القرآن
سورۃ المؤمن آیت نمبر 59
اِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِيَةٌ لَّا رَيْبَ فِيْهَا وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَايُؤْمِنُوْنَ 59
یقین رکھو کہ قیامت کی گھڑی ضرور آنے والی ہے، جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے، لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے۔
(آسان ترجمۂ قرآن)
Dar UL Quran Online Quran Academy
Online Quran Academy
القرآن
سورۃ المؤمن آیت نمبر 58
وَمَا يَسْتَوِى الْاَعْمٰى وَالْبَصِيْرُ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَلَا الْمُسِىْٓءُ قَلِيْلًا مَّاتَتَذَكَّرُوْنَ 58
اور اَندھا اور آنکھوں والا یکساں نہیں ہوسکتا، اور نہ ایمان والا اور نیکو کار اور وہ جو برائی کرنے والے ہیں، تم لوگ بہت کم سوچتے ہو
(ریاض القرآن)
القرآن
سورۃ المؤمن آیت نمبر 57
لَخَلْقُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْصِ اَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ 57
یقینی بات ہے کہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا انسانوں کے پیدا کرنے سے زیادہ بڑا کام ہے، لیکن اکثر لوگ (اتنی سی بات) نہیں سمجھتے۔ 57
مشرکینِ عرب مانتے تھے کہ آسمان و زمین سب اللّٰہ تعالیٰ کے پیدا کئے ہوئے ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اتنی سی بات ان کی سمجھ میں نہیں آتی کہ جو ذات اتنی عظیم الشان چیزیں عدم سے وجود میں لاسکتی ہے، اُس کے لئے انسانوں کو دوبارہ پیدا کرنا کیا مشکل ہے۔ چنانچہ اس واضح بات کا بھی وہ انکار کرتے ہیں۔
(آسان ترجمۂ قرآن)
القرآن
سورۃ المؤمن آیت نمبر 56
اِنَّ الَّذِيْنَ يُجَادِلُوْنَ فِىْٓ اٰيٰتِ اللّٰهِ بِغَيْرِ سُلْطٰنٍ اَتٰهُمْ اِنْ فِىْ صُدُوْرِهِمْ اِلَّا كِبْرٌ مّا هُمْ بِبَالِغِيْهِ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ اِنَّهٗ هُوَا السَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ 56
یقین جانو کہ جو لوگ اللّٰہ کی آیتوں کے بارے میں جھگڑے نکالتے ہیں، جبکہ اُن کے پاس (اپنے دعوے کی) کوئی سند نہیں آئی، اُن کے سینوں میں اور کچھ نہیں، بلکہ اُس بڑائی کا ایک گھمنڈ ہے⓰ جس تک وہ کبھی پہنچنے والے نہیں ہیں۔ لہذا تم اللّٰہ کی پناہ مانگو۔ یقیناً وہی ہے جو ہر بات سننے والا، سب کچھ دیکھنے والا ہے۔
⓰ یعنی ان کو اپنے بارے میں جو گھمنڈ ہے کہ ہم کوئی بہت اُونچے درجے پر فائز ہیں، یہ سراسر غلط ہے۔ نہ وہ اس وقت کسی بڑے مرتبے پر ہیں، اور نہ کبھی ایسے مرتبے پر پہنچ پائیں گے۔
(آسان ترجمۂ قرآن)
القرآن
سورۃ المؤمن آیت نمبر 55
فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَاللّٰهِ حَقٌّ وَّاسْتَغْفِرْ لِذَنْۢبِكَ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِىِّ وَالْاِبْكَارِ 55
لہٰذا (اے پیغمبر!) صبر سے کام لو، یقین رکھو کہ اللّٰہ کا وعدہ سچا ہے، اور اپنے قصور پر اِستغفار کرتے رہو، اور صبح وشام اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہو۔ 55
حضورِ اقدس صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو اللّٰہ تعالیٰ نے گناہوں سے پاک بنایا ہے۔ اس کے باوجود آپ کثرت سے اِستغفار فرمایا کرتے تھے، اور قرآنِ کریم میں بھی آپ کو اس کی تاکید فرمائی گئی ہے، تاکہ آپ کی امت یہ سبق لے کہ جب آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم معصوم ہونے کے باوجود اتنی کثرت سے اپنے ایسے کاموں کی معافی مانگتے ہیں جو درحقیقت گناہ نہیں ہے، لیکن آپ اُن کو اپنے مقامِ بلند کی وجہ سے قصور یا گناہ سمجھتے ہیں، تو جو لوگ معصوم نہیں ہے، اُن کو تو اور زیادہ اِستغفار کرنا چاہئے۔
(آسان ترجمۂ قرآن)
القرآن
سورۃ المؤمن آیت 54
هُدًی وَّ ذِكۡرٰی لِاُولِی الۡاَلۡبَابِ ٥٤
رہنمائی اور نصیحت، عقل والوں کے لیے
(ریاض القرآن)
القرآن
سورۃ المؤمن آیت 53
وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسٰی الۡهُدٰی وَ اَوۡرَثۡنَا بَنِیۡٓ اِسۡرَآءِيۡلَ الۡكِتٰبَ ٥٣
اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو ہدایت عطا کی اور بنی اسرائیل کو کتاب کا وارث بنایا
(ریاض القرآن)
القرآن
سورۃ المؤمن آیت 52
يَوۡمَ لَايَنۡفَعُ الظّٰلِمِيۡنَ مَعۡذِرَتَهُمۡ وَلَهُمُ اللَّعۡنَةُ وَلَهُمۡ سُوۡٓءُ الدَّارِ ٥٢
جس دن ظالموں کو ان کی معذرت کچھ فائدہ نہ دے گی، اور ان کے لیے لعنت ہوگی اور ان کے لیے برا ٹھکانہ ہوگا۔
(ریاض القرآن)
سورۂ کہف کی فضیلت
حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن سورۂ کہف پڑھ لیتا ہے، اس کے لیے اس جمعہ سے آنے والے جمعہ کے درمیان (پورے ہفتہ) ایک نور روشنی بخشتا رہتا ہے۔
(حصن حصین)
القرآن
سورۃ المؤمن آیت 51
اِنَّا لَنَنۡصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا فِی الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَ يَوۡمَ يَقُوۡمُ الۡاَشۡهَادُ ٥١
بےشک ہم مدد کرتے ہیں اپنے رسولوں کی اور ایمان والوں کی دنیا کی زندگی میں، اور اس دن بھی جب کہ گواہ کھڑے ہوں گے
(ریاض القرآن)
Click here to claim your Sponsored Listing.