیاب فرمائے۔ آمین۔

ازقلم: ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری، دانیال پرنس

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Karachi Manzor Colony Street No 10 House 226
Karachi
92