Taleem Online

Taleem Online

Share

Tele School online Free Education portal how to earn easy form online

27/09/2024

16/03/2023
21/12/2022

سندھ کے تمام تعیلمی بورڈز کے طلبہ کے لیے خوش خبری

کراچی: سندھ کے تمام تعیلمی بورڈز کے طلبہ کے لیے خوش خبری ہے کہ ضمنی امتحانات کی اصطلاح ختم کر دی گئی۔صوبہ سندھ میں تمام تعلیمی بورڈز کے تحت اب سال میں دو مرتبہ امتحانات لیے جائیں گے، اس سے قبل فیل ہونے والے طلبہ کے لیے ضمنی امتحانات کی اصطلاح کے تحت اس کا انعقاد کیا جاتا تھا۔امتحانات کا نام سالانہ امتحانات وَن اور سالانہ امتحانات ٹو ہوگا، اور طلبہ کے فیل ہونے کی صورت میں سالانہ امتحانات ٹو کا انعقاد ہوگا۔محکمہ تعلیم کی اسٹرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے.اسٹرنگ کمیٹی کی توثیق کے بعد اس سال سے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز سال میں دو مرتبہ امتحانات کا انعقاد کریں گے۔انھوں نے کہا پنجاب، خیبر پختون خوا اور آزاد کشمیر میں پہلے ہی یہ سسٹم نافذ ہے، صوبہ سندھ میں نئے تعلیمی سال سے پہلی مرتبہ سالانہ وَن اور سالانہ ٹو طریقہ امتحانات نافذ ہوگا۔

20/09/2022

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں کو سیلاب متاثرین سے خالی کرانے کا حکم دے دیا۔

سیکرٹری تعلیم سندھ نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو خطوط لکھ دیے جس میں کہا گیا ہے کہ متاثرین اسکولوں میں رہ رہے ہیں جس کے باعث طلباء کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے لہٰذا اسکولوں کو خالی کرایا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں لاکھوں سیلاب متاثرین اسکولوں میں رہائش پذیر ہیں جنہیں تعلیمی اداروں سے خیمہ بستیوں میں منتقل کیا جائے۔

08/09/2022

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت دہم جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات براۓ سال 2022 ء کے نتائج کا اعلان جمعہ 9 ستمبر 2022 ء کو 11:30 بجے ہومیو پیتھک کالج کے 2 کا اعلان جمعہ 8 ستمبر آڈیٹوریم متصل میٹرک بورڈ آفس میں کیا جاۓ گا

سائنس اور جزل گروپ کے نتائج میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر نے والے والے طلباء وطالبات کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔امتحانی نتائج 00 :2 بجے کے بعد سے ویب سائٹ کا www.bsek.edu.p اور ایس ایم ایس سروس bsek اپلیس رول نمبر لکھ کر 8583 پر بھیج کر دیکھے جاسکیں گے ۔

bsek.edu

01/09/2022

بورڈ کراچی کی جانب سے تمام الحاق شدہ و نجی کالجوں اور ہائر کیا جاتا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے بیتھمیٹیکس ، کیمسٹری ، انگلش اور بائیولوجی کی نئی نصابی کتب شائع کر دی ہیں ۔ تمام تعلیمی اداروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ تعلیمی سال براۓ 23-2022ء میں نئی نصابی کتب پڑھائیں کیونکہ انٹرمیڈیٹ کے آئندہ ہونے والے امتحانات نئی نصابی کتب کے مطابق لیے جائیں گے

28/08/2022

27/08/2022

24/08/2022

بریکنگ
کراچی: سندھ بھرمیں 24 اور25 اگست کوتعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
محکمہ تعلیم حکومت سندھ کے انتظام کے تحت تمام اسکولز اور کالجز مین بدھ اور جمعرات تعطیل کا اعلان، وزیر تعلیم سندھ
حالیہ تیز بارشوں کے پیش نظر دو دن 24 اور 25 اگست چھٹی کا اعلان کر رہے ہیں، سردار شاہ

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Karachi
75400