04/12/2025
دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہے
لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے۔
فیض احمد فیض
The heart is not in despair,
merely yet to succeed
The night of grief is long,
but still just a night indeed
04/12/2025
"اصل استاد وہ ہے جو کتابیں نہیں بلکہ زندگی پڑھاتا ہے اور شاگرد کو عقل نہیں بلکہ شعور دیتا ہے."
06/10/2024
کیا لگے آنکھ ، کہ پِھر دل میں سمایا کوئی
رات بھر پِھرتا ہے اِس شہر میں سایا کوئی
فِکر یہ تھی کہ شب ہجر کٹے گی کیوں کر
لُطف یہ ہے کہ ہمَیں یاد نہ آیا کوئی
شوق یہ تھا کہ محبت میں جلیں گے چُپ چاپ
رنج یہ ہے کہ، تماشہ نہ دِکھایا کوئی
شہْر میں ہمدمِ دیرِینہ بُہت تھے ناصر
وقت پڑنے پہ مِرے کام نہ آیا کوئی۔
ناصرکاظمی
31/08/2024
دھوکہ ہے اک فریب ہے منزل کا ہر خیال
سچ پوچھیے تو سارا سفر واپسی کا ہے۔
29/05/2023
1965 کی پاک بھارت جنگ کے حوالے سے ;
خدیجہ مستور- نغمہ اور آگ
جلی مٹی- غلام الثقلین نقوی
پاربتی-فرخندہ لودھی
ایک رات- صادق حسین
افسانے لکھے جو کہ آج تاریخ کا حصہ ہیں۔
29/05/2023
حدیثِ دل شمارہ (سید محمود نقوی)
شاید،لیکن،گویا،گمان شاعری کی کتب (جون ایلیا)
اردو زبان کے نقب اور امام (ابنِ نشاطی اور نصرتی)
گولکنڈہ کے شاہی قبرستان پر مشہور نظم (علامہ اقبال)
خوشبوؤں کی شاعرہ (پروین شاکر)
اس نے تپتی ہوئی پیشانی پہ جب ہاتھ رکھا،
روح تک آگئی تاثیر مسیحائی کی ۔
28/05/2023
رسالہ تہذیب الاخلاق (سر سید احمد خان)
مغلیہ سلطنت کے آخری چشم و چراغ (کتنا ہے بدنصیب ظفر دفن کے لیے ، دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں) بہادر شاہ ظفر
کالی شلوار، ٹھنڈا گوشت، ٹوبہ ٹیک سنگھ افسانوں کا تخلیق کار (سعادت حسن منٹو)
یادگار غالب (مولانا حالی)
28/05/2023
منوہر کنور اور مدھ مالتی کے رومان کی قدیم ہندی کہانی کو "ملا محمد نصرت نصرتی" نے مثنوی گلشنِ عشق میں قلمبند کیا۔
جگ مشہور مثنوی "یوسف زلیخا" 1687 سید میراں شاہ ہاشمی کی تصنیف ہے۔
حکیم مومن خان مومن اردو کے نمایاں شاعروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے مثنوی اسرار عشق 1682 میں لکھی۔
محمود بحری نے تصوف کے موضوع پر مثنوی "من لگن" لکھی۔
27/05/2023
دکن کو اردو کی جائے پیدائش مانا جاتا ہے۔
سندھ میں اردو کے مصنف سید سلیمان ندوی ہیں۔
1832 میں اردو زبان کو دفتری زبان بنایا گیا۔
علامہ شبلی نعمانی کی کتاب سیرت النبی کو ان کے شاگرد سید سلیمان ندوی نے ان کی وفات کے بعد مکمل کیا۔
27/05/2023
مشہور ناول راجہ گدھ (بانو قدسیہ)
رسالہ رومان نکالنے والی شخصیت (اختر شیرانی)
پشتو افسانے کی خاتونِ اول (زیتون بانو)
پنجاب میں اردو (حافظ محمود شیرانی)
دکن میں اردو ( نصیر الدین ہاشمی)