Jamia Mahmoodia Karachi

Jamia Mahmoodia Karachi

Share

Jamia mahmoodia w jama masjid bismillah_ bismillah colony orangi town secter 10 Karachi Pakistan

14/12/2025
Photos from Jamia Mahmoodia Karachi's post 14/12/2025

۲۲ جمادی الثانیہ سلسلۂِ نقشبند کے جد امجد سیدنا صدیق اکبر رضی اللّٰہ عنہ کا یومِ وفات ہے اور آج کے ہی دن سلسلۂِ نقشبند کےدو عظیم بزرگوں کا انتقال پرملال اپنے جدامجد سے کامل روحانی نسبت کی طرف اشارہ کررہا ہے
اللّٰہ رب العزت ان دونوں حضرات کو اعلیٰ علیین میں مقام عطافرمائے ، عجیب اداسی نے دل کو گھیرے میں لے لیا ہے
فرمان عالیشان ہے “یقبض العلم بقبض العلماء “ علم کا اٹھایا جانا علماء کے اٹھائے جانے سے عبارت ہے اسی طرح روحانیت کے علمداروں کا اٹھنا گویا روحانیت کا اٹھنا ہے
اللہم لاتحرمنا اجرہماولاتفتنا بعدہما
میں سلسلۂِ نقشببدیہ مجددیہ کے تمام سالکین و مجاز ین سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں
إنَّالِلّٰہ وَإنَّاإِلَیہِ راجِعُون ، إنَّ لِلّٰہِ مَاأَخَذَ وَلَہٗ ماأَعࣿطی وَکُلُّ شَیࣿئٍ عِندَہٗ بِأَجَلٍ مُسَمًّی

أخوکم فی اللّٰہ

11/12/2025

سننے والوں کی آنکھیں نم کر دینے والی پرسوز تلاوت
طالب علم شیراز
مدرسہ عربیہ محمودیہ

Recitation Of Shehraz 1st Position (Qirat-e Salasah) Musabiqa 2025











11/12/2025

جامعہ محمودیہ کی شان میں نظم آواز مدرس جامعہ قاری محمد ظفر مالکی

06/12/2025

الحمداللہ ایک اور کامیابی

06/12/2025

خدا محشر میں پوچھے گا

06/12/2025

الحمداللہ

11/07/2025

پکنک ڈے – جامعہ محمودیہ کراچی کے اساتذہ اور طلباء کا خوشگوار دن

زندگی کی مصروفیات اور تعلیم و تدریس کے طویل سلسلے میں دلوں کو فرحت دینے اور ذہنوں کو تازگی بخشنے کے لیے تفریحی سرگرمیاں نہایت ضروری ہوتی ہیں۔ اسی مقصد کے تحت جامعہ محمودیہ کراچی کے اساتذہ کرام، طلباء اور فضلاء کے لیے ایک یادگار پکنک ڈے کا اہتمام کیا گیا۔ یہ دن خوشی، نظم و ضبط، اور باہمی محبت سے بھرپور رہا۔

پکنک کے انعقاد میں انتظامیہ نے مسلسل ایک ہفتے کی بھرپور محنت کی، جس کی بدولت یہ دن نہایت منظم اور خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔ پکنک کی تیاری صبح 6 بجے سے شروع ہو گئی تھی، جبکہ قافلہ جمعرات کی صبح 8:30بجے جامعہ سے روانہ ہوا۔ اس سفر کے لیے ایک بڑی بس بک کی تھی،۔ انتظامیہ کی شب بیداری اور لگن قابلِ تحسین تھی، جو رات 12:00 بجے تک تمام تر کھانے پینے اور ضروری سامان کی تیاری میں مصروف رہی۔

تقریباً 11:00 بجے قافلہ "پیرادائس واٹر پارک، گھارو" پہنچا، جہاں طلباء کی انٹری مکمل نظم و ضبط کے ساتھ کی گئی۔ طلباء نے یونیفارم تبدیل کیے اور فوراً سوئمنگ کی سرگرمیوں میں مشغول ہو گئے۔ پارک کا ماحول پُرکیف تھا اور طلباء نے اس سے بھرپور لطف اٹھایا۔

دوپہر 1 بجے کھانے کا بہترین اہتمام کیا گیا۔ کھانے کے بعد نمازِ ظہر باجماعت ادا کی گئی۔ نماز اور تھوڑی دیر آرام کے بعد ایک بار پھر طلباء نے تفریحی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور شام 5 بجے تک مکمل طور پر پارک کی سہولیات سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

اس پکنک میں تقریباً 100 کے قریب طلباء، اساتذہ اور فضلاء نے شرکت کی۔ اساتذہ کرام کی رہنمائی، طلباء کا مثالی نظم و ضبط، اور انتظامیہ کی شب و روز محنت اس دن کو واقعی یادگار بنا گئی۔

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Bismillah Colony Orangi Town Sec 10 Karachi
Karachi
034