Quran And Durood Khoja Shia

Quran And Durood Khoja Shia *کچھ دعائیں لفظوں کی نہیں، خاموش آنکھوں کی محتاج ہوتی ہیں*…

11/09/2026

*اَلَّذِیۡنَ یُنۡفِقُوۡنَ اَمۡوَالَہُمۡ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ثُمَّ لَا یُتۡبِعُوۡنَ مَاۤ اَنۡفَقُوۡا مَنًّا وَّ لَاۤ اَذًی ۙ لَّہُمۡ اَجۡرُہُمۡ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ ۚ وَ لَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ*

ترجمہ: جو لوگ اپنا مال راہ خدا میں خرچ کرتے ہیں اور خرچ کرنے کے بعد نہ احسان جتاتے ہیں نہ ایذا (تکلیف) دیتے ہیں، ان کا صلہ ان کے رب کے پاس ہے اور انہیں نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ محزون (غمزدہ) ہوں گے

سورہ بقرۃ آیت 62

*آیت کی تفسیر:* انفاق (خرچ کرنے) کے ذریعے اسلام فقط مادی ضروریات پوری کرنا نہیں چاہتا، بلکہ ساتھ ہی درج ذیل مقاصد بھی حاصل کرنا چاہتا ہے۔

۱۔ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی: اس مقصد کے لیے انفاق کا فی سبیل اللّٰہ ہونا شرط ہے۔

۲۔ امیر و غریب میں ہمدردی اور محبت کی فضا قائم کر کے آپس کی کدورتوں اور نفرتوں کو ختم کرنا۔

۳۔ حاجتمندوں کا وقار اوران کی عزت نفس محفوظ رکھنا۔

بنابریں اگر انفاق کے ذریعے کسی شکم کو سیر تو کر دیا جائے اور اس کی حاجت بھی پوری کر دی جائے لیکن ساتھ ہی احسان جتا کر اس کی عزت نفس کو مجروح اور اس کے وقار کو ٹھیس پہنچائی جائے تو ایسا انفاق مفید اور باعث اجر و ثواب نہیں ہو گا۔

*یوم جمعہ ،یوم دعا🤲**آقائے بہجت فرماتے ہیں جب پریشانی میں ہو تو جتنی بڑی پریشانی ہو اتنا زیادہ درود نبی ؐ اور ان کی آل پ...
11/09/2026

*یوم جمعہ ،یوم دعا🤲*
*آقائے بہجت فرماتے ہیں جب پریشانی میں ہو تو جتنی بڑی پریشانی ہو اتنا زیادہ درود نبی ؐ اور ان کی آل پاک ؑ کی طرف روانہ کر دو تمام پریشانیاں دور ہو جائیں گی 🤲🏻*
*درود پڑھیں اور جتنی تعداد میں پڑھیں بتا دیں 🙏🏻*

27/08/2026

*ایک سید مومنہ کی پریشانی کو دور کیجئے پروردگار آپکی پریشانی کو دور کرے گا،*
*اس مومنہ کے 3 بچے جو کہ چیرٹی ادارے میں پڑھ رہیں ھیں،مگر فنڈز نہ ہونے کی بناء پر بچوں کو کورس نہی دیا ھے،بیٹی میٹرک میں ھے،بیٹا نویں جماعت میں ھے،اور چھوٹی بیٹی تیسری جماعت میں ھے،ان تینوں بچیوں کا کورس تقریباً 12000,کا ھے،ان بچوں کے والد بیمار ہیں،فالج ھے،والدہ بھی ریسیپشن کی ملازمت کرتی ہیں،اور انکا راشن جو ادارے سے ملتا تھا وہ بھی اس مہینے سے بند ہوگیا ھے،اگر کوئی ہر مہینے راشن کا کردے تو بہت مہربانی ہوگی،*

27/08/2026

*12ربیع الاول تا 17 ربیع الاول ( ہفتہ وحدت اسلامی* )

*🌄 سلامُ صبحِ بنامِ اِمامِ زمان(عج)💐**اَلسَّلامُ عَلَیِّڪَ‌ يَا مَولانا یا صاحِبَ الزَّمان**اَلسَّلامُ عَلَیِّڪَ‌ يَا خَ...
27/08/2026

*🌄 سلامُ صبحِ بنامِ اِمامِ زمان(عج)💐*

*اَلسَّلامُ عَلَیِّڪَ‌ يَا مَولانا یا صاحِبَ الزَّمان*
*اَلسَّلامُ عَلَیِّڪَ‌ يَا خَلیفَةَ الرَّحمٰنِ*
*اَلسَّلامُ عَلَیِّڪَ‌ يَا شَریکَ القُرانِ*
*اَلسَّلامُ عَلَیِّڪَ‌ يَا بقیة اللّٰہ*
*عَجَّلَ اللّٰہ تَعالیٰ فَرَجَهُ وَ سَهَّلَ اللّٰہُ مَخرَجَهُ*

*۞اَللّهُمَّ۞*
*۞کُنْ لِوَلِیِّڪَ‌۞*
*۞الْحُجَّةِ بْنِ الْحَسَنِ۞*
*۞صَلَواتُکَ عَلَیْهِ وَعَلی آبائِهِ۞*
*۞فی هذِهِ السّاعَةِ وَفی کُلِّ ساعة۞*
*۞وَلِیّاً وَحافِظاً وَقائِداً وَناصِراً وَدَلیلاً۞*
*۞وَعَیْناً حَتّی تُسْکِنَهُ أَرْضَکَ۞*
*۞طَوْعاً وَتُمَتِّعَهُ فیها۞*
*۞طَویلا۞ ❤️*

*🌸اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ🌼*
*♥️ألـلَّـھُـمَ عــجــلْ لِــوَلـیِڪَ‌ ألـفـرج🤍*

*🌻 خوبصورت ہے وہ راستہ جس کی منزل امام زمانہ (عج) ہوں 🥺*

27/08/2026

السلام علیکم و رحمتہ اللّٰہ و برکاتہ 🌺
رسول خدا صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
*الرِّجَالُ‏ أَرْبَعَةٌ سَخِيٌّ وَ كَرِيمٌ وَ بَخِيلٌ وَ لَئِيمٌ فَالسَّخِيُّ الَّذِي يَأْكُلُ وَ يُعْطِي وَ الْكَرِيمُ الَّذِي لَا يَأْكُلُ وَ يُعْطِي وَ الْبَخِيلُ الَّذِي يَأْكُلُ وَ لَا يُعْطِي وَ اللَّئِيمُ الَّذِي لَا يَأْكُلُ وَ لَا يُعْطِي‏
“لوگ چار قسم کےہیں سخی۔کریم ،بخیل اور لئیم ۔
۰سخی وہ ہے جو خود بھی کھائے اور دوسروں کو بھی دے .
۰کریم وہ ہے جو خود نہ کھائے بلکہ دوسروں کو دے .
۰بخیل وہ شخص ہے جو خود کھائے لیکن دوسروں کو نہ دے.
۰لئیم وہ ہے جو نہ خود کھائے اور نہ کسی دوسرے کو عطا کرے ۔”
📚جامع الأخبار ص113
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنی زندگیوں میں اسوۂ رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم پہ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
آمین یا رب العالمین

24/08/2026
24/08/2026

*سادہ سوٹ سلائی 500*
*ایک ساتھ 5 جوڑے* *سلوانے پر سلائی 400*

*03452583513*
*یہ ایک مومنہ خاتون ہیں،محنت کرکے اپنے گھر کی کفالت کرنا چاھتی ہیں،اس لئیے آ پ سب اپنے کپڑوں کی سلائی ان سے کروائیں،اور دئیے گئے نمبر پر رابطہ کریں*

سلام صبح بنام امام زمان(عج)🤍*اَلســَّــــــلاَمُ عَلــــــــيكَ*  *یَاصَاحِبُ الــــــزمان**السلام علیک یابن الزہراء (عج...
24/08/2026

سلام صبح بنام امام زمان(عج)🤍
*اَلســَّــــــلاَمُ عَلــــــــيكَ*
*یَاصَاحِبُ الــــــزمان*
*السلام علیک یابن الزہراء (عج)*
( عجل اللہ تعٰالٰی فرجكَ )

اپنی صبح کا بھترین آغاز خاندان زهرأ سلام الله عليه پر بلند تر صلواة🕊️

*اﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﻋَﺠِّﻞْ ﻓَﺮَﺟَﻬُﻢْ 🌹*

السلام علیکم و رحمتہ اللّٰہ و برکاتہ 🌺امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:*منْ تَعَلَّقَ قَلْبُهُ بِالدُّنْيَا تَعَلَّق...
24/08/2026

السلام علیکم و رحمتہ اللّٰہ و برکاتہ 🌺
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
*منْ تَعَلَّقَ قَلْبُهُ بِالدُّنْيَا تَعَلَّقَ مِنْهَا بِثَلاَثِ خِصَالٍ هَمٍّ لاَ يَفْنَى وَ أَمَلٍ لاَ يُدْرَكُ وَ رَجَاءٍ لاَ يُنَالُ
جس شخص کے دل میں دنیا کی رغبت پیدا ہو جائے وہ تین خصلتوں میں گرفتار ہوگا
1۔ ایسا ھم و غم ملے گا جس کی کوئی انتہا نہ ہو۔
2 ایسی خواہش میں مبتلا ھو گا جو حاصل نہ ہو گی۔
3۔ایسی امید میں گرفتار ھو گا جو پوری نہ ہو گی۔
📚 الخصال ج1ص 88
اللّٰہ تعالیٰ ہمارے دلوں میں دنیا کی بے ثباتی کی حقیقت آشکارا فرمادے اور ہمیں اپنی آخرت کو سنوارنے کی جستجو اور توفیق عطا فرمائے ۔
الٰہی آمین

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quran And Durood Khoja Shia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category