26/06/2024
ضروری اعلان
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rayyan Shariah Consultancy, Gulshan e Iqbal, Karachi.
𝑹𝑺𝑩𝑪 | 𝑹𝒂𝒚𝒚𝒂𝒏 𝑺𝒉𝒂𝒓𝒊𝒂𝒉 & 𝑩𝒖𝒔𝒊𝒏𝒆𝒔𝒔 𝑪𝒐𝒏𝒔𝒖𝒍𝒕𝒂𝒏𝒄𝒚
Shariah Advisory, Financial Solutions & Business Guide
Under the Supervision of Darulifta Mahad Sufyan Saori (MSS)
شریعت و تجارت کی رہنمائی میں آپ کا معتبر مشیر
26/06/2024
ضروری اعلان
09/05/2024
📌 تدریب المعلمین برائے شعبہ حفظ و ناظرہ
شعبہ حفظ و ناظرہ کے طلبہ وہ سرمایہ ہیں کہ جن پر شروع دن سے اچھی محنت ہوجائے تو ان کا مستقبل سنور جاتا ہے، یہ بچے مکاتب قرآنیہ میں عام طور پر 5 سے 6 سال کی عمر میں آتے ہیں، اگر ان کی تعلیم و تربیت پر شروع سے محنت ہوجائے تو یہ آگے زندگی کے کئی تعلیمی سال بچا سکتے ہیں، اس حوالے سے اپنے ادارے *مدرسہ أبناء الإسلام اکادمی شاہ ولی اللہ روڈ کھڈہ مارکیٹ لیاری* میں حفظ قرآن کی اک نئی ترتیب کے ساتھ طلبہ کو دوسری صلاحیت (Skill) پر لانے کے لئے گزشتہ چھ ماہ سے سوچنے اور فکر کرنے کا موقع ملا، مختلف حضرات سے ملاقاتیں ہوئیں جو مفید ثابت ہوئیں، اب توکلاً علی اللہ اس پر کام شروع کیا ہے، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس خدمت کو قبول فرمائے اور اس کو عام و تام، نافع و واسع بنائے آمین یارب العالمین
چند دن قبل اس حوالے سے رفیق محترم مفتی محمد محسن گلزار حفظہ اللہ (سرپرست مجلس ارشاد المطالعة پاکستان) سے تفصیلی نشست ہوئی، یہ دارالریان اکادمی (آن لائن) بھی تشریف لائے، تو انہوں نے کہا کہ ہم ان بچوں کو انہی "ایام تعلیم" میں ایک ایک سال میں ایک ایک زبان سکھا سکتے ہیں، یہ کام ناظرہ و حفظ کے ساتھ ہوسکتا ہے، یہ بچے ناظرہ کے ساتھ اردو زبان، حفظ کے ساتھ عربی زبان اور گردان کے ساتھ انگریزی زبان سیکھ سکتے ہیں، اور اگر ان زبانوں پر محنت کرلی تو حفظ کے بعد یہ عصری تعلیم میں جلدی اخذ (Pick) کرسکتے ہیں، سو آج اس حوالے سے پہلی نشست (صبح 12 تا 2:30 بجے دوپہر) ہوئی جس میں انہوں نے مدرسہ أبناء الإسلام اکادمی شاہ ولی اللہ روڈ کھڈہ مارکیٹ لیاری کے اساتذہ سے تین گھنٹے گفتگو کی، اور یہ سمجھایا کہ ہم کیسے بچوں کو سکھائیں؟ اس کے لئے اساتذہ اپنے اندر کیا صفت پیدا کریں ؟ کیسے مہارت لائیں ؟
ابھی یہ نشستیں مزید دو دن (بوقت 10 بجے تا 1 بجے صبح) جاری رہیں گی، جو علمائے کرام اور قراء صاحبان شریک ہونا چاہیں، وہ ادارے میں تشریف لائیں، ادارہ آپ کو اھلا و سهلا مرحبا کہتا ہے۔ 💐💐💐
✍️ مفتی سفیان بلند
▪︎ رئیس دارالریان اکادمی آن لائن
▪︎ مہتمم مدرسہ أبناء الإسلام اکادمی
شاہ ولی اللہ روڈ کھڈہ مارکیٹ لیاری
(نوٹ : آج کی مجلس کے مختصر نکات جلد مشتہر کردیئے جائیں گے)
🌏 دارالریان اکادمی آن لائن
https://www.facebook.com/share/p/KQoQmAhsqi7DeuX7/?mibextid=oFDknk
10/04/2024
📌 ازدواجی زندگی کے مسائل اور ان کا حل
(تمہید اور مکمل 10 اقساط لنک میں پڑھیں)
✍️ مفتی سفیان بلند
مدیر معهد الإمام سفیان الثوری
یہ موضوع بھی بڑا دل دہلا دینے والا ہے !!
