Its Brira

Its Brira The belief that PROPHET MUHAMMADص designated "ALI IBN ABI TALIBع" as his successor.

Centered on the leadership of the Imams from the Ahl al-Baytع , and following the guidance of the "TWELVE IMAMS" 🙌❤️✨

آسمـــانـــی ہمسفــــر پرواز کرگئی🕊️کچھ محبتیں بچھڑتی نہیں، 💕صرف زمین سے آسمان تک کا سفر اختیار کر لیتی ہیں✨اے عظیـــم ش...
12/07/2026

آسمـــانـــی ہمسفــــر پرواز کرگئی🕊️

کچھ محبتیں بچھڑتی نہیں، 💕
صرف زمین سے آسمان تک کا سفر اختیار کر لیتی ہیں✨

اے عظیـــم شہیــــدہ......!! خــــداحــــــافــــظ💔😭

01/07/2026

جب شبِ عاشور عیاں ہوتی ہے
ایک برچھی جو سینے میں رواں ہوتی ہے

خیمہء شاہ میں بی بی نے کلیجہ تھاما
کوئی آوازِ اجل ہے کہ ازاں ہوتی ہے

آ گیا خاک پہ اکبر کا ترو تازہ بدن
کربلا اور جواں اور جواں ہوتی ہے!!

تاسوعا — وفاداری کا دنیہ اُس عظیم مردِ وفا کا دن ہے جس نے اقتدار کی بلندی پر بھی ادب کو فراموش نہ کیا؛شدید پیاس کے عالم ...
25/06/2026

تاسوعا — وفاداری کا دن

یہ اُس عظیم مردِ وفا کا دن ہے
جس نے اقتدار کی بلندی پر بھی ادب کو فراموش نہ کیا؛
شدید پیاس کے عالم میں بھی اپنے بھائی کو نہ بھلایا؛
اور تنہائی کے کٹھن ترین لمحوں میں بھی اپنے امام کا ساتھ نہ چھوڑا۔

حضرت عباس علیہ السلام نے ہمیں سکھایا کہ

عظمت صرف کامیابی میں نہیں ہوتی؛
بلکہ حق کے ساتھ وفادار رہنے میں ہوتی ہے۔
آپؑ دریائے فرات کے کنارے پہنچے،
مگر پانی کو نہیں چُنا؛وفا کو چُنا۔

سلام ہو کربلا کے علمدار پر،
سلام ہو عاشورا کے تشنہ لب سقّا پر،
سلام ہو اُن کٹے ہوئے بازوؤں پر...
جنہوں نے ہمیشہ کے لیے وفاداری کا پرچم سربلند کر دیا۔

تاسوعائے حسینی🚩🙌🖤

19/06/2026

ہائے....😭💔 یا رسول اللّٰہﷺ

18/06/2026

اَلسَّــــــــلاَمُ عَلَيْكَ
يـَـــــــــا أَبَا عَبْــــــــــــدِ ٱللّٰهِ الحُسَـــــــــــيْنِ ۴ 🙌

12/06/2026

Karbala ❤️

دستِ احمد میں تھا علی کا ہاتھمُجھے وہ واقعہ سناؤ تم دل اگر تنگیوں سے بوجھل ہےنامِ حیدر کو گنگناؤ تمنامِ حیدر فقط عقیدہ ن...
04/06/2026

دستِ احمد میں تھا علی کا ہاتھ
مُجھے وہ واقعہ سناؤ تم

دل اگر تنگیوں سے بوجھل ہے
نامِ حیدر کو گنگناؤ تم

نامِ حیدر فقط عقیدہ نہیں
ایک میزان ہے، اٹھاؤ تم

اپنے حصے کا اک وفا کا پھول
بارگاہِ علیؑ میں لاؤ تم

صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَأَصْحَابِهِ وَسَلَّمَ
(عَلَيْهِ السَّلَامُ)


#شاعری

غدیر – ولایت مولا علی ع کے انکار پر ایک صحابی پر عذاب کا نازل ہونا۔ اہلسنت کتب سےولایت امیر المومنین کا اقرار لازم ہے۔جو...
04/06/2026

غدیر – ولایت مولا علی ع کے انکار پر ایک صحابی پر عذاب کا نازل ہونا۔ اہلسنت کتب سے

