Muhammad Zahid Zahidi

Muhammad Zahid Zahidi Islamic Information

3. کورنگی، کراچی :: پہلی عظیم الشان سالانہ محفلِ میلادِ مصطفٰی ﷺزیرِ صدارت :: صوفی محمد زاہد زاہدی صاحب (خلیفۂ مجاز موہ...
16/09/2026

3. کورنگی، کراچی :: پہلی عظیم الشان سالانہ محفلِ میلادِ مصطفٰی ﷺ
زیرِ صدارت :: صوفی محمد زاہد زاہدی صاحب (خلیفۂ مجاز موہڑہ شریف)(امیر: انجمن محبانِ طریقت انٹرنیشنل حلقہ کراچی)
زیرِ سرپرستی :: سیٹھ محمد اشرف قاسمی صاحب خلیفۂ مجاز موہڑہ شریف)(سرپرست: انجمن محبانِ طریقت انٹرنیشنل حلقہ کراچی)
زیرِ اہتمام: انجمن محبانِ طریقت انٹرنیشنل حلقہ کراچی)
زیرِ انتظام: محمد عمران قاسمی صاحب (بلو بھائی)

2. کورنگی، کراچی :: پہلی عظیم الشان سالانہ محفلِ میلادِ مصطفٰی ﷺزیرِ صدارت :: صوفی محمد زاہد زاہدی صاحب (خلیفۂ مجاز موہ...
13/09/2026

2. کورنگی، کراچی :: پہلی عظیم الشان سالانہ محفلِ میلادِ مصطفٰی ﷺ
زیرِ صدارت :: صوفی محمد زاہد زاہدی صاحب (خلیفۂ مجاز موہڑہ شریف)(امیر: انجمن محبانِ طریقت انٹرنیشنل حلقہ کراچی)
زیرِ سرپرستی :: سیٹھ محمد اشرف قاسمی صاحب خلیفۂ مجاز موہڑہ شریف)(سرپرست: انجمن محبانِ طریقت انٹرنیشنل حلقہ کراچی)
زیرِ اہتمام: انجمن محبانِ طریقت انٹرنیشنل حلقہ کراچی)
زیرِ انتظام: محمد عمران قاسمی صاحب (بلو بھائی)

1. کورنگی، کراچی :: پہلی عظیم الشان سالانہ محفلِ میلادِ مصطفٰی ﷺزیرِ صدارت :: صوفی محمد زاہد زاہدی صاحب (خلیفۂ مجاز موہ...
13/09/2026

1. کورنگی، کراچی :: پہلی عظیم الشان سالانہ محفلِ میلادِ مصطفٰی ﷺ
زیرِ صدارت :: صوفی محمد زاہد زاہدی صاحب (خلیفۂ مجاز موہڑہ شریف)(امیر: انجمن محبانِ طریقت انٹرنیشنل حلقہ کراچی)
زیرِ سرپرستی :: سیٹھ محمد اشرف قاسمی صاحب خلیفۂ مجاز موہڑہ شریف)(سرپرست: انجمن محبانِ طریقت انٹرنیشنل حلقہ کراچی)
زیرِ اہتمام: انجمن محبانِ طریقت انٹرنیشنل حلقہ کراچی)
زیرِ انتظام: محمد عمران قاسمی صاحب (بلو بھائی)

10/09/2026

کورنگی، کراچی :: پہلی عظیم الشان سالانہ محفلِ میلادِ مصطفٰی ﷺ
زیرِ صدارت :: صوفی محمد زاہد زاہدی صاحب (خلیفۂ مجاز موہڑہ شریف)(امیر: انجمن محبانِ طریقت انٹرنیشنل حلقہ کراچی)
زیرِ سرپرستی :: سیٹھ محمد اشرف قاسمی صاحب خلیفۂ مجاز موہڑہ شریف)(سرپرست: انجمن محبانِ طریقت انٹرنیشنل حلقہ کراچی)
زیرِ اہتمام: انجمن محبانِ طریقت انٹرنیشنل حلقہ کراچی)
زیرِ انتظام: محمد عمران قاسمی صاحب (بلو بھائی)

01/09/2026
کورنگی، کراچی :: جلوسِ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ
26/08/2026