ماہ رمضان المبارک میں کچھ دنوں سے میرے پاس مختلف خواتین کی طرف سے کچھ مسائل ان کی اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے سامنے آئے اور میرے لئے ان سب کو انفرادی طور پر جواب دینا ممکن نہیں ہے، اگرچہ انہوں نے اپنے جو مسائل بیان کئے، وہ اس قابل ہیں کہ ان کو توجہ دی جائے، لیکن میں ان کو کیسے جواب دوں؟
https://www.facebook.com/share/p/jBMoSZoXhFLiHJNy/?mibextid=oFDknk
*📌 ازدواجی زندگی کے لئے چند امور*
*1️⃣ دینداری کو فوقیت دیں !*
https://www.facebook.com/share/p/EYJwchxp9htxy3y2/?mibextid=oFDknk
*2️⃣ اپنے مسلک کے موافق گھرانے میں رشتہ کریں!*
https://www.facebook.com/share/p/UdQHJtLXSzhZ5Uac/?mibextid=oFDknk
*3️⃣ اپنے خاندانی مزاج و روایات کو دیکھیں!*
▪︎ سسرال کی عزت کریں اور ماحول میں ڈھلنے کی عادت بنائیں!
https://www.facebook.com/share/p/iwEtLXvity5hz9k1/?mibextid=oFDknk
*4️⃣ زوجین کی شادی سے پہلے تربیت !*
▪︎ شوہر کو سمجھیں اور اس کو محبت دینا سیکھیں!
▪︎ شوہر کی جائز ضروریات پوری کریں۔
https://www.facebook.com/share/p/W5kja9JXSPJKvS2s/?mibextid=oFDknk
*5️⃣ غیر ضروری مطالبات سے گریز کریں!*
▪︎ ازدواجی زندگی کے مختلف مواقع کی نفسیات کو سیکھیں اور سمجھیں!
https://www.facebook.com/share/p/h7v4vBpQJB4JMfGu/?mibextid=oFDknk
*6️⃣ زوجین کی باہمی نفسیات کی تفہیم*
▪︎ میاں بیوی ایک دوسرے کو وقت دیں!
https://www.facebook.com/share/p/NpVF2hPR95WEVgoM/?mibextid=oFDknk
*7️⃣ اپنی معاشی آسودگی کی صورتیں پیدا کریں !*
▪︎ اپنے روزگار کی کچھ نہ کچھ صورت پیدا کریں!
https://www.facebook.com/share/p/Vqii8k3PSK9ibsQY/?mibextid=oFDknk
*8️⃣ سسرال کو عزت دینا سیکھیں، عزت دیں عزت لیں!*
▪︎ ساس سسر کی خدمت اخلاقی فرض ہے، حتی الامکان انجام دیں۔
https://www.facebook.com/share/p/oA7GTNgt2wsrNbnu/?mibextid=oFDknk
*9️⃣ مسنون اعمال اور دینداری کا ماحول بنائیں!*
▪︎ اولاد کی بہترین پرورش کرکے ان کو اپنا بازو بنائیں!
https://www.facebook.com/share/p/zwjUPtVHpkMwq57e/?mibextid=oFDknk
*🔟 وقت پر شادی کردیں، کیرئیر کے چکر میں زندگی برباد نہ کریں !*
https://www.facebook.com/share/p/z4qqssuVBXyxQdWX/?mibextid=oFDknk
🌏 دارالریان اکادمی آن لائن
01/02/2024
دارالریــــــــان اکادمی آن لائن اور معهد الإمام سفیان الثوری کے تحت پانچ اہم کورسز
جلد داخلہ لے لیں، کہیں دیر نہ ہوجائے !
