19/07/2026
۲ صفر المظفر : یوم شہادت امام ابو حنیفہ ؓ کے شیخ، حلیف القرآن، حضرت سیدنا امام اعظم زید بن علی زین العابدین علیہ السّلام
عمر مبارک : 46 سال
شہادت کے بعد ، آپ کے جسم اطہر کو قبر سے نکال کر ، سر انور قلم کر کے چار سال تک مصلوب کر دیا گیا ، اس کے بعد سولی سے اتار کر جسم مبارک کو جلا دیا گیا اور جسم اطہر کی راکھ کو دریا فرات میں بہا دیا گیا اور سر انور کو مختلف علاقوں میں پھرایا گیا ۔
🥺😭🥺
محب شیخین کریمین، زینت خاندان اہل بیت، شہزادۂ امام زین العابدین، برادر امام باقر، حضرت سیدنا ابو الحسین امام زید الشہید بن علی بن حسین بن علی مدنی قرشی ہاشمی (رضی اللہ تعالی عنھم اجمعین) کی ولادت 79ھ میں ہوئی۔ آپ ثقہ راوی حدیث، عالم کبیر، فقیہ اسلام، بہادر و شجاع ، خطیب زمانہ اور کئی کتب مثلاً تفسیر غریب القرآن اور مجموع فی الفقہ وغیرہ کے مصنف تھے۔ 2 صفر 122ھ بروز پیر کوفہ میں شہید کیے گئے اور اس پر شدید ظلم یہ کہ نعش مبارک کو دفن نہ ہونے دیا گیا جو تقریباً چار برس سُولی پر رہی۔ ان برسوں میں بدن مبارک کے کپڑے گل گئے، قریب تھا کہ بے ستری ہو، اللہ عزوجل نے مکڑی کو حکم فرمایا، اس نے جسم مبارک پر ایسا جالا تان دیا کہ تہبند ہو گیا۔ بعض صالحین نے پیارے آقا و مولا ﷺ کو دیکھا کہ آپ کی سولی سے پشت اقدس لگائے کھڑے ہیں اور فرماتے ہیں، ’’یہ کچھ کیا جاتا ہے میرے بیٹوں کے ساتھ؟‘‘ (الثقات لابن حبان، تاریخ طبری، تاريخ الإسلام، فتاوی رضویہ)
امامِ اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے پیر و مرشد امام زید بن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب علیہم السلام کا عقیدہ افضلیت
_امام محمد بن عبد الکریم شھرستانی کتاب المِلل و النَّحَل جلد ١ صفحہ ١٥٥_
کہتے ہیں کہ امام زید کا عقیدہ تھا کہ حضور علیہ السلام کے بعد مولا علی علیہ السلام سے افضل نہ تو پچھلی امت میں کسی ماں نے جنا ہے نہ ہی اس امت میں..
اور یہ بات امام زید منبر پہ جلوہ افروز ہو کر بیان فرماتے تھے..
#لَعْنَۃُاللہِ_عَلَیْکُم_دشمنانِ_اَہل_بیت
منجانب: درگاہ عالیہ قدوۃالاولیاء اقراریہ چشتیہ امامیہ،
تنظیم طریقہ صوفیاء المواحد الوجود وحدت المؤمنین اقراریہ چشتیہ امامیہ اہلِ سنت و الجماعت کراچی پاکستان.
اقراریہ چشتیہ امامیہ ویلفیئر ٹرسٹ۔
14/07/2026
12/07/2026
10/07/2026
10/07/2026