EduTarbiyah

EduTarbiyah Welcome to EduTarbiyah — your trusted source for Islamic Parenting, Tarbiyah, Personal Development, and Family Guidance. https://Edutarbiyah.com

بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ہوم اسکولنگ — مفید یا نقصان دہ؟ہوم اسکولنگ کا مطلب صرف بچے کو اسکول نہ بھیجنا اور گھر پر رو...
20/09/2026

بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ہوم اسکولنگ — مفید یا نقصان دہ؟

ہوم اسکولنگ کا مطلب صرف بچے کو اسکول نہ بھیجنا اور گھر پر روکنا نہیں، بلکہ بچے کی تعلیم وتربیت کیلئے گھر میں ایسا منظم Learning Environment بنانا ہے جہاں تعلیم کے ساتھ بچے کی تربیت، شخصیت سازی، کردارسازی، اخلاق، خود اعتمادی، تخلیقی صلاحیت اور سماجی مہارتوں پر بھی کام ہو۔

عام طور پر یہ سوال ذہن میں اتا ہے کہ کیا بچے کی بہترین تعلیم صرف اسکول میں ہی ممکن ہے؟ جواب ہے ضروری نہیں۔ Homeschooling یعنی گھر میں منظم انداز سے بچے کو تعلیم دینا بعض بچوں اور خاندانوں کے لیے زیادہ بہتر تعلیمی لائحہ عمل ہوسکتا ہے، لیکن یاد رکھیے ہر بچے اور ہر والدین کے لیے یہ طریقہ کار یکساں طور پر مفید ہونا ضروری نہیں۔ لہذا اسے سوچ سمجھ کراختیار کر لینا چاہیے۔

مثلاً اگر ایک بچہ ریاضی میں تیز، لیکن ریڈنگ میں کمزور ہو تو ہوم اسکولنگ میں والدین اس کی رفتار کے مطابق Reading کے لیے زیادہ وقت دے سکتے ہیں، جبکہ ریاضی کو عملی سرگرمیوں کے ذریعے مزید آگے بڑھا سکتے ہیں۔ یعنی بچے کی ضرورت اور صلاحیتوں کے مطابق سسٹم کو موڈیفائی کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ عام اسکول میں یہ ممکن نہیں ہوتا۔

لیکن ایک اہم سوال یہاں خود سے ضرورپوچھنا چاہیے کہ کیا والدین کے پاس وقت، مستقل مزاجی، مناسب نصاب، وسائل اور بچے کی سوشلائزیشن کا منصوبہ بھی موجود ہے؟ یہ سوال نہایت سنجیدہ نوعیت کا ہے۔ پہلے اس سوال کا جواب ضرور تلاش کرنا چاہیے۔
اس لیے ہوم اسکولنگ کو جذباتی فیصلے کے بجائے بچے کی صلاحیت اور خاندان کی ضرورت کے مطابق سمجھنا چاہیے۔

🎯 اج ایک کام کریں:

آج صرف یہ سوچیں کہ اگر میں اپنے بچے کی تعلیم وتربیت کا انتظام گھر پر کروں تو میرے لیے سب سے بڑا چیلنج کیا ہوگا؟ اس ایک چیلنج کو لکھیں اور اس کے ممکنہ حل کے بارے میں سوچیں۔

مزید پڑھیے۔

ہوم اسکولنگ کیا ہے۔ اس کے فوائد، نقصانات کیا ہیں۔ اس کے نصاب، اس پر ہونے والے اخراجات، سوشلائزیشن کے مسائل کا حل اور اس کے عملی طریقۂ کار کو تفصیل سے سمجھنے کے لیے ہمارا مکمل مضمون پڑھیں:
"ہوم اسکولنگ کیا ہے؟ فوائد و نقصانات۔ مکمل گائیڈ"۔ لنک نیچے ہے۔

خود سےا یک سوال پوچھیے۔:

کیا آپ کے خیال میں آپ کے بچے کے لیے گھر پر تعلیم زیادہ مؤثر ہوسکتی ہے یا اسکول میں؟ اور کیوں؟۔ کمنٹ میں بتائیے

ڈاکٹر محمدیونس خالد۔ پیرنٹنگ وتربیہ، فیملی ویل بینگ کوچ
ایجوتربیہ پاکستان

ہوم اسکولنگ کیا ہے؟ پاکستان میں ہوم اسکولنگ کا طریقہ، فوائد و نقصانات، نصاب، خرچہ، سوشلائزیشن اور بورڈ امتحانات سے متعلق مکمل عملی گائیڈ پڑھیں۔

بچوں کی عادت سازی کا مؤثر طریقہ کیا ہے؟بچے اچھی عادتیں صرف نصیحت سے نہیں، بلکہ والدین کی مثال، مسلسل مشق اور مستقل ماحول...
19/09/2026

بچوں کی عادت سازی کا مؤثر طریقہ کیا ہے؟

بچے اچھی عادتیں صرف نصیحت سے نہیں، بلکہ والدین کی مثال، مسلسل مشق اور مستقل ماحول سے سیکھتے ہیں۔