7 فروری 2024ء سے آغاز
27/11/2023
25/11/2023
روح کو جــــام پلاتا رہے، دل کو بہلاتا رہے
دارِ الریّان یوں ہی ہر دم فیض پھیلاتا رہے
اندھیرے مٹاتا رہے، مہک پھیلاتا رہے
معهد سُفیان ثَوری ہر دم جگمگاتا رہے
چشمہ فیضان، معہد سفیان، مکتب قرآن
چمکتــــــا رہے یــــوں ہی دارالریــــــــان
رب ذو الجــــــلال کے مقــــــدس نام سے
تا ابــــــد گونجــــتا رہے یہ دارالریــــــــان
♡ ㅤ ❍ ⎙ ⌲
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ
🌧️ شعارنا : کُن مِفتـَــاحاً للخَیـــــرِ 🌧️
🌎 چند اہم فیس بک پیج اور گروپ
📚 M***i Sufyan Buland Official
https://www.facebook.com/M***isufyanbuland02/
🌎 دارالریان اکادمی آن لائن
https://www.facebook.com/darrurrayyan/
📜مجلة الریان
https://www.facebook.com/majallaturrayyan/
✍️ دارالافتاء گروپ
https://www.facebook.com/groups/daruliftaimamsaori/
🤲 دعائنا : دمتم بهداية و عافية. ہدایت و عافیت سے رہیں!
18/08/2023
میراث کورس | آغاز 23 اگست 2023ء | پانچواں بیج
Inheritance Course | 23 August 2023 | The fifth Batch
♡ ㅤ ❍ ⎙ ⌲
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ
11/07/2023
*1️⃣ پہلی قسط*
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=243364375138258&id=100083940901769&mibextid=Nif5oz
*2️⃣ دوسری قسط*
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=243372868470742&id=100083940901769&mibextid=Nif5oz
*3️⃣ تیسری قسط*
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=243374061803956&id=100083940901769&mibextid=Nif5oz
♡ ㅤ ❍ ⎙ ⌲
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ
10/07/2023
مفتی سفیان بلند حفظہ اللہ
رئیس دارالریان اکادمی آن لائن کا آفیشل فیس بک پیج
🌏https://www.facebook.com/M***isufyanbuland/
♡ ㅤ ❍ ⎙ ⌲
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ
09/07/2023
*📜 فقہیات حلال*
✍️ مفتی سفیان بلند
شرعی مشیر برائے تجارتی امور و حلال فوڈ
رئیس دارالریان اکادمی آن لائن
*📗 01 || سور کی چربی اور مختلف ای نمبرز کی حقیقت*
سوشل میڈیا پر گذشتہ چند سالوں سے ایک تحریر گردش کررہی ہے جس میں سور کی چربی کی تاریخ اور اس کے کثیرالاستعمال ہونے سے متعلق گفتگو کی گئی ہے، یہ کسی ڈاکٹر امجد خان صاحب (امریکہ) کی تحریر ہے، فتاوی قاسمیہ جلد 24 میں اس پر استفتاء بھی موجود ہے جس کا جواب 23 جمادی الاولی 1428ھ (9 جون 2007ء تقریبی تاریخ) کو لکھا گیا ہے، چونکہ کئی دن سے مختلف فورم پر اس کی بابت سوال کیا جارہا ہے سو اس میں ذکر کردہ تاریخی بحث سے قطر نظر اس پر کچھ طالبعلمانہ گزارشات شرعی و حلال آگہی کے نقطہ نظر سے عرض کرنا ضروری معلوم ہوتا ہے :
1- ای نمبر (E Numbers) وہ شماریاتی عنوان یا رمز ہیں جو بین الاقوامی شماریاتی نظام
(International Numbering System :INS)
کے تحت ایسے کیمیائی اجزاء کے لئے استعمال ہوتے ہیں جو عموماً *اضافی غذائی اجزا* کے طور پر استعمال ہوتے ہیں مگر ان کے دیگر استعمال بھی ہیں، یورپی اتحاد کے ممالک میں ان ای نمبروں کا استعمال قانونی طور پر ضروری ہے مگر یہ باقی دنیا میں بھی استعمال ہوتے ہیں، عموماً ان سے پہلے انگریزی حرف ای (E) اور اس کے بعد کوئی نمبر استعمال کیا جاتا ہے، مثلاً E-422، E-471 وغیرہ۔