کورنگی، کراچی :: جلوسِ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ

26/08/2026

کورنگی، کراچی :: جلوسِ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ

ہر مرید کے لیے اپنے مرشد سے بیعت ہونے والے لمحات یقینًا خودبخود زندگی کے ایسے حسین یادگار بن جاتے ہیں جو زندگی بھر بھلائ...
13/07/2026

ہر مرید کے لیے اپنے مرشد سے بیعت ہونے والے لمحات یقینًا خودبخود زندگی کے ایسے حسین یادگار بن جاتے ہیں جو زندگی بھر بھلائے نہیں جاسکتے اور ایک سچا مرید اگر چاہے تو یہ لمحات حقیقت میں دنیا اور آخرت میں خود کو سنوارنے، نکھارنے، مہکانے، چمکانے کے لیے نقطۂ آغاز بن جاتے ہیں۔ ہر مرید کو اپنے مرشد سے بیعت ہونے پر فخر ہوتا ہے لیکن یہ فخر اس وقت اپنے بامِ عروج اور اوجِ کمال کو پہنچ جاتا ہے جب مرشد اعلیٰحضرت خواجہ خواجگان غوثِ زماں قطب الاقطاب حضرت خواجہ پیر محمد زاہد خان صاحب المعروف پیر خان صاحب غریب النواز موہڑوی رحمتہ اللہ علیہ کی ذاتِ والا شان ہو۔ قسمت پر ناز کرنے کے لیے صرف اتنا ہی کافی ہے کہ پیر خان صاحب رحمتہ اللہ علیہ جیسی درویش صفت ہستی کے دستِ حق پرست پر بیعت ہونا مقدر ٹھہر جائے۔ احقر کے بیعت ہونے کا واقعہ لطیف احساسات و جذبات سے لبریز ہے۔
کورنگی کراچی میں پیر خان صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے ایک لاڈلے مرید خلیفہ محمد شاہد زاہدی تھے جوکہ میرے استادِ محترم تھے ان کی صحبت میں اکثر و بیشتر ذکرِ موہڑہ شریف اور تذکرۂ حضور پیر خان صاحب سننے کا موقع ملتا اور طبیعت کا میلان شوقِ زیارت اور شرفِ ملاقات کے لیے بڑھتا جاتا مگر اس تشنگی کی سیرابی صرف اور صرف دربارِ عالیہ موہڑہ شریف حاضر ہوکر ہی ممکن تھی کیونکہ پیر خان صاحب رحمتہ اللہ علیہ دربار شریف میں ہی مستقل طور پر رونق افروز رہتے آپ نے اپنی حیاتِ پاک کے پچاس سال کا ایک طویل عرصہ دربار شریف میں گزارا۔ جب بھی والدین سے دربار شریف حاضری کی اجازت چاہی تو احقر کی کمسنی اور سفر کی طوالت کی وجوہات سے اجازت نہ مل پاتی۔
ایک مرتبہ شاہد بھائی نے اپنا پچھلی رات دیکھا خواب سنایا کہ حضور پیر خان صاحب رحمتہ اللہ علیہ دربار شریف میں لوگوں سے ملاقات اور انھیں فیضیاب فرما رہے ہیں اس دوران آپ نے سبز رنگ کا رومال طلب فرمایا آپ کی خدمت میں سبز رومال پیش کردیا گیا۔ آپ نے اس رومال کو اپنے سرہانے رکھتے ہوئے ارشاد فرمایا ”یہ زاہد حصہ ہے“۔ شاہد بھائی نے کہا کہ میں موہڑہ شریف جا رہا ہوں تم ایک بار پھر گھر والوں سے اجازت لیکر دیکھو مجھے لگتا ہے کہ اب اس بار تمہیں اجازت ضرور مل جائے گی۔ احقر نے ایک بار پھر ہمت کرکے اجازت مانگی اب کی بار پہلی ہی درخواست پر باخوشی اجازت مل گئی۔ خوشی خوشی روانگی کی تیاری کی اور دربار شریف اپنی پہلی حاضری کے لیے روانہ ہوئے۔
