17/12/2025
آج بتاریخ 16 دسمبر 2025 بروز منگل کو فاؤنڈیشن اسسٹڈ اسکول محمد حسن گبول میں یومِ شہداء (APS پشاور) کے سلسلے میں ایک پُراثر تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر اساتذہ کرام اور طلبہ نے سانحہ پشاور کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بچوں نے تقاریر، نظمیں اور دعائیں پیش کیں جبکہ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے شہداء کے لیے دعا کی گئی۔ تقریب کا مقصد بچوں میں امن، یکجہتی اور قربانی کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