Zikr-E-Madina

Zikr-E-Madina

Share

The religious obligations of all Muslims are summed up in the Five Pillars of Islam, which include b

11/09/2022

*اگر کبھی زندگی میں ایسی تکلیفوں سے گزرو جن کا کبھی گُمان بھی نا کیا ہو تو اطمینان رکھنا کہ اللّٰه تمہیں راحتیں بھی ایسی ہی عطاء کرے گا جن کا کبھی خیال بھی دل میں نا گُزرا ہوگا *پس تُم صبر اور شُکر سے کام لو*
*ایک وقت آئے گا جب تم اُن دکھوں اور مُشکلوں کو سوچ کر مُسکرا دو گے جن کی وجہ سے آج پوری پوری رات روتے ہو*۔۔۔! 🥲❤‍🩹

20/08/2022

اے اللہ میری پاک سر زمین پر اپنا فضل فرما ۔ کہ یہاں کے لوگوں کا صرف ایک تو ہی آسرا ہے ، بارش کی طغیانیوں میں آپ کے علاوہ ہمارا ساتھ دینے والا کوئی نہیں۔ وقت کے حکمران اپنے تاج و تخت کی لڑائی میں مگن ہیں ۔ اے رب ملک پاکستان کی خیر فرما 💞

20/08/2022

اور پھر ہر تکلیف کا آخری حل سجدہ ہی ہوتا ہے.💞

07/08/2022

ابھی تم نے دیکھا ہی کیا ہے زندگی میں ابھی تو تم نے مکہ مدینہ بھی دیکھنا ہے ❤️
اللہ تعالیٰ سب کواپنے اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کی زیارت نصیب فرمائے آمین 💕

07/08/2022

تیری رحمت کا طلبگار ہوں مولا 💝

01/08/2022

جب کوئی دُنیاوی طور پر اُونچے رتبے والا شخص آپ کو کہہ دے کہ میں آپ کے ساتھ ہُوں تو آپ تسلی میں آ جاتے ہیں لیکن جب اللّٰـہ ربّ العالمیـن آپ سے کہہ رہا ہے کہ میں صبر کرنے والوں کے ساتھ ہُوں تو آپ اس کو معمولی کیوں سمجھتے ہیـں...؟
جزاک اللہ خیرا کثیرا,💕💕

25/07/2022

خوابوں کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے- جان مارنی پڑتی ہے- لوگ مسئلوں کا آسان حل مانگتے ہیں، اور جب وہ نہ ملے تو وہ مایوس ہو جاتے ہیں- اللہ تعالٰی کو وکٹم ہڈ بالکل نہیں پسند- ہمارے کچھ مسئلے ایسے ہوتے ہیں جن کو ٹھیک ہونے میں لمبا عرصہ لگنا ہوتا ہے، تو منفی لوگوں کی طرح اس عرصے کو مظلوم بن کے، اپنے دکھوں کی کہانیاں سنانے کے بجائے انسان کو آگے کے بارے میں اچھا سوچنا چاہئے- اسے اتنا مثبت بننا چاہئے کہ اس سے مثبت شعائیں پھوٹنے لگیں- وہ جہاں جائے، ان مثبت، خوشگوار روشنیوں کو بکھیرتا جائے-

27/04/2022

قرآن کریم کی تلاوت میں مشغول رہیں قرآن پاک پڑھیں اور دوسروں کو بھی پڑھائیں قرآن ہماری زندگی میں ایک دوسرے سے محبت کی وجہ ہے اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرتا ہے۔جزاک اللہ خیرا کثیرا ❤️

02/04/2022

رمضان المبارک میں درود کی کثرت کیجئے خود بھی پڑھیں دوسروں کو۔ بھی ترغیب دیتے رہیں ۔ جزاک اللہ خیراً
رمضان مبارک ❤️

28/03/2022

اور ہم تو تمہیں اچھے اور برے حالات سے آزما رہے ہیں
سورۃ الانبیاء آیت نمبر 35

27/03/2022

سب جہانوں کا مالک تیرے لیے بھی "کن" فرمائے گا بس اپنی بات منوانے کے لیے اس کے حضور میں سربسجدہ ہو جاؤ ۔۔۔۔

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Karachi
75400