آخر کار مقدر نے اس دربارِ گوہر بار پہنچا ہی دیا جس میں اعلیٰحضرت خواجہ خواجگان غوثِ زماں حضرت خواجہ پیر محمد قاسم صادق موہڑوی المعروف باباجی سرکار موہڑوی رحمتہ اللہ علیہ نے 80 سال گزارے اور لاکھوں تشنگان کو بحرِ عرفان سے سیراب فرمایا اور آج اسی دربار میں باباجی سرکار موہڑوی کے نورِ نظر لختِ جگر حضور پیر خان صاحب فیضانِ قاسم کو محبت اور خلوص کے ساتھ تقسیم فرماتے دیکھا۔
پیر خان صاحب کے روبرو پیش ہونے کی کیفیت بھی عجیب تھی آنکھیں اس نور سے پُرنور چہرے کو تک رہی تھیں اور وجود کے رونگھٹے کھڑے ہوکر اس مردِ درویش کا استقبال کرتے ہوئے اس کی کاملیت کی گوہی پیش کررہے تھے۔ اردو شاعری میں ”منہ سے پھول جھڑنے“ کا استعارہ تو بارہا پڑھا اور سنا تھا مگر آج اس استعارہ کا حقیقت کے روپ میں پہلی بار چشمِ دید سے نظارہ ہورہا تھا۔ جس جس آنکھ نے اس پیکرِ حسن و جمال کو دیکھا اور جس جس کان کی سماعتوں نے اس مدھم، میٹھی، مسحور کن اور دلنشیں آواز کو سنا وہ ان عقیدتوں کی تائید کریں گے۔ شاہد بھائی نے احقر کو بیعت کرنے کی درخواست کی تو آپ نے کمالِ شفقت سے دستِ مبارک آگے بڑھا دیا۔ بیعت فرمانے کے فوراً بعد دعا کے لیے ہاتھوں کو اٹھایا اور ایک مختصر مگر جامع جملہ پر مشتمل ایک دعا فرمائی۔ اس مختصر جملے کے بھی دو حصے تھے۔ ایک کا تعلق دنیا سے اور دوسرے کا تعلق آخرت سے۔ دعا کا وہ حصہ کہ جس کا تعلق اس دنیا سے تھا اس کی قبولیت کو دیکھتے ہوئے یقین مزید کامل ہوجاتا ہے کہ دعا کا وہ دوسرا حصہ جو آخرت سے متعلق تھا ربِ کائنات اسے بھی شرفِ قبولیت عطا فرمائے گا۔ ان شاءاللہ
بیعت اور دعا کے بعد پیر خان صاحب نے سبز رومال طلب فرمایا۔ آپ کی خدمت میں ایک سبز رومال پیش کردیا گیا اور آپ نے اپنے دستِ مبارک سے وہ رومال احقر کو عطا فرمایا۔ بلاشبہ اس تبرک سے بڑھ کر اس دنیا میں اور کوئی شے قیمتی اور نایاب نہیں ہوسکتی۔ اس کے بعد دربار شریف سے منسلک دوسرے حجرے میں لے جایا گیا جہاں رجسٹر میں صوبیدار اسلم صاحب نے نام اور پتہ لکھا۔ نام پتہ لکھتے وقت صوبیدار صاحب نے بڑی گرم جوشی سے بیعت ہونے کی مبارکباد دی اور کہا کہ کافی عرصے سے پیر خان صاحب نے بیعت فرمانا چھوڑ رکھا ہے اگر کوئی بیعت ہونے کا خواہش مند آجاتا تو آپ اپنے اہلِ خاندان میں سے کسی کا نام ارشاد فرما دیتے کہ ان سے بیعت ہوجائیں۔ مگر آپ کی یہ خوش بختی ہے کہ آپ کو پیر خان صاحب نے اپنے دستِ مبارک پر بیعت فرمایا۔ یقیناً اللہ رب العالمین کی کرم نوازیوں میں سے ایک منفرد اور اعلٰی اکرام یہ ہے کہ حضور پیر خان صاحب جیسے کامل ولی کی نسبت حاصل ہوئی۔
فقد دعا گو اور طالبِ دعا
محمد زاہد زاہدی
خاک پائے خواجہ غریب النواز موہڑوی
خلیفہ مجاز موہڑہ شریف
امیر: انجمن محبانِ طریقت انٹرنیشنل حلقہ کراچی

Address

Karachi

Telephone

+923002184681

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Zahid Zahidi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Muhammad Zahid Zahidi:

Shortcuts

Share