27/06/2026
*Preparing Children for the Future*
(part 1)
آپ اپنے بچے سے جو الفاظ بولتے ہیں، وہ اس کا مستقبل لکھتے ہیں۔
بچوں کی شخصیت صرف ان کے اسکول، ماحول یا قابلیت سے نہیں بنتی، بلکہ اس انداز سے بھی بنتی ہے جس انداز میں ان سے روزانہ بات کی جاتی ہے۔ جب ایک بچہ بار بار یہ سنتا ہے کہ "تم سے نہیں ہوگا"، "تم ہمیشہ غلط کرتے ہو"، "تم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے"، تو وہ صرف یہ جملے نہیں سنتا بلکہ آہستہ آہستہ انہیں اپنی پہچان بنا لیتا ہے۔ نفسیات میں اسے Self-talk کی بنیاد کہا جاتا ہے۔ وقت کے ساتھ والدین کی آواز بچے کے اپنے اندرونی مکالمے میں بدل جاتی ہے۔ پھر امتحان ہو، نئی ذمہ داری ہو یا زندگی کا کوئی بڑا فیصلہ، اس کے ذہن میں سب سے پہلے اپنی صلاحیت نہیں بلکہ اپنی کمزوری گونجتی ہے۔
The way you speak to your child today becomes the way they speak to themselves tomorrow.
Children don't always remember every lesson you teach, but they remember how your words made them feel.
اس کے برعکس، وہ بچے جنہیں بچپن سے یہ سننے کو ملتا ہے کہ "غلطی کرنا سیکھنے کا ایک حصہ ہے"، "ہمیں تمہاری کوشش پر فخر ہے"، "تم دوبارہ کوشش کر سکتے ہو"، ان کے اندر صرف اعتماد نہیں بڑھتا بلکہ ان کا دماغ چیلنجز کو مختلف انداز سے دیکھنا سیکھتا ہے۔ ایسے بچے ناکامی کو اپنی شناخت نہیں بناتے بلکہ ایک تجربہ سمجھتے ہیں۔ یہی سوچ انہیں مستقبل میں زیادہ Resilient بناتی ہے۔ تحقیق یہ بتاتی ہے کہ بچوں کی کامیابی کا تعلق صرف ذہانت (IQ) سے نہیں بلکہ ان کے self-belief اور growth mindset سے بھی ہوتا ہے۔ جب والدین بچے کی شخصیت پر لیبل لگانے کے بجائے اس کی کوشش کو سراہتے ہیں تو وہ اندر سے مضبوط ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
Confidence is not born; it is built۔ one conversation at a time.
اگر ہم واقعی اپنے بچوں کو مستقبل کے لیے تیار کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں صرف ان کی تعلیم، مہارتوں اور کامیابیوں پر توجہ نہیں دینی، بلکہ اپنے الفاظ پر بھی نظر رکھنی ہوگی۔ ہر وہ جملہ جو بچے کی امید بڑھاتا ہے، اس کی شخصیت میں ایک مضبوط اینٹ کی طرح شامل ہو جاتا ہے، اور ہر وہ جملہ جو اسے کمتر محسوس کراتا ہے، اس کے اعتماد میں ایک دراڑ ڈال دیتا ہے۔ بچے کو ایسی زبان دیں جو اسے اپنی قدر پہچاننے، کوشش جاری رکھنے اور مشکلات کے باوجود آگے بڑھنے کا حوصلہ دے، کیونکہ اکثر بچوں کا مستقبل ان کی قابلیت سے پہلے ان الفاظ سے تشکیل پاتا ہے جو وہ اپنے بارے میں ہر روز سنتے ہیں۔