08/05/2020
خضدار میں تعلیمی اداروں کا خاتمہ تشویشناک ہے.
بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں حکومتی کمیٹی کے جانب سے ویمن یونیورسٹی خضدار کیمپس اور پولی ٹیکنیکل کالج کے منصوبے کو ختم کرنے کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ منصوبے کی منسوحی جھالاوان کے طالبعلموں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے. ویمن یونیورسٹی خضدار کیمپس اور پولی ٹیکنیکل کالج جیسے ادارے جھالاوان کے طالبعلموں کے لئے تعلیم حاصل کرنے کے لئے ایک نادر مواقع فراہم کرتے ہیں لیکن حکومتی کمیٹی کی جانب سے ایسے منصوبوں کو ختم کرنے کی سفارش طالبعلموں کےلیے تعلیمی دروازے بند کرنے کے مترادف ہے.
ترجمان نے مزید کہا کہ ویمن یونیورسٹی اور پولی ٹیکنیکل کالج کی منصوبوں کی بحالی کےلیے طلبا تنظیموں کی جانب سے بھر پور احتجاج کیا گیا تھا جس کے بدولت مذکورہ جامعات کے منصوبوں کا آغاز کیا گیا. لیکن اب ان منصوبوں کی بندش کرنے کی سفارش اس بات کی نمایاں دلیل ہے کہ حکومتی انتظامیہ تعلیم جیسے ضروری شعبے کےلئےمتحرک نہیں ہے.
مرکزی ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ شہید سکندر یونیورسٹی ایک قابل احسن اقدام ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہے لیکن اس کے ساتھ سرداربہادر خان ویمن یونیورسٹی اور پوٹیکنیکل کالج کے منصوبوں کو ختم کرنے کی سفارش نہایت ہی تشویشناک ہے. اسی اثنا میں ہم حکومت وقت سے تعلیمی اداروں کی بحالی کو برقرار رکھنے اور نئے تعلیمی اداروں کے اجرا کی اپیل کرتے ہیں.