مثلاً بستر درست کرنے کی عادت ڈالنی ہو تو پہلے بچے کے ساتھ یہ کام کریں، خود بھی مثال بنیں، پھر آہستہ آہستہ ذمہ داری بچے کو دیں اور اس کی کوشش کو سراہیں۔

آج کا ایکشن: ایک عادت منتخب کریں، اسے چھوٹے قدم میں تقسیم کریں اور 7 دن تک مستقل مشق کروائیں۔

یاد رکھیں: عادت سازی ایک دن کا کام نہیں، مسلسل تربیت ہے۔

19/09/2026

بچوں کی عادت سازی کا مؤثر طریقہ کیا ہے؟

بچے اچھی عادتیں صرف نصیحتیں سن کر نہیں سیکھتے، بلکہ بار بار کی مشق، والدین کی رول ماڈلنگ اور ایک مستقل ماحول سے سیکھتے ہیں۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ بچہ نماز، صفائی، مطالعہ، وقت کی پابندی یا اپنی چیزیں ترتیب سے رکھنے کی عادت اپنائے تو صرف سمجھانا اور یہ کہنا کافی نہیں ہوگا، کہ بیٹا روز یہ کام کیا کرو۔ تم اچھے ہوجاوگے۔

مثلاً اگر آپ چاہتے ہیں کہ بچہ صبح اٹھ کر اپنا بستر درست کرے تو پہلے چند دن اسے ساتھ لے کر یہ کام کروائیں، خود بھی اپنا بستر درست کریں، پھر آہستہ آہستہ اسے ذمہ داری دیں اور اس کی کوشش کو سراہیں۔ چھوٹا قدم + روزانہ تسلسل + مثبت حوصلہ افزائی عادت کو مضبوط بناتے ہیں۔

یاد رکھیں: عادت سازی ایک دن کا کام نہیں، تربیت کا مسلسل عمل ہے۔ بچے سے فوری کمال کی توقع رکھنے کے بجائے مستقل مزاجی پر توجہ دیں۔

🎯 آج ایک کام کریں:

آج اپنے بچے کی صرف ایک عادت منتخب کریں۔ اسے ایک چھوٹے قدم میں تقسیم کریں اور اگلے 7 دن تک مستقل مزاجی سے اس کی مشق کروائیں۔

📖 مزید پڑھیں:

بچوں کی عادت سازی کے اصول، عملی طریقوں اور اہم نکات کو تفصیل سے سمجھنے کے لیے ہمارا بلاگ ضرور پڑھیں:

سوچئے ۔

آپ کے بچے میں ایسی کون سی ایک عادت ہے جسے آپ پہلی فرصت میں بہتر بنانے کیلئے منتخب کرنا چاہتے ہیں؟ کمنٹ میں بتائیے۔

ڈاکٹر محمدیونس خالد۔ پیرنٹنگ وتربیہ، فیملی ویل بینگ کوچ
ایجوتربیہ پاکستان

18/09/2026
والدین بچوں کے ساتھ اپنی ذہنی و جذباتی صحت کو کیسے بہتر بنائیں؟ کیسے اپنے Emotions کو سمجھیں اور خود کوسنبھالیں؟ یہ پیرن...
18/09/2026

والدین بچوں کے ساتھ اپنی ذہنی و جذباتی صحت کو کیسے بہتر بنائیں؟ کیسے اپنے Emotions کو سمجھیں اور خود کوسنبھالیں؟ یہ پیرنٹنگ کیلئے بہت بنیادی اور بہت اہم سوال ہے۔

پیرنٹنگ اور تربیت کرنے والے اکثروالدین سوچتے ہیں کہ بچے کے غصہ کو کیسے کنٹرول کریں؟ ضد کیسے ختم کروائیں؟ اپنی بات کیسے منوائیں؟ لیکن ایک سوال اس بھی پہلے پوچھنے کا ہے، کہ یہ چیز بچے کے پاس آ کہاں سے رہی ہے۔ اور دوسری طرف جب بچہ ہماری توقع کے مطابق نہیں چلتا تو ہم خود اپنے جذبات کو کنٹرول کرنے میں کتنے کامیاب ہوتے ہیں؟

والدین کا ذہنی اور جذباتی توازن اور سکون گھر کے ماحول پر براہِ راست اثر ڈالتا ہے۔ اگر والدین مسلسل تھکے ہوئے، پریشان یا غصے کی حالت میں رہتے ہوں تو بچے کی معمولی شرارت بھی بڑے ردِعمل کا سبب بن سکتی ہے۔

مثلاً بچہ ہوم ورک نہیں کر رہا۔ والدین فوراً چیخنے کے بجائے چند لمحے رکیں، گہری سانس لیں اور خود سے کہیں۔
بھئی کیا ہوگیا ۔ مجھے بچے کا مسئلہ حل کرنا ہے یا صرف اپنا غصہ باہر نکالنا ہیں۔ جب یہ چیز ایک لمحے کیلئے رئیلائز ہوجائے گی تو ردعمل میں خود ہی توازن اجائے گا۔
یقین جانئے یہ چھوٹا سا Pause آپ کے ردِعمل کوبالکل بدل سکتا ہے۔

