Mera bacha English kyun nahi BOL Raha
Bohot saray parents ye masla le ke mere pas atay Hain. We're doing everything we can but he still doesn't speak.
Kuch garbar hay.
Koi garbar nahi hay.
Bachay silent period se guzar Raha hay.
He's learning.
Let him learn
Don't panic
Don't pressurize him
He will speak when he has something to say
Khud Parhao - خود پڑھاو
We all know that traditional education system has completely failed us and now it is failing our younger generations.
At KHUD PARHAO, we aim to teach those skills that students can't learn in schools and other traditional institutes.
09/05/2026
Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Uzma Noor, Antash Khan, Dorangi Dorangi
آپکی تعریف آپکے بچے کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
جب آپکا بچہ انگریزی میں کچھ کہتا ہے اور آپ اس کو گڈ جاب کہتے ہیں تو آپ اسکو اشارہ دیتے ہیں کہ میں تمہیں جج کر رہا ہوں۔
اور جب کوئی جانتا ہو کہ اسے جج کیا جا رہا ہے تو وہ کم بولتا ہے۔
اس وڈیو میں میں بتاتا ہوں کہ گڈ جاب یا کسی اور تعریف کی جگہ کیا کر سکتے ہیں۔ اور کیوں یہ چھوٹی سی چیز آپکے بچے کو انگلش سیکھنے سے روک سکتی ہے۔
اگر آپ اپنے بچے کو انگلش سکھانا چاہتے ہیں تو میرے کورس میں ضرور شرکت کریں۔
23 مئی سے شروع ہے۔ ہفتہ کو ایک گھنٹہ۔ 8 ہفتے۔ ریجسٹریشن کے لیے واٹس ایپ پہ میسج کریں۔
آپ کے بچے کو انگریزی نہیں آتی۔ اس میں اسکول کے ساتھ ساتھ آپکا بھی ہاتھ ہے۔
یہ میں ڈرا نہیں رہا۔ بتا رہا ہوں۔
ہم اسکول والا طریقہ گھر لے آتے ہیں۔ الفاظ معنی، جملے بنانا، غلطیاں نکالنا، اور فہم کے اوپر مارکس کو ترجیح دینا۔
جبکہ آپکے بچے نے اردو کی کوئی کلاس نہیں لی۔ کوئی سلیبس نہیں تھا۔ کوئی غلطیاں نہیں نکال رہا تھا۔ پھر بھی سیکھ گیا۔
انگریزی بھی بالکل ایسے ہی سیکھی جاتی ہے۔
اگر آپ اپنے بچے کو انگلش سکھانا چاہتے ہیں تو میرا کورس ضرور لیں۔ 23 مئی سے شروع ہے۔ مزید معلومات کے لئے واٹس ایپ پہ رابطہ کریں۔
Bachay Har Saal Pass Hota Raha. 5 Saal Baad pata Chala ke parh nahi sakta.
Ek mother ne apnay 10 saala betay k batay me bataya.
Pass Hota Raha. Results lata Raha. School bhi promote karta Raha next class me.
Lekin samajhna kabhi nahi seekha.
School APNA kaam karta Raha. Fees leta Raha.
Kiya AP k Ghar me bhi aisa koi bacha hay Jo pass to hota hay Lekin samajh nahi sakta?
05/05/2026
آپکے بچے کو انگریزی نہیں آتی؟
چلئے میں آپ کو کچھ بتاتا ہوں جو شاید آپ سننا نہیں چاہیں۔
اس میں بچے کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ طریقہ کار کی غلطی ہے۔
ہم گھر پہ بھی وہی کرتے ہیں جو اسکول نے سکھایا۔ الفاظ معنی/ غلطیاں نکالنا/ مشقیں/ اور پھر مارکس۔
پھر ہم حیران ہوتے ہیں کہ بچہ سیکھ کیوں نہیں رہا۔
اب ذرا سوچیں کہ آپکے بچے نے اردو کیسے سیکھی۔
کوئی کلاس نہیں۔
کوئی سلیبس نہیں۔
کوئی غلطیاں پکڑنے والا نہیں۔
کوئی مارکس نہیں۔
پھر بھی سیکھ لی۔ بہترین بولتا ہے۔ الفاظ کے معنی جانتا ہے۔
کیوں؟
کیونکہ اردو کا ماحول تھا۔
انگریزی بھی اسی طرح سیکھی جاتی ہے۔بس ماحول بنانا ہوتا ہے۔ لیکن یہ کوئی نہیں سکھاتا کہ ماحول کیسے بنایں۔
اسی لئے میں نے یہ کورس بنایا ہے۔
How To Teach English at Home
8 کلاسز۔ ہر ہفتہ کے دن۔ 10 سے 11 بجے۔ 23 مئی سے شروع۔
مزید معلومات کے لئے واٹس ایپ پہ رابطہ کریں۔
ریجسٹریشن لنک پہلے کمنٹ میں۔
Let them learn. Let them be free.
ایک دوست نے اپنا بیٹا میرے پاس بھیجا۔
اسکول مہینوں سے اسے پڑھانے کی کوشش کر رہا تھا۔ بچہ پڑھ نہیں رہا تھا۔
اس لیے نہیں کہ پڑھ نہیں سکتا تھا۔
ڈرا ہوا تھا۔
کوئی سر پہ کھڑا، کتاب میں جھانکتا، چلّاتا ہوا "پڑھو!!"
یہی سبق تھا۔ روز۔ مہینوں۔
میں اس کے ساتھ بیٹھا۔ اوپر نہیں۔ ساتھ۔
کتاب کھولی۔ پڑھنے کو نہیں کہا۔ پوچھا کہانی کیا ہو گی۔ آگے کیا ہو گا۔ کور پہ یہ لڑکا کون ہے۔
اس نے جواب دیے۔ پہلے آہستہ۔ پھر تھوڑا کھل کے۔
کچھ دن بعد اس نے میرے سامنے غلطیاں کرنا شروع کیں۔ اصل لمحہ یہی تھا۔ پہلا جملہ پڑھنے والا نہیں۔ کھل کے غلطیاں کرنے والا۔
چند دن میں خود سے پڑھ رہا تھا۔
اسکول میں مہینے۔ اور ساتھ بیٹھ کے بس کچھ دن۔
اسکول اسے پڑھنا سکھانے میں ناکام نہیں ہوا تھا۔
اسکول نے اسے یہ سکھا دیا تھا کہ پڑھائی وہ چیز ہے جس پہ بڑے چِلّاتے ہیں۔ یہ سبق اس نے اچھی طرح یاد کر لیا تھا۔ مہینوں میں۔
بھولنے میں دن لگے۔
ہم کہتے ہیں اسکول وہ جگہ ہے جہاں بچے سیکھتے ہیں۔
اکثر اسکول وہ جگہ ہے جہاں بچے سیکھنے سے ڈرنا سیکھتے ہیں۔
پھر باقی بچپن ٹیوشن پہ خرچ ہوتا ہے۔
میں نے اسی نظام کے اندر دس سال پڑھایا۔ میں نے یہ ہوتے دیکھا۔ ان بچوں کے ساتھ جن کے ماں باپ سمجھتے تھے سب ٹھیک ہے کیونکہ رپورٹ کارڈ ٹھیک تھی۔
ٹھیک نہیں تھی۔
بچے کو پڑھنے کے لیے نصاب نہیں چاہیے۔
اسے پڑھنے کی آزادی چاہیے۔
29/04/2026
Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Ammara Sumayya, Mukhtar Mukhtar, Aleem Qureshi Educationist, Abdul Baseer Baloch
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Address
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |