SEWA Sindh Educational Welfaer's Association

SEWA Sindh Educational Welfaer's Association

Share

this is a Education news update group

17/04/2023

روزے کے دوران ہمارے جسم کا ردعمل کیا ہوتا ہے اس بارے کچھ دلچسپ معلومات :-

پہلے دو روزے :-
پہلے ہی دن بلڈ شگر لیول گرتا ہے یعنی خون سے چینی کے مضر اثرات کا درجہ کم ہو جاتا ہے۔ دل کی دھڑکن سست ہو جاتی ہے اور خون کا دباؤ کم ہو جاتا یعنی بی پی گر جاتا ہے ۔اعصاب جمع شدہ گلائ کوجن کو آزاد کر دیتے ہیں جس کی وجہ جسمانی کمزوری کا احساس اجاگر ہو جاتا ہے ۔ زہریلے مادوں کی صفائ کے پہلے مرحلہ میں نتیجتا سر درد ۔ چکر آنا ۔ منہ کا بد بودار ہونا اور زبان پر مواد کےجمع ہوتا ہے

تیسرے سے ساتویں روزے تک :-

جسم کی چربی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہے اور پہلے مرحلہ میں گلوکوز میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔ بعض لوگوں کی جلد ملائم اور چکنا ہو جاتی ہے ۔جسم بھوک کا عادی ہونا شروع کرتا ہے اور اس طرح سال بھر مصرف رہنے والا نظام ہاضمہ رخصت مناتا ہے جس کی اسے اشد ضرورت تھی ۔خون کے سفید جرسومے اور قوت مدافعت میں اضافہ شروع ہو جا تا ہے ۔ ہو سکتا ہے روزے دار کے پھیپڑوں میں معمولی تکلیف ہو اس لیے کہ زہریلے مادوں کی صفائ کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔ انتڑیوں اور کولون کی مرمت کا کام شروع ہو جاتا ہے ۔ انتڑیوں کی دیواروں پر جمع مواد ڈھیلا ہو نا شروع ہو جاتا ہے ۔

آتھویں سے پندھدریویں روزے تک :-

آپ پہلے سے توانا محسوس کرتے ہیں ۔ دماغی طور پر چست اور ہلکا محسوس کرتے ہیں ۔ہو سکتا ہے پرانی چوٹ اور زخم محسوس ہو نا شروع ہوں ۔ اس لیے کہ اب آپ کا جسم اپنے دفاع کے لیےپہلے سے زیادہ فعال اور مضبوط ہو چکا ہے ۔ جسم اپنے مردہ یا کینسر شدہ سیل کو کھانا شروع کر دیتا ہے جسے عمومی حالات میں کیموتھراپی کے ساتھ مارنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ اسی وجہ سے خلیات سے پرانی تکالیف اور درد کا احساس نسبتا بڑھ جاتا ہے ۔اعصاب اور ٹانگوں میں تناؤ اس عمل کا قدرتی نتیجہ ہوتا ہے ۔ یہ قوت مدافعت کے جاری عمل کی نشانی ہے ۔روزانہ نمک کے غرارے اعصابی اکڑاؤکا بہترین علاج ہے ۔

سولویں سے تیسویں روزے تک :-

جسم پوری طرح بھوک اور پیاس کو برداشت کا عادی ہو چکا ہے ۔ آپ اپنے آپ کو چست ۔ چاک و چو بند محسوس کرتے ہیں ۔ان دنوں آپ کی زبان بالکل صاف اور سرخی مائل ہو جاتی ہے ۔ سانس میں بھی تازگی آجاتی ہے ۔ جسم کے سارے زہریلے مادوں کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔ نظام ہاضمہ کی مرمت ہو چکی ہے ۔ جسم سے فالتو چربی اور فاسد مادوں کا اخراج ہو چکا ہے۔بدن اپنی پوری طاقت کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنا شروع کر دیتا ہے ۔ بیس روزوں کے بعد دماغ اور یاد داشت تیز ہو جاتے ہے ۔ توجہ اور سوچ کو مرکوز کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے ۔ بلا شک بدن اور روح تیسرے عشرے کی برکات کو بھر پور انداز سے ادا کرنے کے قابل ہو جاتا ہے ۔
یہ تو دنیا کا فائدہ رہا جو بے شک ہمارے خالق ہماری ہی بھلائ کے لیے ہم پر فرض کیا ۔ مگر دیکھیے اس کی رحمت کا انداز کریمانہ کہ اس کے احکام ماننے سے دنیا کے ساتھ ساتھ ہماری آخرت بھی سنوارنے کا بہترین بندوبست کر دیا ۔
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم

12/10/2022
10/10/2022

تاریخ:۔ 10-10-2022
میٹرک بورڈ، ضمنی امتحانات کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان
امتحانی فارم12اکتوبر سے 21 اکتوبر تک بغیر لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرا ئے جا سکتے ہیں، سید شرف علی شاہ

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے12اکتوبر سے ضمنی امتحانات 2022کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے بتایا کہ وہ طلباء و طالبات جو میٹرک سائنس اور جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 2022 کے پرچوں میں فیل ہو گئے تھے یا ایسے طلباء وطالبات جو اضافی پرچوں کیلئے ضمنی امتحانات 2022 کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند ہیں تو وہ بغیر لیٹ فیس کے12اکتوبر سے 21 اکتوبر تک امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تمام ریگولر طلباء وطالبات امتحانی فارم اپنے تعلیمی ادارے کے توسط سے جمع کرائیں گے،تاہم پرائیویٹ طلباء وطالبات اپنے امتحانی فارم متعلقہ بینکوں میں ذاتی طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔ شیڈول کے مطابق امتحانی فارم لیٹ فیس کے ساتھ 24اکتوبرسے 28اکتوبر تک200روپے، 31اکتوبر سے 4نومبر تک 500روپے اور7نومبر سے 11نومبر تک 1200روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرا سکتے ہیں اور آخری تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم 2500روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں یہ بھی واضح کیا جاتاہے کہ فیسوں کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام طلباء وطالبات اپنے امتحانی فارم لازمی متعلقہ سیکشن سے تصدیق کرانے کے بعد ہی جمع کرائیں۔ فارم نیشنل بینک، عسکری کمرشل بینک، یونائیٹڈ بینک اور بورڈ آفس بوتھ کی برانچوں سے حاصل کرکے وہیں جمع کرا سکتے ہیں۔

26/09/2022

جماعت نہم،سالانہ امتحانات2022 کے انرولمنٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان
اسکولوں کے سربراہان اپنے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ شیڈول کے مطابق انرولمنٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات سال 2022ء (جماعت نہم) سائنس وجنرل گروپ ریگولرکے انرولمنٹ کارڈ جاری اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ سید شرف علی شاہ نے تمام بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ خود یا اپنے بااختیار نمائندے کواتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں بھیج کر بورڈ آفس کی پہلی منزل بلاک B کانفرنس ہال سے صبح 10:00 بجے سے سہ پہر2:00بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 10:00بجے سے 12:00 تک انرولمنٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ شیڈول کے مطابق پیر26ستمبر کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔منگل27ستمبر کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال،شاہ فیصل، ملیر۔ بدھ 28ستمبر کو لانڈھی، کورنگی، بن قاسم، صدر، لیاری اورجمعرات29ستمبر کو کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن، سائٹ، اورنگی ٹاؤن،گڈاپ انرولمنٹ کارڈ حاصل کر سکیں گے۔

23/09/2022

دہم جماعت جنرل گروپ ریگولر کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان
پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سال 2022ء ایس ایس سی پارٹ ٹو (جماعت دہم) جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ سید شرف علی شاہ کی ہدایت کے مطابق قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق نے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ تاریخوں کو اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس کی پہلی منزل بلاک B کانفرنس ہال سے صبح 10:00 بجے سے سہ پہر2:00بجے تک مارکس شیٹس حاصل کر سکتے ہیں اور جمعہ کے روز صبح 10:00بجے سے 12:00 تک مارکس شیٹس حاصل کی جا سکیں گی۔ پرائیویٹ امیدواروں کی مارک شیٹس ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں نہ ملنے کی صورت میں کے بعد متعلقہ سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں طلباء و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے ہے کہ اگر وہ اپنے نتائج سے مطمئن نہیں ہیں تو اسکروٹنی فارم 26ستمبر سے 7نومبر 2022تک بورڈ سے ملحقہ بینکوں نیشنل بینک، یونائیٹڈ بینک، عسکری بینک یا بورڈبوتھ سے فارم حاصل کرنے کے بعدانہی بینکوں میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ شیڈول کے مطابق پیر26ستمبر کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔منگل27ستمبر کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال،شاہ فیصل، ملیر۔ بدھ 28ستمبر کو لانڈھی، کورنگی، بن قاسم، صدر، لیاری اورجمعرات29ستمبر کو کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن، سائٹ، اورنگی ٹاؤن،گڈاپ کی مارکس شیٹس حاصل کر سکیں گے۔

26/08/2022

تاریخ:۔ 26-08-2022
جماعت نہم 2023ء کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری
آن لائن انرولمنٹ فارم بھی دیئے گئے شیڈول کے مطابق ہی جمع کئے جائیں گے،چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے سائنس اور جنرل گروپ ریگولر جماعت نہم کے سالانہ امتحانات 2023ئکیلئے انرولمنٹ /آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے اسکول سربراہان سے کہا ہے کہ وہ یکم ستمبر سے31اکتوبر2022ء تک 1200روپے بغیر لیٹ فیس کے انرولمنٹ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انرولمنٹ فارم بورڈ آفس بوتھ اور بورڈ سے متصل نیشنل بینک، عسکری بینک، یونائیٹڈ بینک سے حاصل کر کے انہی بینکوں میں دی گئی تاریخوں میں جمع کرا ئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول سربراہان اپنے اتھارٹی لیٹر، سیکرٹری بورڈ کے نام پے آرڈر، بورڈ سے الحاق اور نئے الحاق شدہ اسکولوں کی فوٹو کاپی کے ذریعے انرولمنٹ فارم متعلقہ سیکشن سے تصدیق کرانے کے بعد جمع کرائیں گے۔ اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ شیڈول میں دی گئی تاریخ گزرنے کے بعدلیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے۔

23/08/2022

‏محکمہ تعلیم حکومت سندھ کے انتظام کے تحت تمام اسکولز اور کالجز میں بدھ اور جمعرات تعطیل کا اعلان، وزیر تعلیم سندھ

حالیہ تیز بارشوں کے پیش نظر دو دن 24 اور 25 اگست چھٹی کا اعلان کر رہے ہیں، سردار شاہ

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Karachi