15/11/2024
آیت اللہ کربلائی سید احمد نجفی قدّس سرّہ کے کلام سے:
ان القابات میں سے جن سے حضرت بقیۃ اللہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کو پہچانا جاتا ہے، ایک لقب "صاحب الزمان" ہے۔ زمانہ ایک حقیقت ہے، اور اس کا مالک یہ نورانی وجود ہے، جو ہر فکر، نظر اور عقل سے غائب ہے۔ اگر یہ غیبت نہ ہوتی تو معاملہ ختم ہو چکا ہوتا اور راستہ اپنی آخری منزل تک پہنچ چکا ہوتا۔ لیکن اس غیبت میں، حق کی طرف سے ان کو لامحدودیت عطا کی گئی ہے۔
چنانچہ ان کی غیبت ضروری ہے اور یہ حقائق کے اصولوں میں سے ایک اصل ہے۔ اگر حقیقت کے متلاشی اپنے تخیل، گمان اور خیال میں اس حقیقت تک پہنچ جائے، تو یہ امر اپنی انتہا تک پہنچ جائے گا۔ تاہم، اس جستجو کے لیے حدود مقرر کرنا اس میں نقص پیدا کرتا ہے، کیونکہ یہ لا محدود ہے اور اس کی حد کو سوائے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے کوئی نہیں جانتا۔
(رائحة الوصال، ص 108)