06/08/2026
دنیا کی طاقتور ترین شمسی ٹیلی اسکوپ نے سورج کی سطح کی اب تک کی سب سے واضح تصاویر حاصل کر لیں .
ان تصاویر کو اب تک کی سب سے ہائی ریزولوشن تصاویر بتایا جارہا ہے جس سے شمسی سرگرمیوں کے پوشیدہ عمل کا انکشاف ہوا ہے ۔
سائنس دانوں نے امریکی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کی ڈینیئل کے انوئے سولر ٹیلی اسکوپ کی مدد سے سورج پر موجود ایک سن اسپاٹ کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔
ماہرین کے مطابق سن اسپاٹس سورج پر وہ مقامات ہوتے ہیں جہاں شمسی سرگرمیاں سب سے زیادہ شدت اختیار کرتی ہیں۔
حاصل کی گئی تصاویر اور ٹائم لیپس ویڈیو میں سورج کی فوٹو سفیئر یعنی اس کی قابلِ دید سطح کو انتہائی غیر معمولی وضاحت کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ یہ سورج کی فضا کی ایک باریک تہہ ہے جس کی ساخت مقناطیسی میدانوں اور انتہائی گرم پلازما کے بہاؤ سے تشکیل پاتی ہے ۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ دریافت نہ صرف سورج کے اندر جاری پیچیدہ عمل کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دے گی بلکہ مستقبل میں زمین پر اثر انداز ہونے والی شمسی سرگرمیوں، طوفانوں اور موسم کی پیش گوئی کو بھی مزید مؤثر بنا سکتی ہے۔