ولایت امیر المومنین کا اقرار لازم ہے۔

جو نواصب کہتے ہیں کہ کلمہ میں علی ولی اللہ ثابت کرو تو ان سے گذارش ہے قرآن سے جا کر لڑائی کریں۔

حارث بن نعمان جو ایک صحابی تھا اس نے بھی ایسے ہی شک کیا تھا کہ علی ولی ثابت کرو اور کہا یہ تو نعوذباللہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے پاس سے علی کی ولایت کا اعلان کر دیا ہے

اور پھر نعمان نے کہا کہ اے اللہ اگر من کنت مولا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود سے نہیں کہا تو پتھر مجھے ہلاک کر دے

ملاحظہ کریں

"جب حارث بن نعمان کو علم ہوا کہ غدیر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت علی ع کی ولایت کے بارے میں فرمایا ھے:من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ. تو حارث رسول اللہ کی خدمت میں آیا اور اپنی سواری کو الابطح جگہ پر بٹھایا اور کہا: یا محمد! آپ نے کہا ہم یہ گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور آپ اللہ کے رسول ہیں ہم نے گواہی دی ، یہ کہ دن میں پانچ مرتبہ نماز پڑھیں ہم نے پڑھیں ، اپنے اموال میں سے زکوۃ نکالیں ہم نے قبول کیا ، ہر سال رمضان میں روزہ رکھیں ہم نے مان لیا اور حج کریں ہم نے قبول کیا۔ پھر بھی آپ (محمد ص) ان سب پر راضی نہ ہوئے اور اپنے چچا کے بیٹے (مولا علی ع) کو ہم پر فضلیت دی ھے۔ کیا یہ (ولایت علی ع کا اعلان) آپ کی طرف سے ھے یا اللہ کی طرف سے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا

"قسم ھے اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں یہ بات اللہ ہی کی طرف سے ھے۔”
یہ سن کر حارث یہ کہتے ہوئے پلٹا: اے اللہ! اگر جو کچھ محمد کہتا ھے حق ھے تو ہم پر آسمان سے پتھر گرا اور دردناک عذاب نازل کر دے۔ پھر قسم بخدا! وہ اپنی اونٹنی تک پہنچنے نہ پایا تھا کہ اس کے سر پر اللہ نے ایک پتھر گرایا جو اس کے دماغ پر لگا اور نیچے سے نکل گیا اور وہ مر گیا۔ اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی "سَاَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍ

اس سے دو باتیں ثابت ہوئیں۔

ایک تو اس صحابی نے آج کے یزیدی ٹولے کا مسلہ حل کردیا اور اپنی ہلاکت کو مول لیا اور بتایا دشمن علی ہمیشہ قابل عذاب ہے چاہے پتھر سے ہو یا جلن سے ہو

دوسرا یہ کہ ولایت امیر المومنین علی علیہ السلام واجب ہے

اس سلسلہ میں اہلسنت کتب کے حوالا جات سکین پیجز ملاحضہ کریں

تفسیر قرطبی ، امام ابوبکر قرطبی ، سورہ المعارج آیت 1 ، ج 9 ، صفحہ 588
تفسیر ثعلبي ، امام ثعلبي ، سورہ المعارج آیت 1 ، ج 10 ، صفحہ 35
تزکرہ الخواص امام سبط ابن جوزی ، باب الثانی ، صفحہ 33
دررالسمطین صفحہ 113_114
نور الابصار شیخ مومن الشبلنجي ، صفحہ 161_162
شواہد التنزیل حافظ جسکانی ، ج 2 ، ح 1030 سے 1034 – صفحہ 286_287_288
ارجح المطالب عبید اللہ امر تسری ، صفحہ 117_118
الفصول المھمۃ ابن صباغ مالکی ، ج 1 ، صفحہ 243_244
مناقب سیدنا علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ ، صاحبزادہ محمد مقبول احمد ، صفحہ 87
فرائد السمطین ، محدث کبیر امام الجوینی ، باب: 15 ، صفحہ 82_83

تفسیر قرطبی ، امام ابوبکر قرطبی ، سورہ المعارج آیت 1 ، ج 9 ، صفحہ 588

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Its Brira posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Its Brira:

Shortcuts

Share