یہ اجزاء حلال بھی ہو سکتے ہیں اور حرام بھی۔ (وکیپیڈیا)
2- ہر مصنوع (Product) میں دو قسم کے اجزائے ترکیبی ہوتے ہیں :
▪︎ جزو حقیقی یعنی جس پر مصنوع کی بنیاد ہو، جس کو Active Ingredient کہتے ہیں۔
▪︎ جزو اضافی یعنی جو مصنوعات میں مختلف اضافی کے لئے ڈالے جائیں جس کو Food Additives کہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ای نمبرز کا تعلق دوسری قسم سے ہوتا ہے۔
3- ای نمبرز میں سارے ای نمبرز حرام نہیں ہیں بلکہ صرف ایک ہی ای نمبر حرام ہے اور وہ ہے : E120 یعنی کوچنیل کیڑے سے بنا ہوا سرخ رنگ
(اس پر بھی کچھ تفصیل ہے جو پھر کسی اور فقہیات حلال میں عرض کی جائے گی)
4- ای نمبرز میں اکثر حلال ہیں، چند مشتبہ / مشکوک ہیں جن کو فوڈ انڈسٹری کی اصطلاح میں *مشبوہ* کہا جاتا ہے، یعنی وہ جزو اضافی جس کا ماخذ (Source) حلال اور حرام دونوں ہوسکتے ہوں، جب تک ماخذ کی اصل معلوم نہ ہوگی، اس وقت تک اس کو حلال یا حرام نہیں کہہ سکتے۔
الحلال بین، والحرام بین و بينهما مشتبهات (البخاری)
5- کھانے پینے یا لگانے والی اشیاء میں جو اجزاء استعمال کئے جاتے ہیں ان کے حصول کے عمومی طور پر چار ذرائع ہوتے ہیں :
۱- حیوانات (Animal)
۲- نباتات (Agro)
۳- معدنیات (Minral)
٤- مصنوعی یا سینتھیٹک (Synthetic)
اب اگر کوئی جزو اضافی حیوانات سے بنے یا کسی ایک جزو کے ساتھ کوئی حیوانی جزو مل جائے تو اس میں اشتباہ آجاتا ہے، چنانچہ ان ای نمبرز میں یہ دیکھنا ضروری ہے کہ آیا ان میں مشبوہ جزو ترکیبی کونسا ہے؟
6- ان ای نمبرز میں اجزائے اضافی کو مختلف خصوصیات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے مثلا رنگ، ذائقہ، خوشبو، محفوظ یا دیرپا رکھنے کی صلاحیت، جراثیم کُش، اینٹی بائیوٹِکس وغیرہ .... اس کی ایک کیٹگری بنائی گئی ہے اور ہر کیٹگری کو سو نمبر تک لسٹ دیی گئی ہے، جس کو آپ اجزائے اضافی کا رول نمبر بھی کہہ سکتے ہیں، جیسے رنگنے یا رنگ کی صلاحیت رکھنے والے اجزاء کے لئے 100 تا 199 نمبرز کا سلسلہ مُختص کیا گیا، اسی طرح دیگر اجزاء کے حصول کے ذرائع کے مطابق ای نمبرز ترتیب دیئے گئے جن میں آخری سلسلہ (1501-1525) ہے۔
نوٹ : اس میں 801 تا 899 کی سیریز ابھی تک وجود میں نہیں آئی۔
*🌏 دارالریان اکادمی آن لائن*
♡ ㅤ ❍ ⎙ ⌲
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ
29/06/2023
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
تقبل اللہ منا ومنکم صالح الأعمال
کل عام وأنتم بخير 💐💐💐
عید سعید مبارك لکم و لأھلیکم ♥️
یوم الخمیس یوم العید
یوم الأضحى 🐫 🐄 🐐 🐑
01 ذو الحجة 1444ھ الموافق 29 یونیو (جون) 2023ء
دمتم بهداية و عافية و برکة💐
ابوحازم سفیان بلند و عائلة
______________________🇵🇰 🇵🇰 🇵🇰
🏢 Buland's | Family Garments Shop 🛍
🌎 دارالریان اکادمی آن لائن
کراتشی باکستان 🇵🇰 Karachi Pakistan
| Monday | 08:00 - 17:00 |
| Tuesday | 08:00 - 17:00 |
| Wednesday | 08:00 - 17:00 |
| Thursday | 08:00 - 17:00 |
| Friday | 08:00 - 17:00 |
| Saturday | 08:00 - 17:00 |