14/08/2026
🇵🇰 جشنِ آزادی کی خوبصورت تقریب — جامعۃ الحرمین کراچی 🇵🇰
یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر جامعۃ الحرمین میں ایک پروقار اور ایمان افروز تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی مدیرِ جامعۃ الحرمین مفتی عطاء الرحمٰن صاحب تھے۔
تقریب میں طلبہ نے وطنِ عزیز سے محبت کے جذبے سے سرشار ہو کر خوبصورت ملی نغمے، تقاریر اور مختلف پروگرامز پیش کیے، جن سے تقریب کی رونق دوبالا ہوگئی۔
مفتی عطاء الرحمٰن صاحب نے آزادی وطن اور اقامت دین کا تصور بچوں کو سوال و جواب کے انداز میں سمجھایا ۔
بچوں کی پُرجوش آوازوں میں وطن سے محبت، آزادی کی قدر اور پاکستان کے روشن مستقبل کا عزم نمایاں تھا۔ 🇵🇰💚
اللہ تعالیٰ ہمارے وطنِ عزیز پاکستان کو امن، ترقی، خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے، اور ہماری نئی نسل کو ملک و ملت کی خدمت کرنے والا بنائے۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
جامعۃ الحرمین پائندہ باد! 💚
#14اگست #طلبہ