لیکن یاد رکھیں، جذبات کو کنٹرول کرنا اور ریگولیٹ کرنا صرف ایک تکنیک یا ٹپ سیکھنے کا نام نہیں؛ اس کے لیے اپنے Triggers، سوچ، جسمانی ردِعمل اور روزمرہ ذہنی دباؤ کو سمجھنا اور انہیں بہتر طریقے سے مینیج کرنا بھی ضروری ہے۔

قرآن کریم کا ارشاد ہے۔
اور جو لوگ غصہ پی جاتے ہیں اور لوگوں کو معاف کر دیتے ہیں، اللہ ایسے نیک لوگوں سے محبت کرتا ہے۔ آل عمران۔
معلوم ہوا کہ مزاج کو ریگولیٹ کرنا اور غصہ کو کم کرنا باعث فضلیت، انسانیت کی شان اور اللہ کو پسند ہے۔

🎯 آج ایک کام کریں:

آج جب بچہ آپ کو غصہ دلائے تو جواب دینے سے پہلے 10 سیکنڈ کا Pause لیں۔ اپنے آپ سے پوچھیں۔
اس وقت میرے بچے کو میری سختی چاہیے یا میری سمجھ؟

🤔 سوچ کر بتائیے:

آپ کے بچے کی کون سی حرکت آپ کے اندر سب سے زیادہ غصہ پیدا کرتی ہے؟ کمنٹ میں بتائیے۔

📖 مزید پڑھیں:

اس موضوع پر مزید پڑھنے کیلئے ایجوتربیہ کا بلاگ موجود ہے۔ لنک نیچے ہے۔

ڈاکٹرمولانا محمدیونس خالد۔ پیرنٹنگ وتربیہ، فیملی ویل بینگ کوچ
ایجوتربیہ پاکستان

ذہنی اور جذباتی صحت کو کیسے بہتر بنائیں؟ والدین اور اساتذہ ذہنی سکون، جذباتی توازن، بچوں کی تربیت اور خاندانی تعلقات بہتر بنانے کے مؤثر طریقے جانیں۔

17/09/2026

بچوں کی تعلیم کے حوالے سے والدین کی کیا ذمہ داری ہوتی ہے؟

بچے کی تعلیم صرف یہ نہیں کہ اسے اچھے اسکول میں داخل کروا دیا جائے اور فیس ادا کردی جائے۔ والدین کی اصل ذمہ داری یہ ہے کہ وہ ان سب کے ساتھ بچے کے لیے گھر میں ایسا ماحول بنائیں جہاں سیکھنے، سوال کرنے، مطالعہ کرنے اور اچھا کردار اپنانے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہو۔

والدین کو بچے کی پڑھائی میں دلچسپی لینی چاہیے، اس کی مشکلات سمجھنی چاہئیں اور صرف نمبروں کے بجائے اس کی کوشش، عادات وکردار کی بہتری اور سیکھنے کے عمل پربھی توجہ دینی چاہیے۔

مثلاً اگر بچہ کسی سبجیکٹ میں کمزور ہے تو صرف یہ کہنا کہ تم اتنے کمزور ہو اور اتنے کم نمبر کیوں لائے؟ یہ مسئلہ حل نہیں کرے گا۔ بہتر سوال یہ ہونا چاہیے کہ بیٹا، تمہیں ریاضی کے کس حصے میں مشکل پیش آ رہی ہے؟ آؤ مل کر دیکھتے ہیں۔
یہ رویہ بچے کو ڈانٹ کے بجائے تعاون اور رہنمائی کا احساس دیتا ہے۔

🎯 اج اپ کیا کریں:

آج صرف 10 منٹ بچے کے ساتھ بیٹھیں اور اس سے پوچھیں کہ اس وقت پڑھائی میں تمہیں سب سے زیادہ مشکل کس چیز میں پیش آرہی ہے؟
فوراً نصیحت نہ کریں، پہلے اس کی بات مکمل سنیں۔

🔎 مزید پڑھنے کے لیے:
مزید جاننے کیلئے ہمارا ایجوتربیہ کا بلاگ پڑھیے۔ لنک نیچے ہے۔

❓ خود سےایک سوال:

کیا میں اپنے بچے کی تعلیم میں صرف نتیجہ اور نمبرز ہی دیکھتا / دیکھتی ہوں یا اس کے سیکھنے کے پورے عمل کو بھی سمجھنے کی کوشش کرتا / کرتی ہوں؟ خود سے ضرور پوچھیے گا۔

ڈاکٹرمولانا محمدیونس خالد۔ ایجوتربیہ پاکستان

16/09/2026

Address

Plot # K-446, K Area, Korangi 5
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when EduTarbiyah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to EduTarbiyah:

Shortcuts

Share

Category